Al-Mutaffifinسُوۡرَةُ المطفّفِین

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ
۱﴿
ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ
۲﴿
جو لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں
وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ
۳﴿
اور جب لوگوں کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں
أَلَا يَظُنُّ أُوْلَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ
۴﴿
کیا انھیں (اس بات کا) خیال نہیں کہ یہ (ایک دن دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے
لِيَوۡمٍ عَظِيمٖ
۵﴿
(یعنی) ایک (بہت) بڑے دن (حساب و کتاب) کےلیے (لوٹائے جائیں گے)
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۶﴿
جس دن (تمام) لوگ ر بُّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
كَـلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٖ
۷﴿
(اس دن بداعمال لوگ) ہرگز (فلاح) نہیں (پائیں گے) تمام بداعمال لوگوں کا نامۂ اعمال سجّین میں ہو گا
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينٞ
۸﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ سجّین کیا ہے
كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ
۹﴿
وہ ایک رجسٹر ہے جس میں (بداعمال لوگوں کے اعمال ناموں کا) اندراج کیا جاتا ہے
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۱۰﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
۱۱﴿
(یعنی ان لوگوں کی) جو روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
۱۲﴿
اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھ جانے والا گناہ گار ہوتا ہے
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۳﴿
جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے افسانے ہیں
كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
۱۴﴿
(نہیں) ہرگز نہیں (یہ افسانے نہیں ہیں بلکہ حقائق ہیں، ان حقائق کے انکار کی وجہ یہ نہیں کہ یہ لوگ ان کو افسانے سمجھتے ہیں) بلکہ (ان کے انکار کی اصل وجہ یہ ہے کہ) ان کے (بُرے) اعمال کی وجہ سے ان کے دِلوں پر زنگ لگ گیا ہے
كَـلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّمَحۡجُوبُونَ
۱۵﴿
(یہ لوگ) ہرگز (فلاح) نہیں (پائیں گے) بلکہ یہ تو اس دن اپنے ربّ (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ
۱۶﴿
پھر دوزخ میں داخل ہوں گے
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
۱۷﴿
پھر (ان سے) کہا جائے گا یہ ہی ہے وہ دوزخ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
كَـلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ
۱۸﴿
(نیک لوگ) ہرگز (ناکام) نہیں (ہوں گے) نیک لوگوں کے اعمال نامے علّیین میں ہوں گے
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
۱۹﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ علّیین کیا (چیز) ہے
كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ
۲۰﴿
وہ ایک رجسٹر ہے جس میں (نیک لوگوں کے نامۂ اعمال کا) اندراج کیا جاتا ہے
يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
۲۱﴿
مقرّب (فرشتے) وہاں موجود رہتے ہیں
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
۲۲﴿
بےشک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
۲۳﴿
تختوں پر بیٹھے (ہوئے جنّت کی) سیر کر رہے ہوں گے
تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ
۲۴﴿
(اے رسول) آپ ان کے چہروں پر نعمتوں کی تر و تازگی پہچان لیں گے
يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقٖ مَّخۡتُومٍ
۲۵﴿
انھیں سر بمُہر خالص شراب پلائی جائے گی
خِتَٰمُهُۥ مِسۡكٞۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ
۲۶﴿
اس پر مُہر لگانے کی چپڑی مشک ہو گی، حِرص کرنے والوں کو اس کی حِرص کرنی چاہیے
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ
۲۷﴿
اس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہو گی
عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ
۲۸﴿
(تسنیم) ایک چشمہ ہے جس سے مقرّب لوگ پِییں گے
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ
۲۹﴿
بےشک گناہ گار (دنیا میں) ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے
وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمۡ يَتَغَامَزُونَ
۳۰﴿
اور جب ایمان والوں کے پاس سے گزرتے تو آپس میں ایک دوسرے کو آنکھ سے اشارہ کرتے تھے
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ
۳۱﴿
اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹتے تو ہنسی دِل لگی کرتے ہوئے لوٹتے تھے
وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
۳۲﴿
اور جب ان (ایمان والوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ یقینًا گمراہ ہیں
وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَٰفِظِينَ
۳۳﴿
حالانکہ وہ ان پر نگراں بناکر نہیں بھیجے گئے تھے (کہ ان کے عقائد و اعمال کو دیکھ کر ان کی گمراہی کا فیصلہ کریں)
فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ
۳۴﴿
تو آج (یعنی قیامت کے دن) ایمان والے کافروں سے ہنسی دِل لگی کریں گے
عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
۳۵﴿
وہ اپنے تختوں پر بیٹھے (جنّت کا) نظارہ کر رہے ہوں گے
هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ
۳۶﴿
کیا کافروں کو ان کے اعمال کا (پورا پورا) بدلہ نہیں ملا

Share This Surah, Choose Your Platform!