Al-Buroojسُوۡرَةُ البُرُوج

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
۱﴿
بُرجوں والے آسمان کی قسم
وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ
۲﴿
یومِ موعود کی قسم
وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ
۳﴿
گواہ کی قسم اور اس کی قسم جس کے سامنے گواہی دی جائے
قُتِلَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ
۴﴿
خندق والے تباہ و برباد ہو گئے
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ
۵﴿
(وہ خندق جس میں) ایندھن والی آگ تھی
إِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُودٞ
۶﴿
جب وہ اس خندق کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے
وَهُمۡ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ شُهُودٞ
۷﴿
تو جو کچھ وہ مومنین کے ساتھ کر رہے تھے اس کا نظارہ کر رہے تھے
وَمَا نَقَمُواْ مِنۡهُمۡ إِلَّآ أَن يُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ
۸﴿
انھیں مومنین کی بس یہ ہی بات بُری معلوم ہوئی کہ وہ غالب اور تعریف والے اللہ پر ایمان لائے تھے
ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ
۹﴿
(وہ اللہ) جس کی بادشاہت آسمانوں پر بھی ہے اور زمین پر بھی ہے اور اللہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ
۱۰﴿
جن لوگوں نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو تکلیف پہنچائی پھر توبہ نہیں کی تو ان کےلیے جہنّم کا عذاب ہے اور ان کےلیے جلنے کا عذاب ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ جَنَّـٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ
۱۱﴿
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کےلیے ایسی جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) یہ (بہت) بڑی کامیابی ہے
إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
۱۲﴿
(اے رسول) آپ کے ربّ کی پکڑ بڑی سخت ہے
إِنَّهُۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ
۱۳﴿
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا
وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ
۱۴﴿
وہ بڑا بخشنے والا اور بہت محبّت کرنے والا ہے
ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ
۱۵﴿
وہ عرش والا اور بزرگی والا ہے
فَعَّالٞ لِّمَا يُرِيدُ
۱۶﴿
وہ جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ
۱۷﴿
(اے رسول) کیا آپ کو (کافروں کے) لشکروں کی خبر پہنچی ہے
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ
۱۸﴿
یعنی فرعون اور ثمود (کے لشکروں ) کی (کہ وہ کس طرح تباہ و برباد کر دیے گئے)
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي تَكۡذِيبٖ
۱۹﴿
لیکن کافر پھر بھی جھٹلانے میں (مصروف) ہیں
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطُۢ
۲۰﴿
اور اللہ ان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے (اگر یہ ایمان نہ لائے تو یہ بھی اسی طرح برباد کر دیے جائیں گے جس طرح فرعون اور ثمود کے لشکر برباد کر دیے گئے)
بَلۡ هُوَ قُرۡءَانٞ مَّجِيدٞ
۲۱﴿
(اور اے کافرو، قرآن کوئی معمولی کتاب نہیں) بلکہ یہ تو بزرگی والا قرآن ہے
فِي لَوۡحٖ مَّحۡفُوظِۭ
۲۲﴿
جو لوحِ محفوظ میں (مکتوب) ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!