Al-Maarijسُوۡرَةُ المعَارج

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
سَأَلَ سَآئِلُۢ بِعَذَابٖ وَاقِعٖ
۱﴿
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہوکر رہے گا
لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعٞ
۲﴿
کافروں سے اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں
مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ
۳﴿
(وہ عذاب) اللہ جو (آسمان کی) سیڑھیوں کا مالک ہے کی طرف سے (نازل ہو گا)
تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٖ
۴﴿
جس طرف فرشتے اور روحُ (الامین) چڑھتے ہیں (وہ عذاب) اس دن (نازل ہو گا) جس دن کی مقدار پچاس ہزار سال (کے برابر) ہو گی
فَٱصۡبِرۡ صَبۡرٗا جَمِيلًا
۵﴿
تو (اے رسول) آپ خوب صُورتی کے ساتھ صبر کرتے رہیے
إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا
۶﴿
وہ دن ان کی نظر میں (بہت) دور ہے
وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا
۷﴿
اور ہمیں قریب نظر آرہا ہے
يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ
۸﴿
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہو جائے گا
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ
۹﴿
اور پہاڑ اُون کی طرح ہو جائیں گے
وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمٗا
۱۰﴿
(اس دن) کوئی دوست کسی دوست کا پُرسانِ حال نہ ہو گا
يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ
۱۱﴿
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے اس دن مجرم یہ چاہے گا کہ کاش! وہ اس دن کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے اپنے بیٹوں کو
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
۱۲﴿
اپنی بیوی اور اپنے بھائی کو دے دے
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ
۱۳﴿
اور اپنے خاندان کو جو اسے (دنیا میں) پناہ دیا کرتا تھا (فدیے میں) دے دے
وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ يُنجِيهِ
۱۴﴿
بلکہ رُوئے زمین پر جتنے آدمی ہیں سب کو (فدیے میں) دے دے اور اپنے آپ کو (عذاب سے) بچالے
كَـلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
۱۵﴿
لیکن ایسا ہو گا نہیں، وہ (دوزخ جس میں اسے ڈالا جائے گا) شعلہ مارنے والی آگ ہے
نَزَّاعَةٗ لِّلشَّوَىٰ
۱۶﴿
وہ سَر کی کھال تک ادھیڑ دے گی
تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ
۱۷﴿
وہ ان لوگوں کو بلائے گی جنھوں نے (دنیا میں حق سے) پیٹھ موڑلی تھی اور (اس سے) رُوگردانی کر کے چلے جاتے تھے
وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ
۱۸﴿
جنھوں نے (مال خوب) جمع کیا تھا (اور) پھر (اس کو) محفوظ کر لیا تھا (اللہ تعالیٰ کے راستے میں اسے خرچ نہیں کرتے تھے)
۞إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
۱۹﴿
بےشک انسان بڑا ہی بے صبرا پیدا کیا گیا ہے
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعٗا
۲۰﴿
جب اسے کوئی بُرائی پہنچتی ہے تو واویلا کرنے لگتا ہے
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا
۲۱﴿
اور جب کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ
۲۲﴿
مگر (ہاں) نمازی (ایسے نہیں ہوتے)
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ
۲۳﴿
جو اپنی نماز کو ہمیشہ بِلاناغہ ادا کرتے ہیں
وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ
۲۴﴿
جن کے مالوں میں (ایک) حصّہ مقرّر ہے
لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ
۲۵﴿
مانگنے والے کےلیے اور اس کےلیے جو (مانگتا نہیں اور) کما بھی نہیں سکتا
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
۲۶﴿
جو روزِ جزا کی تصدیق کرتے ہیں
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ
۲۷﴿
جو اپنے ربّ کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٖ
۲۸﴿
بےشک ان کے ربّ کا عذاب ایسی چیز نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے
وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ
۲۹﴿
جو (تمام عورتوں سے) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ
۳۰﴿
مگر ہاں اپنی بیویوں اور اپنی لونڈیوں سے(حفاظت نہ کرنے میں) ان پر کوئی ملامت نہیں
فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ
۳۱﴿
پھر جوشخص ان کے علاوہ (کسی اور عورت کا) طلب گار ہو تو ایسے ہی لوگ حد سے نکل جانے والے ہیں
وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ
۳۲﴿
جو اپنی امانتوں کی اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ
۳۳﴿
جو اپنی گواہیوں پر (سچّائی کے ساتھ) قائم رہتے ہیں
وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ
۳۴﴿
اور جو اپنی نماز کی محافظت کرتے ہیں
أُوْلَـٰٓئِكَ فِي جَنَّـٰتٖ مُّكۡرَمُونَ
۳۵﴿
یہ ہی (وہ) لوگ ہیں جو جنّتوں میں (عزّت و) اکرام کے ساتھ ہوں گے
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ
۳۶﴿
تو (اے رسول) ان کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف تیزی سے بڑھے چلے آتے ہیں
عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
۳۷﴿
ٹولیاں بنا بناکر دائیں طرف سے بھی اور بائیں طرف سے بھی
أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٖ
۳۸﴿
کیا ان میں ہرشخص امید رکھتا ہے کہ اسے نعمتوں کی جنّت میں یوں ہی داخل کر دیا جائے گا
كَـلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ
۳۹﴿
ہرگز نہیں، ہم نے انھیں ایسی (حقیر) چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی بخوبی جانتے ہیں (ایسی صُورت میں حسب نسب پر فخر کیسا؟)
فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
۴۰﴿
مشارق اور مغارب کے ربّ کی قسم ہم قادر ہیں
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
۴۱﴿
کہ ان کے بدلے میں ان سے بہتر لوگ لے آئیں، (ہم کو کوئی عاجز نہیں کر سکتا) اور نہ ہم عاجز ہونے والے ہیں
فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ
۴۲﴿
تو (اے رسول) انھیں چھوڑ دیجیے کہ بے ہودہ مشاغل میں مُنہمک رہیں اور کھیلتے رہیں، یہاں تک کہ یہ اس دن سے ملاقات کریں جس دن کا وعدہ ان سے کیا جارہا ہے
يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ
۴۳﴿
جس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح تیزی کے ساتھ دوڑ رہے ہوں گے گویا کہ وہ کسی (پالے کے) پتّھر کی طرف دوڑے چلے جا رہے ہیں
خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ
۴۴﴿
ان کی آنکھیں جُھکی ہوئی ہوں گی، ذِلّت ان پر چھا رہی ہو گی، یہ ہی وہ دن ہو گا جس (دن) کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!