Al-Mursalatسُوۡرَةُ المُرسَلات

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا
۱﴿
نرم رفتار ہواؤں کی قسم
فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا
۲﴿
تیز و تند ہواؤں کی قسم
وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
۳﴿
(بادلوں کو) پھیلا دینے والی ہواؤں کی قسم
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
۴﴿
(بادلوں کو ایک دوسرے سے) علیٰحدہ کر دینے والی ہواؤں کی قسم
فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا
۵﴿
ذِکر اِلقا کرنے والے فرشتوں کی قسم
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
۶﴿
(وہ ذِکر جو) عذر رفع کرتا ہے یا (لوگوں کو بداعمالی کے بُرے انجام سے) ڈراتا ہے
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
۷﴿
جس (قیامت) کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ ضرور واقع ہو گی
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ
۸﴿
(اور اس وقت واقع ہو گی) جب ستارے ماند پڑ جائیں گے
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ
۹﴿
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ
۱۰﴿
جب پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ
۱۱﴿
جب رسولوں کو وقتِ مقرّرہ پر جمع کیا جائے گا
لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ
۱۲﴿
(اور اے رسول، آپ کو معلوم ہے) ان واقعات کو کس دن کےلیے مؤخّر کیا گیا ہے؟
لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ
۱۳﴿
فیصلے کے دن کےلیے
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ
۱۴﴿
اور آپ کو معلوم ہے فیصلے کا دن کیا ہے
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۱۵﴿
(وہ ایسا دن ہے کہ) اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۶﴿
کیا ہم نے اگلے لوگوں کو (جنھوں نے جھٹلایا تھا) ہلاک نہیں کیا
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ
۱۷﴿
پھر (ہم ان) پچھلوں کو ان ہی کے پیچھے روانہ کر دیں گے
كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
۱۸﴿
مجرمین کے ساتھ ہم اسی طرح کیا کرتے ہیں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۱۹﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ
۲۰﴿
(اے لوگو) کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا؟
فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ
۲۱﴿
پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام میں (نہیں) رکھا؟
إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ
۲۲﴿
وقت کے ایک مقرّرہ اندازے تک
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
۲۳﴿
وہ اندازہ بھی ہم ہی نے مقرّر کیا تو (دیکھو) ہم کتنا اچّھا اندازہ کرنے والے ہیں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۲۴﴿
اس دن جھٹلانے والوں کےلیے (بڑی) خرابی ہے
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا
۲۵﴿
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا
۲۶﴿
زندوں (کےلیے بھی) اور مُردوں (کےلیے بھی)
وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا
۲۷﴿
اور ہم ہی نے اس میں اونچے اونچے پہاڑ بنائے اور تم کو میٹھا پانی پلایا
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۲۸﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
۲۹﴿
(اس دن جھٹلانے والوں سے کہا جائے گا) اس دوزخ کی طرف چلو جس (دوزخ) کو تم جھٹلایا کرتے تھے
ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
۳۰﴿
(یعنی) تین۳ شاخوں والے سایے کی طرف چلو
لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ
۳۱﴿
(جو حقیقت میں) نہ تو سایہ ہو گا اور نہ شعلے سے بچانے میں کارآمد ہو گا
إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ
۳۲﴿
اس سے (اتنی بڑی بڑی) چنگاریاں اڑیں گی جیسے محل
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
۳۳﴿
گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۳۴﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
۳۵﴿
یہ وہ وقت ہو گا کہ لوگ بات نہیں کر سکیں گے
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ
۳۶﴿
اور نہ انھیں اجازت دی جائے گی کہ عذر پیش کریں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۳۷﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ
۳۸﴿
(اس دن ان سے کہا جائے گا) یہ فیصلے کا دن ہے، (آج) ہم نے تم کو اور (تم سے) پہلے کے لوگوں کو جمع کیا ہے
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
۳۹﴿
تو اگر تم سے میرے خلاف کوئی تدبیر ہوسکتی ہے تو کرو
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۴۰﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ
۴۱﴿
متّقی سایوں اور چشموں میں (لطف اندوز) ہوں گے
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ
۴۲﴿
جو میوے وہ چاہیں گے (انھیں دیے جائیں گے)
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۴۳﴿
(پھر ان سے کہا جائے گا) جو عمل تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے ان کے بدلے بے مشقّت کھاؤ اور پیو
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
۴۴﴿
نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۴۵﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ
۴۶﴿
(اے جھٹلانے والو) تم (دنیا میں) تھوڑا سا کھالو اور فائدہ اٹھالو (قیامت کے دن تمھارے لیے کچھ نہیں اس لیے کہ) تم مجرم ہو
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۴۷﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
۴۸﴿
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے سامنے) جُھک جاؤ تو جُھکتے نہیں
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
۴۹﴿
اس دن جھٹلانے والوں کی (بڑی) خرابی ہے
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
۵۰﴿
تو (اے رسول) اس کے بعد یہ اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے

Share This Surah, Choose Your Platform!