Al-Haaqqaسُوۡرَةُ الحَاقَّة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
ٱلۡحَآقَّةُ
۱﴿
قیامت
مَا ٱلۡحَآقَّةُ
۲﴿
کیا ہے قیامت
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ
۳﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ کیا ہے قیامت
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ
۴﴿
(یہ لوگ قیامت کو جھٹلا رہے ہیں تو کیا ہوا، ان سے پہلے) ثمود اور عاد نے بھی اس کھڑکھڑانے والی (قیامت) کو جھٹلایا تھا
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ
۵﴿
تو ثمود تو بجلی کی کڑک سے ہلاک کر دیے گئے
وَأَمَّا عَادٞ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحٖ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٖ
۶﴿
اور عاد کو انتہائی تیز آندھی سے ہلاک کیا گیا
سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ
۷﴿
اللہ نے اس (آندھی) کو سات"۷" منحوس راتیں اور آٹھ"۸" منحوس دن ان پر مسخّر کر دیا تھا تو (اے رسول، اگر) آپ (عذاب کے بعد) ان لوگوں کو دیکھتے (تو یہ دیکھتے کہ) وہ (اس طرح زمین پر) پڑے ہوئے ہیں گویا کہ وہ کھجور کے گرے ہوئے تنے ہیں
فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٖ
۸﴿
تو کیا آپ ان میں سے کسی کو باقی (بچاہوا) دیکھتے ہیں
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ
۹﴿
اور (اے لوگو) فرعون نے، اس سے پہلے کی (متعدّد) قوموں نے اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے گناہ کیا
فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةٗ رَّابِيَةً
۱۰﴿
انھوں نے اپنے ربّ کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے ان کو بڑی سخت سزا میں پکڑ لیا
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ
۱۱﴿
اور (اے لوگو) جب (نوح کے زمانے میں) پانی طغیانی پر آیا تو (اس طغیانی سے پہلے ہی) ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر لیا تھا
لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ
۱۲﴿
تاکہ اس (واقعے) کو تمھارے لیے (باعثِ عبرت و) نصیحت بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان (اس واقعے کے حالات سن کر) اسے یاد رکھیں (اور نصیحت حاصل کریں)
فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةٞ وَٰحِدَةٞ
۱۳﴿
پھر جب صُور میں پھونک ماری جائے گی
وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةٗ وَٰحِدَةٗ
۱۴﴿
اور زمین کو اور پہاڑوں کو اٹھا لیا جائے گا اور ان کو ایک ہی بار میں (توڑ پھوڑ کر) برابر کر دیا جائے گا
فَيَوۡمَئِذٖ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
۱۵﴿
تو اس دن قیامت واقع ہو گی
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذٖ وَاهِيَةٞ
۱۶﴿
آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن وہ بہت ہی کمزور ہو گا
وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ ثَمَٰنِيَةٞ
۱۷﴿
اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے اور (اے رسول) اس دن آپ کے ربّ کے تخت کو آٹھ"۸" فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے
يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ
۱۸﴿
اس دن تم (اللہ کے سامنے) پیش کیے جاؤ گے اور تمھاری کوئی پوشیدہ بات (نہ اللہ سے پہلے پوشیدہ تھی اور) نہ (اس دن) پوشیدہ ہو گی
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ
۱۹﴿
پھر جس شخص کو اس کا (اعمال) نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ (فرطِ مسّرت سے) کہے گا لو، یہ میرا (اعمال) نامہ پڑھو
إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ
۲۰﴿
مجھے یقین تھا کہ (ایک دن) میرا حساب (تحریری صُورت میں) مجھے ملے گا
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
۲۱﴿
تو (اے رسول) یہ شخص خاطر خواہ عیش (وراحت) میں ہو گا
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
۲۲﴿
بلند وبالا جنّتوں میں (وہ رہے گا)
قُطُوفُهَا دَانِيَةٞ
۲۳﴿
جن (میں پھلوں) کے خوشے جُھک رہے ہوں گے
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ
۲۴﴿
(ان سے کہا جائے گا) جو عمل تم نے گز شتہ ایّام میں آگے بھیج دیے تھے ان کے بدلے میں بغیر مشقّت کھاؤ اور پیو
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ
۲۵﴿
اور جس شخص کو اس کا (اعمال) نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا اے کاش! میرا (اعمال) نامہ مجھے نہ دیا جاتا
وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ
۲۶﴿
اور نہ میں یہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ
۲۷﴿
اے کاش! موت نے میرا کام تمام کر دیا ہوتا
مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ
۲۸﴿
(آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ
۲۹﴿
میری قوّت میرے پاس سے جاتی رہی
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
۳۰﴿
(وہ یہ باتیں کہہ ہی رہا ہو گا کہ اللہ حکم دے گا) اسے پکڑلو اور اس کے گلے میں طوق پہنادو
ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ
۳۱﴿
پھر اس کو دوزخ میں داخل کر دو
ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةٖ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعٗا فَٱسۡلُكُوهُ
۳۲﴿
پھر ایک زنجیر سے جس کی لمبائی ستّر ہاتھ ہے اس کو جکڑ دو
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ
۳۳﴿
یہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
۳۴﴿
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمٞ
۳۵﴿
تو آج اس کا یہاں نہ کوئی دوست ہے
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ
۳۶﴿
اور نہ (اس کےلیے یہاں) کوئی کھانا ہے سوائے دھووَنْ کے
لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ
۳۷﴿
جس کو گناہ گاروں کے علاوہ کوئی نہیں کھائے گا
فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ
۳۸﴿
تو (اے لوگو) میں ان (تمام) چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تم کو نظر آتی ہیں
وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ
۳۹﴿
اور جو تم کو نظر نہیں آتیں
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
۴۰﴿
یہ (قرآن) عزّت والے رسول کا کلام ہے
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ
۴۱﴿
یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے، (مگر) تم لوگ کم ہی یقین کرتے ہو
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٖۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ
۴۲﴿
اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے لیکن تم لوگ کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو
تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۴۳﴿
(اور یہ کلام رسول کا خود ساختہ نہیں ہے بلکہ یہ کلام) ربُّ العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ
۴۴﴿
اور اگر یہ رسول کوئی بات (بناکر) ہماری طرف منسوب کر دے
لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ
۴۵﴿
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ
۴۶﴿
اور ان کے دِل کی رگ کاٹ ڈالتے
فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ
۴۷﴿
تو پھر تم میں سے کوئی بھی (ہم کو) اس کام سے روکنے والا نہیں ہوتا
وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةٞ لِّلۡمُتَّقِينَ
۴۸﴿
بےشک یہ (کتاب) متّقین کےلیے نصیحت ہے
وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
۴۹﴿
اور ہمیں معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلاتے ہیں
وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
۵۰﴿
لیکن یہ (کتاب ایک دن) کافروں کےلیے (باعثِ) حسرت ہو گی
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ
۵۱﴿
اور اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ (کتاب) یقینًا حق ہے
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
۵۲﴿
تو (اے رسول، اگر یہ نہیں مانتے تو نہ مانیں) آپ اپنے عظمت والے ربّ کی تسبیح پڑھتے رہیے

Share This Surah, Choose Your Platform!