Al-Infitarسُوۡرَةُ الانفِطار

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ
۱﴿
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ
۲﴿
جب تارے جھڑ جائیں گے
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
۳﴿
جب سمندروں میں طغیانی آئے گی
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ
۴﴿
جب قبروں کو اُلٹ پلٹ کیا جائے گا
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
۵﴿
(تو اس وقت) ہرشخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا تھا
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
۶﴿
اے انسان، تجھے اپنے عزّت والے ربّ سے کس نے دھوکے میں رکھا
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
۷﴿
(اس ربّ سے) جس نے تجھ کو بنایا، پھر تجھ کو (یعنی تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا، پھر تجھ کو مناسب شکل دی
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
۸﴿
پھر جس صُورت میں چاہا تجھے ترتیب دے دیا
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
۹﴿
(اے کافرو، تمھارا یہ عقیدہ کہ تم روزِ جزا کو نہیں مانتے) ہرگز (صحیح) نہیں (تمھاری گمراہی کی اصل وجہ خالقِ کائنات سے رُوگردانی نہیں) بلکہ (اس کی اصل وجہ تو یہ ہے کہ) تم روزِ جزا کو جھٹلاتے ہو
وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ
۱۰﴿
(حالانکہ) تم پر نگہبان (مقرّر) ہیں
كِرَامٗا كَٰتِبِينَ
۱۱﴿
(جو) باعزّت لکھنے والے ہیں
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
۱۲﴿
وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ
۱۳﴿
بےشک نیک لوگ نعمتوں میں (شاداں و فرحاں) ہوں گے
وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ
۱۴﴿
اور گناہ گار دوزخ میں (جل رہے) ہوں گے
يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ
۱۵﴿
جس میں وہ حساب وکتاب کے دن داخل ہوں گے
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ
۱۶﴿
وہ اس سے کہیں روپوش نہیں ہو سکتے
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
۱۷﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ وہ حساب و کتاب کا دن کیسا ہے
ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
۱۸﴿
(اور اے رسول، ہم) پھر (آپ سے کہتے ہیں کہ) آپ کو کیا معلوم کہ وہ حساب و کتاب کا دن کیسا ہے
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
۱۹﴿
اس دن کسی شخص کو کسی دوسرے شخص کےلیے (نفع و نقصان کا) ذرا سا بھی اختیار نہیں ہو گا، اس دن تو بس اللہ (تعالیٰ) ہی کی حکومت ہو گی

Share This Surah, Choose Your Platform!