Al-Bayyinaسُوۡرَةُ البَیّنَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
In the name of Allah, the most Beneficent and the most Merciful.
لَمۡ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأۡتِيَهُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ
۱﴿
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے وہ (اپنے کفر سے کبھی) باز آنے والے نہیں تھے جب تک ان کے پاس کوئی کھلی دلیل نہ آتی
Those who disbelieved from among the people of the Scripture and among the polytheists, were not going to desist (ever from their disbelief) until there came to them the clear evidence.
رَسُولٞ مِّنَ ٱللَّهِ يَتۡلُواْ صُحُفٗا مُّطَهَّرَةٗ
۲﴿
(یعنی جب تک) اللہ کی طرف سے کوئی رسول نہ آتا جو پاکیزہ صحیفے پڑھتا ہو
(Until came) A Messenger from Allah, reciting purified scrolls.
فِيهَا كُتُبٞ قَيِّمَةٞ
۳﴿
جن میں سیدھی اور صاف ہدایات لکھی ہوں
Containing straight and correct instructions.
وَمَا تَفَرَّقَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ
۴﴿
اور (یہ جو) اہلِ کتاب متفرّق ہوئے تھے تو کھلی دلیل کے آ جانے کے بعد (متفرّق ہوئے تھے)
And the people of the Scripture divided but only after the clear evidence came to them.
وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ حُنَفَآءَ وَيُقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُواْ ٱلزَّكَوٰةَۚ وَذَٰلِكَ دِينُ ٱلۡقَيِّمَةِ
۵﴿
حالانکہ انھیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ دین کو خالص اللہ کےلیے مانتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ اللہ (اکیلے) کی عبادت کریں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہ ہی توحید پر مضبوطی سے قائم رہنے والی امّت کا دین ہے (لیکن وہ اس واضح دین پر قائم نہیں رہے بلکہ اپنے اختلافات پر اَڑ گئے)
Though they are only commanded to worship Allah alone, sincerely devoting their religion to Him with no deviation, and establish As-Salat and give Zakat: and that is the religion of a nation firmly holding onto monotheism (but they did not adhere to this true religion but rather became adamant upon their disagreements).
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآۚ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمۡ شَرُّ ٱلۡبَرِيَّةِ
۶﴿
بےشک اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جنھوں نے کفر کیا وہ دوزخ کی آگ میں (ڈالے جائیں گے اور اس میں) ہمیشہ رہیں گے، یہ لوگ بدترین مخلوق ہیں
Verily, those who disbelieve from among the people of the Scripture and the polytheists (will be put) in the fire of Hell, (and therein) will abide forever. They are the worst of creatures.
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمۡ خَيۡرُ ٱلۡبَرِيَّةِ
۷﴿
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے یہ لوگ بہترین مخلوق ہیں
Verily, those who believe and do righteous good deeds, they are the best of creatures
جَزَآؤُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّـٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَشِيَ رَبَّهُۥ
۸﴿
ان کا بدلہ ان کے ربّ کے پاس ہمیشہ (قائم) رہنے والی جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہو گا اور وہ اللہ سے راضی ہوں گے، یہ (بدلہ) اس کےلیے ہے جو اپنے ربّ سے ڈرتا ہے
Their reward with their Lord is everlasting gardens, underneath which rivers flow, they will abide therein forever, Allah Well-Pleased with them, and they with Him. That (reward) is for him who fears his Lord.

Share This Surah, Choose Your Platform!