Al-Qiyamaسُوۡرَةُ القِیَامَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ
۱﴿
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ
۲﴿
اور میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی (کہ تم سب ایک دن دوبارہ زندہ کیے جاؤ گے)
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ
۳﴿
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈّیوں کو جمع نہیں کر سکتے
بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ
۴﴿
کیوں نہیں (ہم جمع کر سکتے ہیں) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور ٹھیک کر دیں
بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ
۵﴿
(وہ اس لیے قیامت کو) نہیں (مانتا کہ) وہ چاہتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ اور گناہ کرتا رہے
يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ
۶﴿
(اسی لیے) وہ (بطور اعتراض کے) پوچھتا ہے قیامت کا دن کب آئے گا
فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ
۷﴿
تو وہ (سن لے روزِ قیامت) اس دن آئے گا (جس دن) آنکھیں پتھرا جائیں گی
وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ
۸﴿
چاند میں گہن لگ جائے گا
وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ
۹﴿
اور سورج اور چاند اکٹّھے کر دیے جائیں گے
يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ
۱۰﴿
اس دن انسان کہے گا کہیں بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ ہے
كَلَّا لَا وَزَرَ
۱۱﴿
ہرگز نہیں، کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہو گی
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ
۱۲﴿
اس دن تو (اے رسول) آپ کے ربّ کے پاس ہی ٹھکانہ ہو گا
يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
۱۳﴿
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کون کون سے عمل آگے بھیجے تھے اور کون کون سے عمل پیچھے چھوڑ آیا تھا
بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ
۱۴﴿
بلکہ (بتانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی) انسان خود اپنے نفس پر گواہ ہو گا
وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ
۱۵﴿
اگرچہ وہ (اپنے آپ کو بچانے کےلیے) کتنے ہی عذر پیش کرے
لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ
۱۶﴿
(اے رسول) اس (قرآن) کو جلدی سے یاد کرنے کےلیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیا کیجیے
إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ
۱۷﴿
اس کا (آپ کے سینے میں) جمع کرنا اور پھر اس کو پڑھوانا ہمارے ذِمّے ہے
فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ
۱۸﴿
لہٰذا جب ہم پڑھا کریں تو (آپ سنتے رہیے اور) اس کے پڑھنے کی پیروی کیجیے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ
۱۹﴿
پھر اس کی تشریح کرا دینا بھی ہمارے ذِمّے ہے
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ
۲۰﴿
(اے لوگو، آخرت میں تمھاری خواہش کے مطابق) ہرگز نہیں (ہو گا) بلکہ (اس لیے کہ) تم دنیا سے محبّت کرتے ہو
وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
۲۱﴿
اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ
۲۲﴿
اس دن بہت سے چہرے تر و تازہ ہوں گے
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ
۲۳﴿
وہ اپنے ربّ کو دیکھ رہے ہوں گے
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ
۲۴﴿
اور بہت سے چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ
۲۵﴿
وہ خیال کر رہے ہوں گے کہ ان پر کوئی بڑی آفت آنے والی ہے جو ان کی کمر توڑ دے گی
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ
۲۶﴿
(کوئی انسان اپنے ربّ کے سامنے حساب وکتاب کےلیے پیش ہونے سے) ہرگز نہیں (بچ سکتا، سنو) جب (جان) ہنسلی تک پہنچ جائے گی
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ
۲۷﴿
لوگ کہیں گے کیا کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ہے؟
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ
۲۸﴿
لیکن وہ (مرنے والاشخص) یہ خیال کر رہا ہو گا کہ فِراق (کا وقت) آ پہنچا (اب جھاڑ پھونک سے کیا ہو گا)
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
۲۹﴿
(جان کنی کے عالَم میں) پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ
۳۰﴿
تو (اے انسان) اس دن تجھے اپنے ربّ کی طرف چلنا ہو گا
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
۳۱﴿
(لیکن افسوس انسان کو کیا ہو گیا ہے موت کا منظر وہ اکثر دیکھتا رہتا ہے) پھر بھی نہ تو (قیامت کی) تصدیق کرتا ہے اور نہ نماز پڑھتا ہے
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
۳۲﴿
بلکہ (قیامت کو) جھٹلاتا ہے اور منھ پھیر لیتا ہے
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ
۳۳﴿
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھروالوں کی طرف چل دیتا ہے
أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ
۳۴﴿
(تو اے انسان، تیری ان حرکتوں کی وجہ سے) تیرے لیے خرابی پر خرابی ہے
ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ
۳۵﴿
(اے انسان) پھر (سن لے) تیرے لیے خرابی پر خرابی ہے
أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى
۳۶﴿
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ اسے یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا (اسے حساب و کتاب کےلیے زندہ نہیں کیا جائے گا)
أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةٗ مِّن مَّنِيّٖ يُمۡنَىٰ
۳۷﴿
(اس کا دوبارہ زندہ کرنا ہمارے لیے کیا مشکل ہے) کیا وہ نطفے کا ایک قطرہ نہیں تھا جو (رحمِ مادر میں) ٹپکایا گیا تھا
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةٗ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
۳۸﴿
پھر وہ گوشت کا لوتھڑا بنا پھر اللہ نے اس کو بنایا اور (اس کے اعضا کو) درست کیا
فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ
۳۹﴿
پھر اس کی دو۲ جنسیں بنائیں (یعنی) مرد اور عورت
أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ
۴۰﴿
کیا (جس ہستی نے پہلی مرتبہ انسان کو پیدا کر دیا) وہ اس بات پر قادر نہیں کہ مُردوں کو (دوبارہ) زندہ کر دے

Share This Surah, Choose Your Platform!