Al-Inshiqaqسُوۡرَةُ الانشقاق

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ
۱﴿
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
۲﴿
اور اپنے ربّ کا حکم غور سے سنے گا (اور اس کی تعمیل کرے گا) اور یہ ہی اس کےلیے واجب ہے
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
۳﴿
جب زمین کھینچی جائے گی
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
۴﴿
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اس کو باہر ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
۵﴿
وہ اپنے ربّ کا حکم غور سے سنے گی (اور اس کی تعمیل کرے گی) اور یہ ہی اس کےلیے واجب ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
۶﴿
اے انسان، تو اپنے ربّ کی طرف (پہنچنے کےلیے) مشقّت جھیلتا ہوا کوشش کرتا رہتا ہے تو (ایک دن تو ضرور) اُس سے ملاقات کرے گا
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
۷﴿
پھر (اس دن) جس شخص کو اس کا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا
۸﴿
تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا
۹﴿
اور وہ خوش خوش اپنے گھر والوں کے پاس لوٹے گا
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
۱۰﴿
اور جس شخص کو اس کا نامۂ اعمال پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا
۱۱﴿
تو وہ موت موت پکارے گا
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
۱۲﴿
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
۱۳﴿
(دنیا میں) وہ اپنے اہل و عیال میں (بہت) خوش تھا
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
۱۴﴿
اس کا خیال تھا کہ وہ لوٹ کر (اپنے ربّ کے پاس) نہیں جائے گا
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا
۱۵﴿
کیوں نہیں (آخر اسے جانا پڑا) اس کا ربّ اسے دیکھ رہا تھا (جب وہ دنیا میں بداعمالیوں میں مشغول تھا)
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
۱۶﴿
میں شفق کی قسم کھاتا ہوں
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
۱۷﴿
میں رات کی اور جن چیزوں کو وہ جمع کر لیتی ہے ان سب کی قسم کھاتا ہوں
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
۱۸﴿
اور میں چاند کی جب وہ پورا ہو جائے قسم کھاتا ہوں
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ
۱۹﴿
تم منزل بمنزل (سفرِزندگی) طے کرو گے
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
۲۰﴿
تو ان (کافروں) کو کیا ہو گیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩
۲۱﴿
اور جب ان کو قرآن سنایا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
۲۲﴿
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ
۲۳﴿
اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ جمع کر رہے ہیں
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
۲۴﴿
تو (اے رسول) آپ انھیں دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
۲۵﴿
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کےلیے غیر منقطع اجر ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!