Al-insanسُوۡرَةُ دهر / الإنسَان

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
هَلۡ أَتَىٰ عَلَى ٱلۡإِنسَٰنِ حِينٞ مِّنَ ٱلدَّهۡرِ لَمۡ يَكُن شَيۡـٔٗا مَّذۡكُورًا
۱﴿
کیا زمانے میں انسان پر ایسا وقت نہیں آیا جب کہ وہ کوئی چیز نہیں تھا کہ اس کا ذِکر کیا جاتا
إِنَّا خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ مِن نُّطۡفَةٍ أَمۡشَاجٖ نَّبۡتَلِيهِ فَجَعَلۡنَٰهُ سَمِيعَۢا بَصِيرًا
۲﴿
(پھر) ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا، (پھر) ہم اس کی جانچ پڑتال کرتے رہے یہاں تک کہ ہم نے اسے سننے والا اور دیکھنے والا (انسان) بنا دیا
إِنَّا هَدَيۡنَٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرٗا وَإِمَّا كَفُورًا
۳﴿
پھر ہم نے اسے سیدھا راستہ بتا دیا (پھر اسے اختیار دیا کہ وہ) چاہے تو شکر گزار بن جائے یا ناشکرا بن جائے
إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ سَلَٰسِلَاْ وَأَغۡلَٰلٗا وَسَعِيرًا
۴﴿
ہم نے کافروں کےلیے زنجیریں، طوق اور دہکتی ہوئی آگ تیّار کر رکھی ہے
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ يَشۡرَبُونَ مِن كَأۡسٖ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
۵﴿
بےشک (آخرت میں) نیک لوگ گلاسوں میں (ایسی شراب) پِییں گے جس میں کافور کی آمیزش ہو گی
عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفۡجِيرٗا
۶﴿
(وہ) ایک چشمہ ہو گا جس میں اللہ کے بندے (شراب) پیتے رہیں گے (اور) اس کی نہریں نکال لیا کریں گے
يُوفُونَ بِٱلنَّذۡرِ وَيَخَافُونَ يَوۡمٗا كَانَ شَرُّهُۥ مُسۡتَطِيرٗا
۷﴿
(یہ اللہ کے بندے وہ ہوں گے جو) اپنی نذروں کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس دن کی بُرائی (بڑے وسیع پیمانے میں ہر طرف) پھیلی ہوئی ہو گی
وَيُطۡعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسۡكِينٗا وَيَتِيمٗا وَأَسِيرًا
۸﴿
اور جو کھانے کی خواہش رکھتے ہوئے (اپنا) کھانا مسکین کو، یتیم کو اور قیدی کو کھلاتے ہیں
إِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِوَجۡهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمۡ جَزَآءٗ وَلَا شُكُورًا
۹﴿
(اور کھانا کھلاتے وقت ان سے کہتے ہیں کہ) ہم تمھیں صرف اللہ کی رضا کےلیے کھلاتے ہیں تم سے ہم نہ کسی بدلے کے طلب گار ہیں اور نہ کسی شکریہ کے
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوسٗا قَمۡطَرِيرٗا
۱۰﴿
ہمیں تو اپنے ربّ سے اس دن کا ڈر ہے جو دن چہرے بگاڑ دے گا اور جو بڑا سخت (پریشان کُن) ہو گا
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمِ وَلَقَّىٰهُمۡ نَضۡرَةٗ وَسُرُورٗا
۱۱﴿
تو اللہ ان کو اس دن کی بُرائی سے بچا لے گا اور تر و تازگی اور سُرور سے ان کو بہرہ ور کرے گا
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُواْ جَنَّةٗ وَحَرِيرٗا
۱۲﴿
اور (دنیا میں) وہ جو صبر کرتے رہے اس کے بدلے میں انھیں جنّت اور ریشمی کپڑے عطا فرمائے گا
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِۖ لَا يَرَوۡنَ فِيهَا شَمۡسٗا وَلَا زَمۡهَرِيرٗا
۱۳﴿
وہ اس (جنّت) میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، وہاں انھیں نہ گرمی محسوس ہو گی اور نہ سردی
وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلَٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوفُهَا تَذۡلِيلٗا
۱۴﴿
جنّت (کے درختوں) کے سائے ان پر جُھک رہے ہوں گے اور اس کے (پھلوں کے) خوشے لٹک رہے ہوں گے
وَيُطَافُ عَلَيۡهِم بِـَٔانِيَةٖ مِّن فِضَّةٖ وَأَكۡوَابٖ كَانَتۡ قَوَارِيرَا۠
۱۵﴿
ان پر چاندی کے برتنوں اور شیشے کے گلاسوں کا دَور چل رہا ہو گا
قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٖ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرٗا
۱۶﴿
وہ شیشہ چاندی کا بنا ہوا ہو گا (فرشتوں نے ان گلاسوں کو) ایک مقرّرہ اندازے کے مطابق ڈھالا ہو گا
وَيُسۡقَوۡنَ فِيهَا كَأۡسٗا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا
۱۷﴿
وہاں جنّتی ایسے جام بھی پِییں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی
عَيۡنٗا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلۡسَبِيلٗا
۱۸﴿
(سونٹھ کے پانی کا) جنّت میں ایک چشمہ ہو گا جس کا نام سلسبیل ہو گا
۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُؤۡلُؤٗا مَّنثُورٗا
۱۹﴿
ان کے اِردگرد لڑکے پھرتے ہوں گے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے، (اے رسول) جب آپ انھیں دیکھیں گے تو یہ خیال کریں گے کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں
وَإِذَا رَأَيۡتَ ثَمَّ رَأَيۡتَ نَعِيمٗا وَمُلۡكٗا كَبِيرًا
۲۰﴿
اور جب آپ (جنّت کو) دیکھیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ (ایک بہت بڑی) نعمت اور ایک (بہت) بڑی سلطنت ہے
عَٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضۡرٞ وَإِسۡتَبۡرَقٞۖ وَحُلُّوٓاْ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٖ وَسَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابٗا طَهُورًا
۲۱﴿
ان (کے جسم) پر سبز ریشمی (لباس) اور زربفت کے کپڑے ہوں گے، ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا ربّ انھیں پاکیزہ شراب پلائے گا
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمۡ جَزَآءٗ وَكَانَ سَعۡيُكُم مَّشۡكُورًا
۲۲﴿
(ان سے کہا جائے گا) یہ تمھارا بدلہ ہے، تمھارے عمل (اللہ کے ہاں) مقبول ہوئے
إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ تَنزِيلٗا
۲۳﴿
(اے رسول) ہم نے قرآن کو آپ پر نازل کیا ہے
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ ءَاثِمًا أَوۡ كَفُورٗا
۲۴﴿
لہٰذا آپ اپنے ربّ کے حکم پر جمے رہیے اور ان میں سے کسی گناہ گار یا ناشکرے کا کہنا نہ مانیے
وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةٗ وَأَصِيلٗا
۲۵﴿
صبح و شام اپنے ربّ کے نام کا ذِکر کرتے رہیے
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَٱسۡجُدۡ لَهُۥ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلٗا طَوِيلًا
۲۶﴿
اور رات کو بھی بڑی دیر تک سجدے کیا کیجیے اور تسبیح پڑھتے رہا کیجیے
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمٗا ثَقِيلٗا
۲۷﴿
یہ (کافر تو) دنیا سے محبّت کرتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو انھوں نے پسِ پشت ڈال رکھا ہے
نَّحۡنُ خَلَقۡنَٰهُمۡ وَشَدَدۡنَآ أَسۡرَهُمۡۖ وَإِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَآ أَمۡثَٰلَهُمۡ تَبۡدِيلًا
۲۸﴿
ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اور (ہم ہی نے) ان کے جوڑوں کو مضبوط بنایا ہے اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے میں ان ہی جیسے (اور آدمی) پیدا کر دیں
إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذۡكِرَةٞۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلٗا
۲۹﴿
یہ ایک نصیحت ہے تو جس کا جِی چاہے اپنے ربّ کی طرف پہنچنے کا راستہ اختیار کرے (اور جس کا جِی چاہے نہ کرے)
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمٗا
۳۰﴿
اور (اے لوگو) تمھارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا مگر یہ کہ اللہ چاہے بےشک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
يُدۡخِلُ مَن يَشَآءُ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمَۢا
۳۱﴿
وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے (اللہ ظالموں کو رحمت میں داخل نہیں کرتا) ظالموں کےلیے (تو) اُس نے دردناک عذاب تیّار کر رکھا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!