Al-Israسُوۡرَةُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سُبۡحَٰنَ ٱلَّذِيٓ أَسۡرَىٰ بِعَبۡدِهِۦ لَيۡلٗا مِّنَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ إِلَى ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡأَقۡصَا ٱلَّذِي بَٰرَكۡنَا حَوۡلَهُۥ لِنُرِيَهُۥ مِنۡ ءَايَٰتِنَآۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
۱﴿
پاک ہے (وہ اللہ) جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدِحرام سے مسجدِاقصیٰ تک لے گیا جس کے اِردگرد (کے علاقے) کو ہم نے (بڑی) برکتوں سے نوازا ہے تاکہ ہم اسے اپنی نشانیوں کا مشاہدہ کرائیں، بےشک اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے
Glorified (and Exalted) be He (Allah) Who took His slave for a journey by night from Al-Masjid-al-Haram to Al-Masjid-al-Aqsa, the neighbourhood (areas) whereof We have blessed, in order that We might show him of Our signs. Verily, He is the All-Hearer, the All-Seer .
وَءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ وَجَعَلۡنَٰهُ هُدٗى لِّبَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُواْ مِن دُونِي وَكِيلٗا
۲﴿
اور (اے رسول) ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کتاب کو بنی اسرائیل کےلیے باعثِ ہدایت بنایا تھا (اس میں ہم نے انھیں ہدایت کی تھی) کہ میرے علاوہ کسی کو (اپنا) کارساز نہ بنانا
And (O Prophet!) We gave Musa the Scripture and made it a guidance for the Children of Israel (saying in it): "Take none other than Me as (your) Protector
ذُرِّيَّةَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوحٍۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَبۡدٗا شَكُورٗا
۳﴿
ہم نے ان سے یہ بھی کہا تھا کہ اے ان لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا (شکر کرتے رہنا، تمھارے جدِّ اعلیٰ) نوح تو (بڑے) شکر گزار بندے تھے (تم بھی ان ہی کے نقشِ قدم پر چلنا)
(We also said in it that) "O offspring of those whom We carried (in the ship) with Nuh! (be grateful to Allah) Verily, he (your grandfather Nuh) was a grateful slave. (so follow him)"
وَقَضَيۡنَآ إِلَىٰ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ لَتُفۡسِدُنَّ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَرَّتَيۡنِ وَلَتَعۡلُنَّ عُلُوّٗا كَبِيرٗا
۴﴿
اور (اے رسول) ہم نے (اپنی) کتاب میں بنی اسرائیل کو واضح طور پر یہ بات بتا دی تھی کہ تم ملک میں دو۲ مرتبہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی کرو گے
And (O Prophet!) We decreed for the Children of Israel in the Scripture (of mine): indeed you would do mischief in the land twice and you will become tyrants and extremely arrogant!
فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ أُولَىٰهُمَا بَعَثۡنَا عَلَيۡكُمۡ عِبَادٗا لَّنَآ أُوْلِي بَأۡسٖ شَدِيدٖ فَجَاسُواْ خِلَٰلَ ٱلدِّيَارِۚ وَكَانَ وَعۡدٗا مَّفۡعُولٗا
۵﴿
پھر جب ان دونوں (فسادوں) میں سے پہلے (فساد) کا وقتِ موعود آیا (اور تم سرکشی میں حد سے بڑھ گئے تو) ہم نے اپنے سخت جنگجو بندوں کو تم پر مسلّط کر دیا، وہ فساد مچاتے ہوئے (تمام) شہروں میں پھیل گئے اور (اللہ) کا وعدہ پورا ہو کر رہا
So, when the promise came for the first of the two (mischiefs and you crossed all limits), We sent against you slaves of Ours given to terrible warfare. They entered the very innermost (all) parts of your cities. And it was a promise (of Allah completely) fulfilled.
ثُمَّ رَدَدۡنَا لَكُمُ ٱلۡكَرَّةَ عَلَيۡهِمۡ وَأَمۡدَدۡنَٰكُم بِأَمۡوَٰلٖ وَبَنِينَ وَجَعَلۡنَٰكُمۡ أَكۡثَرَ نَفِيرًا
۶﴿
پھر ہم نے دوبارہ تم کو ان پر غلبہ دیا اور تم کو (خوب) مال اور اولاد عطا کی اورتمھیں جماعتِ کثیر بنا دیا
Then We gave you a return of victory over them. And We helped you with (a great) wealth and children and made you more numerous in man-power.
إِنۡ أَحۡسَنتُمۡ أَحۡسَنتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡۖ وَإِنۡ أَسَأۡتُمۡ فَلَهَاۚ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ ٱلۡأٓخِرَةِ لِيَسُـُٔواْ وُجُوهَكُمۡ وَلِيَدۡخُلُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَلِيُتَبِّرُواْ مَا عَلَوۡاْ تَتۡبِيرًا
۷﴿
(اس عیش اور غلبے کے وقت ہم نے تم سے پھر کہہ دیا تھا کہ) اگر تم نے نیکی کی تو اس کا فائدہ تم ہی کو پہنچے گا اور اگر تم نے بُرائی کی تو اس کا وبال تم ہی پر ہو گا، الغرض جب دوسرے (فساد) کا وقتِ موعود آیا (تو ہم نے اپنے دوسرے جنگجو بندے تم پر مسلّط کر دیے) تاکہ وہ (مار مار کر) تمھارے چہرے بگاڑ دیں، مسجد (اقصیٰ) میں اسی طرح داخل ہو جائیں جس طرح پہلی مرتبہ داخل ہوئے تھے اورجس چیز پر غلبہ حاصل کریں اسے تباہ و برباد کر ڈالیں
(And when you were enjoying such moments We said): "If you do good, you do good for your ownselves, and if you do evil (you do it) against yourselves." Then, when the second promise came to pass, (We sent another warfare troops over you) to disgrace your faces and to enter this Masjid (Masjid ul Aqsa) as they had entered it before, and to destroy with utter destruction all that fell in their hands.
عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يَرۡحَمَكُمۡۚ وَإِنۡ عُدتُّمۡ عُدۡنَاۚ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكَٰفِرِينَ حَصِيرًا
۸﴿
ہو سکتا ہے کہ (اب) تمھارا ربّ تم پر رحم فرمائے (اور تمھیں پہلے جیسی شان و شوکت عطا فرمائے لیکن) اگر تم نے پھر وہی کام کیے (جو پہلے کیا کرتے تھے) تو ہم بھی پھر وہی کریں گے (جو ہم نے پہلے کیا تھا اور تمھیں سخت سزا دیں گے، یہ تو دنیوی سزا ہو گی) پھر (آخرت میں تو) ہم نے کافروں کےلیے دوزخ کو قید خانہ بنا ہی رکھا ہے
"It may be that your Lord may show mercy unto you (and bless you with glory as before), but if you return (to sins as you were doing before), We shall return (to Our Punishment in this world). And We have made Hell a prison for the disbelievers.
إِنَّ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانَ يَهۡدِي لِلَّتِي هِيَ أَقۡوَمُ وَيُبَشِّرُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعۡمَلُونَ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ أَنَّ لَهُمۡ أَجۡرٗا كَبِيرٗا
۹﴿
بےشک یہ قرآن وہ راستہ بتاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کےلیے (آخرت میں بہت) بڑا اجر ہے
Verily, this Qur'an guides to that which is most just and right and gives glad tidings to the believers who work deeds of righteousness, that they shall have a great reward.
وَأَنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ أَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمٗا
۱۰﴿
اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے (انھیں یہ بشارت دیتا ہے کہ) ہم نے ان کےلیے دردناک عذاب تیّار کر رکھا ہے
And that those who believe not in the Hereafter, (it gives glad tidings) for them We have prepared a painful torment (Hell).
وَيَدۡعُ ٱلۡإِنسَٰنُ بِٱلشَّرِّ دُعَآءَهُۥ بِٱلۡخَيۡرِۖ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ عَجُولٗا
۱۱﴿
اور انسان (کی تو یہ کیفیّت ہے کہ) جس طرح (وہ) بھلائی کےلیے دعائیں مانگتا ہے اسی طرح (جب دعاؤں کی قبولیّت میں تاخیر ہوتی ہے تو تنگ دِل ہو کر، بے صبری میں) بُرائی کےلیے دعائیں مانگنے لگتا ہے اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) انسان بڑا ہی جلد باز (واقع ہوا) ہے
And man (is always ready that he) invokes (Allah) for evil (when the acceptance of the prayers delayed) as he invokes (Allah) for good and man is ever hasty (and becomes narrow hearted and impatience then starts praying of evil).
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ ءَايَتَيۡنِۖ فَمَحَوۡنَآ ءَايَةَ ٱلَّيۡلِ وَجَعَلۡنَآ ءَايَةَ ٱلنَّهَارِ مُبۡصِرَةٗ لِّتَبۡتَغُواْ فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكُمۡ وَلِتَعۡلَمُواْ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلۡحِسَابَۚ وَكُلَّ شَيۡءٖ فَصَّلۡنَٰهُ تَفۡصِيلٗا
۱۲﴿
اور (اے رسول) ہم ہی نے رات اور دن کو (اپنی قدرت کی) دو"۲" نشانیاں بنایا ہے پھر ہم ہی رات کی نشانی کو مٹا دیتے ہیں اور دن کی نشانی کو روشن بنا دیتے ہیں تاکہ تم (دن کی روشنی میں) اپنے ربّ کا فضل تلاش کر سکو اور سالوں کی گنتی اور حساب (و کتاب) معلوم کر سکو اور ہم نے تو ہر چیز کو علیٰحدہ علیٰحدہ بیان کر دیا ہے (تاکہ سمجھنے میں الجھن نہ ہو)
And (O Prophet!) We have appointed the night and the day as two signs (of authority). Then, We have obliterated the sign of the night (with darkness) while We have made the sign of the day illuminating, that you may seek bounty from your Lord (in day hours), and that you may know the number of the years and the reckoning. And We have explained everything (in detail) with full explanation (to avoid any confusion)
وَكُلَّ إِنسَٰنٍ أَلۡزَمۡنَٰهُ طَـٰٓئِرَهُۥ فِي عُنُقِهِۦۖ وَنُخۡرِجُ لَهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ كِتَٰبٗا يَلۡقَىٰهُ مَنشُورًا
۱۳﴿
اور ہم نے ہر انسان (کے اعمال) کی بھلائی بُرائی کو اس انسان کی گردن میں لٹکا دیا ہے اور ہم قیامت کے دن اس کے (دکھانے کے) لیے ایک کتاب نکالیں گے جس کو وہ (اپنے سامنے) کھلا ہوا پائے گا
And We have fastened every man('s deeds) to his neck, and on the Day of Resurrection, We shall bring out for (showing) him a book which he will find wide open.
ٱقۡرَأۡ كِتَٰبَكَ كَفَىٰ بِنَفۡسِكَ ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكَ حَسِيبٗا
۱۴﴿
(پھر ہم اس سے کہیں گے) اپنی کتاب پڑھ (اور اپنے اعمال کا جائزہ لے) آج تو اپنے (اعمال کا) حساب لینے کےلیے خود ہی کافی ہے
(It will be said to him): "Read your book. You yourself are sufficient as a reckoner (of your deeds) against you this Day."
مَّنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهۡتَدِي لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَاۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبۡعَثَ رَسُولٗا
۱۵﴿
جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے (فائدے) ہی ( کے) لیے اختیار کرتا ہے اور جو شخص گمراہ ہوتا ہے تو اس کی گمرا ہی کا وبال بھی اسی پر ہو گا، کوئی شخص کسی دوسرے (کے اعمال) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم (کسی بستی پر) عذاب نہیں بھیجتے جب تک (اس بستی میں) کسی رسول کو نہ بھیجیں
Whoever goes right, then he goes right only for (the benefit of ) his ownself. And whoever goes astray, then he goes astray to his own loss. No one laden with burdens (of deeds) can bear another's burden. And We never punish (the town people) until We have sent a Messenger.
وَإِذَآ أَرَدۡنَآ أَن نُّهۡلِكَ قَرۡيَةً أَمَرۡنَا مُتۡرَفِيهَا فَفَسَقُواْ فِيهَا فَحَقَّ عَلَيۡهَا ٱلۡقَوۡلُ فَدَمَّرۡنَٰهَا تَدۡمِيرٗا
۱۶﴿
اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے مال و دولت میں مدہوش لوگوں کو اپنے احکام سے روشناس کرتے ہیں لیکن (جب) وہ (باز نہیں آتے اور) اس بستی میں نافرمانیاں کرتے رہتے ہیں تو پھر اس بستی پر حکم (عذاب) ضروری ہو جاتا ہے اور ہم اسے نیست و نابود کر دیتے ہیں
And when We decide to destroy a town (people), We (first) send a definite order to those among them who lead a life of luxury. Then, (if they did not stop and) they transgress therein, and thus the word (of torment) is truly justified against it (them). Then We destroy it with complete destruction.
وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِنَ ٱلۡقُرُونِ مِنۢ بَعۡدِ نُوحٖۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا
۱۷﴿
اور (اے رسول) نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی امّتوں کو (اسی طرح) ہلاک کر ڈالا اور آپ کا ربّ اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے کےلیے کافی ہے (اُس کو کسی کے بتانے کی ضرورت نہیں)
And (O Prophet!) how many generations have We destroyed (in this fashion) after Nuh! And Sufficient is your Lord as an All-Knower and All-Beholder of the sins of His slaves. (no one need to dictate Him)
مَّن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعَاجِلَةَ عَجَّلۡنَا لَهُۥ فِيهَا مَا نَشَآءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَهُۥ جَهَنَّمَ يَصۡلَىٰهَا مَذۡمُومٗا مَّدۡحُورٗا
۱۸﴿
جو لوگ دنیا کے طالب ہوں تو ہم (ان میں سے) جس کو چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں اسی دنیا میں دے دیتے ہیں پھر (آخرت میں تو) ہم نے اس کےلیے دوزخ تیّار کر رکھی ہے جس میں وہ مذموم اور راندۂ درگاہ ہو کر داخل ہو گا
Whoever desires the world, We readily grant him what We will for whom We like. Then, afterwards, We have appointed for him Hell (in the Hereafter); he will burn therein disgraced and rejected
وَمَنۡ أَرَادَ ٱلۡأٓخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعۡيَهَا وَهُوَ مُؤۡمِنٞ فَأُوْلَـٰٓئِكَ كَانَ سَعۡيُهُم مَّشۡكُورٗا
۱۹﴿
اور جو شخص آخرت کا طلب گار ہو اور اس کےلیے ایسی کوشش کرے جیسی کوشش کہ اس کے (حصول کے) لیے ضروری ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے لوگوں کی کوشش کی قدردانی کی جائے گی
And whoever desires the Hereafter and strives for it, with the necessary effort due for it while he is a believer then such are the ones whose striving shall be appreciated.
كُلّٗا نُّمِدُّ هَـٰٓؤُلَآءِ وَهَـٰٓؤُلَآءِ مِنۡ عَطَآءِ رَبِّكَۚ وَمَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحۡظُورًا
۲۰﴿
(اور اے رسول) ہم آپ کے ربّ (یعنی اپنی) بخشش میں سے اِن لوگوں کو بھی دیتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی دیتے ہیں (یعنی ہماری بخشش سے دنیا کے طالب بھی فیض یاب ہوتے ہیں اور آخرت کے طالب بھی فیض یاب ہوتے ہیں) اور آپ کے ربّ کی بخشش (کا دروازہ کسی پر) بند نہیں ہے
(O Prophet!) on each - these as well as those - We bestow from the Bounties of your Lord. And the forgiveness of your Lord can never be forbidden (means both are enjoying blessings of Allah)
ٱنظُرۡ كَيۡفَ فَضَّلۡنَا بَعۡضَهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖۚ وَلَلۡأٓخِرَةُ أَكۡبَرُ دَرَجَٰتٖ وَأَكۡبَرُ تَفۡضِيلٗا
۲۱﴿
(اے رسول) آپ دیکھیے کہ (دنیا میں) ہم نے بعض کو بعض پر کیسی فضیلت بخشی ہے اور آخرت تو درجات کے لحاظ سے بھی برتر ہے اور فضیلت کے لحاظ سے بھی برتر ہے
(O Prophet!) See how We prefer one above another (in this world), and verily, the Hereafter will be greater in degrees and greater in preferment.
لَّا تَجۡعَلۡ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُومٗا مَّخۡذُولٗا
۲۲﴿
(اے رسول) آپ اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ نہ بنانا ورنہ آپ (بھی) مذموم اور (اللہ کی نصرت سے) محروم ہو جائیں گے
(O Prophet!) Set not up with Allah any other god, (O man)! or you will sit down reproved, forsaken (away from Allah’s Help).
۞وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفّٖ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلٗا كَرِيمٗا
۲۳﴿
اور (اے رسول) آپ کے ربّ نے حکم دے دیا ہے کہ اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ (اور اے انسان) اگر ماں باپ میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بُڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے ہُوں تک نہ کہنا اور نہ انھیں جِھڑکی دینا بلکہ ان سے ادب کے ساتھ بات کرنا
And (O Prophet!) your Lord has decreed that you worship none but Him. And that you be dutiful to your parents. (O man! If one of them or both of them attain old age in your life, say not to them a word of disrespect, nor shout at them but address them in terms of honour.
وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرٗا
۲۴﴿
اور شفقت (و محبّت) سے انکساری کے ساتھ اپنے بازو ان کےلیے جُھکائے رکھنا اور (ان کےلیے اس طرح) دعا کرتے رہنا کہ اے میرے ربّ انھوں نے بچپن میں مجھے جس شفقت کے ساتھ پالا تھا تو بھی ان پر ویسی ہی شفقت فرما
And lower unto them the wing of submission and humility (and love) through mercy, and (supplicating) say: "My Lord! Bestow on them Your Mercy as they did bring me up when I was young."
رَّبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمۡۚ إِن تَكُونُواْ صَٰلِحِينَ فَإِنَّهُۥ كَانَ لِلۡأَوَّـٰبِينَ غَفُورٗا
۲۵﴿
(اور اے لوگو) جو کچھ تمھارے دِلوں میں ہے اللہ اسے جانتا ہے، (لہٰذا تم دِل میں بھی ماں باپ کو بوجھ نہ سمجھنا) اگر تم سعادت مند ہوئے (اور تم سے ماں باپ کی خدمت میں کوئی کوتاہی ہو گئی تو اللہ کی طرف رجوع کرنا، وہ تمھیں معاف کر دے گا) کیوں کہ وہ رجوع کرنے والوں کو معاف کر دیا کرتا ہے
(O people!) Your Lord knows best what is in your inner-selves. (Therefore, never think of parents as burden) If you are righteous, (If you did any wrong, submit to Allah and he will forgive you) then, verily, He is Ever Most Forgiving to those who turn unto Him again and again in obedience, and in repentance.
وَءَاتِ ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلۡمِسۡكِينَ وَٱبۡنَ ٱلسَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيرًا
۲۶﴿
اور رشتہ دار کو، مسکین کو اور مسافر کو اس کا حق ادا کرتے رہنا اور فضول خرچی نہ کرنا
And give to the kinsman his due and to the poor and to the wayfarer. But spend not wastefully in the of a spendthrift.
إِنَّ ٱلۡمُبَذِّرِينَ كَانُوٓاْ إِخۡوَٰنَ ٱلشَّيَٰطِينِۖ وَكَانَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لِرَبِّهِۦ كَفُورٗا
۲۷﴿
فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی بند ہیں اور شیطان اپنے ربّ کا بڑا ہی ناشکرا ہے
Verily, the spendthrifts are brothers of the Shayatin (devils), and the Shaitan is ever ungrateful to his Lord.
وَإِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡهُمُ ٱبۡتِغَآءَ رَحۡمَةٖ مِّن رَّبِّكَ تَرۡجُوهَا فَقُل لَّهُمۡ قَوۡلٗا مَّيۡسُورٗا
۲۸﴿
اور اگر اپنے ربّ کی رحمت کی جستجو میں، جس (کے ملنے) کی تمھیں (مستقبل قریب میں) امید ہو، تمھیں ان سے (کچھ عرصہ کےلیے) اعراض کرنا پڑے تو ان کو نرمی سےسمجھا دینا
And if in search of mercy and you are awaiting a mercy from your Lord for which you hope, then, speak unto them a soft kind word
وَلَا تَجۡعَلۡ يَدَكَ مَغۡلُولَةً إِلَىٰ عُنُقِكَ وَلَا تَبۡسُطۡهَا كُلَّ ٱلۡبَسۡطِ فَتَقۡعُدَ مَلُومٗا مَّحۡسُورًا
۲۹﴿
اور (اے رسول) نہ تو ہاتھ کو بالکل گردن ہی سے باندھ لیجیے (کہ کسی کو کچھ نہ دیں) اور نہ بالکل کھول ہی دیجیے (کہ سب کچھ دے ڈالیں، اگر آپ ایسا کریں گے) تو پھر آپ ملامت زدہ اور در ماندہ ہو کر بیٹھے رہ جائیں گے
And (O Prophet!) let not your hand be tied to your neck (so you stop giving them at all), nor stretch it forth to its utmost reach (like a spendthrift), so that you become blameworthy and in severe poverty.
إِنَّ رَبَّكَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا
۳۰﴿
بےشک آپ کا ربّ جس کےلیے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کےلیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے، بےشک آپ کا ربّ اپنے بندوں (کے حال) سے بخوبی واقف بھی ہے اور (انھیں) دیکھ بھی رہا ہے
Truly, your Lord enlarges the provision for whom He wills and straitens (for whom He wills). Verily, He is Ever All-Knower (of people condition), All-Seer (of His slaves).
وَلَا تَقۡتُلُوٓاْ أَوۡلَٰدَكُمۡ خَشۡيَةَ إِمۡلَٰقٖۖ نَّحۡنُ نَرۡزُقُهُمۡ وَإِيَّاكُمۡۚ إِنَّ قَتۡلَهُمۡ كَانَ خِطۡـٔٗا كَبِيرٗا
۳۱﴿
اور (اے لوگو) مفلسی کے اندیشے سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو، ہم انھیں بھی کھلائیں گے اور تمھیں بھی کھلائیں گے (رزق تو ہمارے ذِمّہ ہے، تمھیں فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے) بےشک اولاد کا قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے
And (O People!) kill not your children for fear of poverty. We shall provide for them as well as for you. Surely, the killing of them is a great sin.
وَلَا تَقۡرَبُواْ ٱلزِّنَىٰٓۖ إِنَّهُۥ كَانَ فَٰحِشَةٗ وَسَآءَ سَبِيلٗا
۳۲﴿
اور زنا کے قریب بھی نہ جانا، بےشک وہ (بڑی) بے حیائی (کا کام) ہے اور (بہت) بُری روِش ہے
And come not near to unlawful sex. Verily, it is a (great) sin, and an evil way.
وَلَا تَقۡتُلُواْ ٱلنَّفۡسَ ٱلَّتِي حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ وَمَن قُتِلَ مَظۡلُومٗا فَقَدۡ جَعَلۡنَا لِوَلِيِّهِۦ سُلۡطَٰنٗا فَلَا يُسۡرِف فِّي ٱلۡقَتۡلِۖ إِنَّهُۥ كَانَ مَنصُورٗا
۳۳﴿
اور (اے لوگو) کسی جان دار کو جس کا قتل کرنا اللہ نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر حق کے ساتھ اور جو شخص بحالتِ مظلومی قتل کر دیا جائے تو ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ وہ مقتول کے بدلے میں قاتل کو قتل کر دے) لیکن قتل کرتے وقت کسی قسم کی زیادتی نہ کرے (اگرچہ) یہ ایک حقیقت ہے (کہ قِصاص کے معاملے میں) اسے (قانونِ الہٰی کی) مدد حاصل ہے
And (O People!) do not kill anyone whose killing Allah has forbidden, except for a just cause. And whoever is killed wrongfully, We have given his heir the authority blood money. But let him not exceed limits in the matter of taking life. Although, this is reality (in the case of blood money) Verily, he is helped (by the Islamic law).
وَلَا تَقۡرَبُواْ مَالَ ٱلۡيَتِيمِ إِلَّا بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ أَشُدَّهُۥۚ وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا
۳۴﴿
اور (اے لوگو) یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو (بہت) اچّھا ہو (اور یتیم کی خیر خواہی پر مبنی ہو) یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے (تو اس کا مال اس کے حوالے کر دو) اور (اپنے) عہد (و پیمان) کو پورا کرو، بےشک عہد (و پیمان) کے بارے میں (قیامت کے دن) باز پُرس ہو گی
And (O People!) come not near to the orphan's property except in the better way (in the favour of the orphan), until he attains the age of full strength. (then handover their wealth to them) And fulfil (every) covenant. Verily, the covenant, will be questioned about (on the day of Recompense)
وَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ إِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ وَأَحۡسَنُ تَأۡوِيلٗا
۳۵﴿
اور جب تم ناپ کر دو تو پورا پورا ناپ کر دو اور (جب تول کر دو تو) ترازو (کی ڈنڈی) کو سیدھا رکھ کر تولو، یہ بہت اچّھی بات ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہتر ہے
And give full measure when you measure, and (whenever measure) weigh with a balance that is straight (needle). That is good (advantageous) and better in the end.
وَلَا تَقۡفُ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٌۚ إِنَّ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡبَصَرَ وَٱلۡفُؤَادَ كُلُّ أُوْلَـٰٓئِكَ كَانَ عَنۡهُ مَسۡـُٔولٗا
۳۶﴿
اور (اے انسان) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ، بےشک کان، آنکھ اور دِل ان سب سے (قیامت کے دن) اس معاملے میں باز پُرس ہو گی
And follow not (O People! that of which you have no knowledge. Verily! The hearing, and the sight, and the heart, of each of those one will be questioned.
وَلَا تَمۡشِ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَرَحًاۖ إِنَّكَ لَن تَخۡرِقَ ٱلۡأَرۡضَ وَلَن تَبۡلُغَ ٱلۡجِبَالَ طُولٗا
۳۷﴿
اور زمین پر اکڑ کر نہ چل (اس لیے کہ) تو زمین کو پھاڑ نہیں سکے گا اور نہ تن کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ سکے گا
And walk not on the earth with conceit and arrogance. (because) Verily, you can neither rend nor penetrate the earth, nor can you attain a stature like the mountains in height.
كُلُّ ذَٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهُۥ عِندَ رَبِّكَ مَكۡرُوهٗا
۳۸﴿
(اے رسول) ان (کاموں) میں سے ہر کام بُرا ہے (اور) آپ کے ربّ کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
(O Prophet!) All the bad aspects of these are hateful to your Lord.
ذَٰلِكَ مِمَّآ أَوۡحَىٰٓ إِلَيۡكَ رَبُّكَ مِنَ ٱلۡحِكۡمَةِۗ وَلَا تَجۡعَلۡ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتُلۡقَىٰ فِي جَهَنَّمَ مَلُومٗا مَّدۡحُورًا
۳۹﴿
(اور اے رسول) یہ باتیں بھی حکمت کی (ان) باتوں میں سے ہیں جو (وقتاً فوقتاً) آپ کی طرف وحی کی جا رہی ہیں اور (اے رسول) اللہ کے ساتھ دوسرا الٰہ نہ بنانا ورنہ آپ بھی ملامت زدہ اور راندۂ درگاہ کر کے جہنّم میں ڈال دیے جائیں گے
(O Prophet!) This is (part) of wisdom which your Lord has revealed to you (time to time) lest you should be thrown into Hell , blameworthy and rejected, (from Allah's Mercy).
أَفَأَصۡفَىٰكُمۡ رَبُّكُم بِٱلۡبَنِينَ وَٱتَّخَذَ مِنَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةِ إِنَٰثًاۚ إِنَّكُمۡ لَتَقُولُونَ قَوۡلًا عَظِيمٗا
۴۰﴿
(اے مشرکین) کیا تمھارے ربّ نے تم کو تو بیٹوں کےلیے خاص کیا اور اپنے لیے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا، یہ تو تم بڑی (ہی قبیح) بات کہتے ہو
Has then your Lord (O polytheist!) preferred for you sons, and taken for Himself from among the angels’ daughters? Verily you indeed utter (an awful) great saying.
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِي هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ لِيَذَّكَّرُواْ وَمَا يَزِيدُهُمۡ إِلَّا نُفُورٗا
۴۱﴿
اور (اے رسول) ہم نے اس قرآن میں (توحید کے مسئلے کو) طرح طرح سے سمجھایا ہے تاکہ یہ (لوگ) نصیحت حاصل کریں مگر ان کی نفرت بڑھتی ہی چلی گئی
And (O Prophet!) surely, We have explained (the oneness of Allah) in this Qur'an that they (the disbelievers) may take heed, but it increases them in naught save aversion.
قُل لَّوۡ كَانَ مَعَهُۥٓ ءَالِهَةٞ كَمَا يَقُولُونَ إِذٗا لَّٱبۡتَغَوۡاْ إِلَىٰ ذِي ٱلۡعَرۡشِ سَبِيلٗا
۴۲﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے اگر اللہ کے ساتھ دوسرے الٰہ ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو وہ ضرور عرش والے (الٰہ) کی طرف راستہ ڈھونڈ نکالتے (اور اُس سے تختِ حکومت چھین لیتے)
Say (O Prophet!): "If there had been other gods along with Him as they assert, then they would certainly have sought out a way to the Lord of the Throne (and take away the throne of sovereignty)
سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوّٗا كَبِيرٗا
۴۳﴿
اللہ (ان کے شرک سے) پاک ہے اور جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں اس سے بہت بلند و بالا ہے اور بزرگ (و برتر) ہے
Glorified and Exalted be He! High above (the great falsehood of polytheism) that they say!
تُسَبِّحُ لَهُ ٱلسَّمَٰوَٰتُ ٱلسَّبۡعُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَن فِيهِنَّۚ وَإِن مِّن شَيۡءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمۡدِهِۦ وَلَٰكِن لَّا تَفۡقَهُونَ تَسۡبِيحَهُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ حَلِيمًا غَفُورٗا
۴۴﴿
ساتوں آسمان، زمین اور جو مخلوق ان دونوں میں ہے سب اُسی کی تسبیح پڑھتے رہتے ہیں اور (کائنات میں) کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اُس کی حمد کے ساتھ تسبیح نہ پڑھتی ہو لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھ نہیں سکتے، بےشک اللہ بُردبار اور معاف کرنے والا ہے (کہ مشرکوں کو شرک کی فورًا سزا نہیں دیتا)
The seven heavens and the earth and all that is therein, glorify Him and there is not a thing but glorifies His Praise. But you understand not their glorification. Truly, He is Ever Forbearing, Oft-Forgiving (so He does not punish the polytheists immediately)
وَإِذَا قَرَأۡتَ ٱلۡقُرۡءَانَ جَعَلۡنَا بَيۡنَكَ وَبَيۡنَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ حِجَابٗا مَّسۡتُورٗا
۴۵﴿
اور (اے رسول) جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور لوگوں کے درمیان جو ایمان نہیں لاتے (ان کی ہٹ دھرمیوں کے نتیجے میں) ایک پوشیدہ پردہ حائل کر دیتے ہیں
And (O Prophet!) when you recite the Qur'an, We put between you and those who believe not in the Hereafter, an invisible veil due to their agony
وَجَعَلۡنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ أَكِنَّةً أَن يَفۡقَهُوهُ وَفِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَقۡرٗاۚ وَإِذَا ذَكَرۡتَ رَبَّكَ فِي ٱلۡقُرۡءَانِ وَحۡدَهُۥ وَلَّوۡاْ عَلَىٰٓ أَدۡبَٰرِهِمۡ نُفُورٗا
۴۶﴿
ان کے دِلوں پر پردے اور ان کے کانوں میں بوجھ ڈال دیتے ہیں اور (اے رسول) جب آپ قرآن میں اپنے یکتا (و لاشریک) ربّ کا ذِکر کرتے ہیں تو وہ نفرت کے ساتھ پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں
And We have put coverings over their hearts lest they should understand it , and in their ears deafness. And (O Prophet!) when you make mention of your Lord Alone (none has the right to be worshipped but Allah) in the Qur'an, they turn on their backs, fleeing in extreme hate.
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَسۡتَمِعُونَ بِهِۦٓ إِذۡ يَسۡتَمِعُونَ إِلَيۡكَ وَإِذۡ هُمۡ نَجۡوَىٰٓ إِذۡ يَقُولُ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٗا مَّسۡحُورًا
۴۷﴿
اور (اے رسول) جب یہ لوگ آپ کی طرف متوجّہ ہو کر سنتے ہیں تو جو کچھ یہ سنتے ہیں ہمیں اس کا بخوبی علم ہے اور جب یہ ظالم سرگوشیاں کرتے ہیں (اور آپس میں ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ (اگر) تم (ان کی پیروی کرو گے) تو ایک ایسے شخص کی پیروی کرو گے جس پر جادو کیا گیا ہے (تو ان کا یہ قول بھی ہم سے پوشیدہ نہیں ہوتا)
We (O Prophet!) know best of what they listen to, when they listen to you. And when they (criminals) take secret counsel, then the wrong-doers say (with each other): "You follow none but a bewitched man." (We are well aware of their secrets)
ٱنظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُواْ لَكَ ٱلۡأَمۡثَالَ فَضَلُّواْ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ سَبِيلٗا
۴۸﴿
(اے رسول) دیکھیے یہ لوگ آپ کےلیے کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں، یہ لوگ گمراہ ہو گئے ہیں لہٰذا (کبھی) راہ (راست) نہیں پا سکتے
See (O Prophet!) what examples they have put forward for you. So they have gone astray, and never can they find a (straight) way.
وَقَالُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا وَرُفَٰتًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ خَلۡقٗا جَدِيدٗا
۴۹﴿
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر) ہڈّیاں ہو جائیں گے اور پھر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہم کو ازسرِنو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا
And they say: "When we are bones and fragments (destroyed), should we really be resurrected (to be) a new creation?"
۞قُلۡ كُونُواْ حِجَارَةً أَوۡ حَدِيدًا
۵۰﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ تم پتّھر بن جاؤ یا لوہا
Say (O Prophet!) "Be you stones or iron,"
أَوۡ خَلۡقٗا مِّمَّا يَكۡبُرُ فِي صُدُورِكُمۡۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَاۖ قُلِ ٱلَّذِي فَطَرَكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖۚ فَسَيُنۡغِضُونَ إِلَيۡكَ رُءُوسَهُمۡ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَۖ قُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَرِيبٗا
۵۱﴿
یا وہ چیز بن جاؤ جو تمھارے خیال میں بڑی (ہی سخت) ہو (غرض یہ کہ تم کچھ بھی بن جاؤ، تم دوبارہ ضرور زندہ کیے جاؤ گے) تو یہ (فورًا) کہیں گے ہمیں دوبارہ کون زندہ کرے گا، (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ وہ (زندہ کرے گا) جس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا تو (یہ جواب سن کر) یہ لوگ مذاقًا آپ کے سامنے سر مٹکائیں گے اور کہیں گے یہ کب ہو گا آپ کہہ دیجیے کہ شاید (مستقبل) قریب ہی میں ہو جائے
"Or some created thing that is yet greater (or harder) in your breasts (thoughts to be resurrected, even then you shall be resurrected)." Then, (O Prophet!) they will say (immediately): "Who shall bring us back (to life)?" Say (O Prophet!): "He Who created you first! He will bring you back to life" Then, they will shake their heads at you (mockingly) and (they will) say: "When will that be?" Say: "Perhaps it is near!"
يَوۡمَ يَدۡعُوكُمۡ فَتَسۡتَجِيبُونَ بِحَمۡدِهِۦ وَتَظُنُّونَ إِن لَّبِثۡتُمۡ إِلَّا قَلِيلٗا
۵۲﴿
(یہ اس دن ہو گا) جس دن وہ تمھیں پکارے گا تو تم اُس کی حمد کرتے ہوئے (حکم کی) تعمیل کرو گے (اور سب قبروں سے باہر نکل آؤ گے، اس وقت) تم خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت ہی کم رہے
(This will happen) On the Day when He will call you, and you will answer (His Call) with (words of) His Praise and Obedience, (All will come out of their graves) and you will think that you have stayed (in this world) but a little while!
وَقُل لِّعِبَادِي يَقُولُواْ ٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُۚ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ يَنزَغُ بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ كَانَ لِلۡإِنسَٰنِ عَدُوّٗا مُّبِينٗا
۵۳﴿
اور (اے رسول) میرے بندوں سے کہہ دیجیے کہ وہ ایسی بات کہا کریں جو بہت اچّھی ہو، اس لیے کہ شیطان (منھ سے بُری بات نکلوا کر) آپس میں فساد ڈلوا دیتا ہے، بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے
And (O Prophet!) say to My slaves that they should (only) say those words that are the best. (Because) Shaitan verily, sows a state of conflict and disagreements among them. Surely, Shaitan is to man a plain enemy.
رَّبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِكُمۡۖ إِن يَشَأۡ يَرۡحَمۡكُمۡ أَوۡ إِن يَشَأۡ يُعَذِّبۡكُمۡۚ وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ وَكِيلٗا
۵۴﴿
(اے لوگو) تمھارا ربّ تم سے خوب واقف ہے، اگر وہ چاہے گا تو تم پر رحم فرمائے گا اور اگر چاہے گا تو تم کو عذاب دے گا اور (اے رسول، ان کے عذاب کی ذِمّہ داری آپ پر نہیں اس لیے کہ) ہم نے ان پر آپ کو داروغہ بناکر نہیں بھیجا ہے
(O people!) Your Lord knows you best; if He wills, He will have mercy on you, or if He wills, (O Prophet!) He will punish you (not upon you). And We have not sent you as a guardian over them.
وَرَبُّكَ أَعۡلَمُ بِمَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ وَلَقَدۡ فَضَّلۡنَا بَعۡضَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ عَلَىٰ بَعۡضٖۖ وَءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ زَبُورٗا
۵۵﴿
اور (اے رسول) آسمانوں میں اور زمین میں جو لوگ بھی ہیں آپ کے ربّ کو ان کا بخوبی علم ہے، یقینًا ہم نے بعض نبیّوں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور دی تھی
And (O Prophet!) your Lord knows best all who are in the heavens and the earth. And indeed, We have preferred some of the Prophets above others, and to Dawud We gave the Zabur.
قُلِ ٱدۡعُواْ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُم مِّن دُونِهِۦ فَلَا يَمۡلِكُونَ كَشۡفَ ٱلضُّرِّ عَنكُمۡ وَلَا تَحۡوِيلًا
۵۶﴿
(اے رسول) آپ (مشرکین سے) کہہ دیجیے کہ اللہ کے علاوہ جن جن کے متعلّق تمھارا دعویٰ ہے (کہ وہ تمھارے مشکل کشا ہیں) ان کو (اپنی تکلیف دور کرنے کےلیے) پکارو لیکن (وہ تم سے کیا تکلیف دور کریں گے) وہ تو تم سے تکلیف دور کرنے یا اس کو بدل دینے کا مُطلق اختیار نہیں رکھتے
Say (O Prophet! Say to the polytheists): "Call upon those - besides Him (Allah) - whom you pretend (to be gods to remove adversity from them). (They even have no power to remove the adversity from themselves so) They have neither the power to remove the adversity from you nor even to shift it from you to another person (at all)"
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ يَبۡتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ ٱلۡوَسِيلَةَ أَيُّهُمۡ أَقۡرَبُ وَيَرۡجُونَ رَحۡمَتَهُۥ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُۥٓۚ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحۡذُورٗا
۵۷﴿
یہ لوگ جن کو (مشکل کشا سمجھ کر) پکارتے ہیں وہ تو خود (اس کوشش میں) کہ ان میں سے کون (اللہ کے) اور زیادہ قریب ہو سکتا ہے ایسے عمل کے متلاشی رہتے ہیں جو ان کو ان کے ربّ سے (اور زیادہ) قریب کر دے، وہ اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اُس کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں اور (اے رسول) آپ کے ربّ کا عذاب ڈرنے ہی کی چیز ہے
Those whom they call upon desire (for themselves seeking help) means of access to their Lord (Allah), as to which of them should be the nearest (to Allah); and they hope for His Mercy and fear His Torment. (O Prophet!) Verily, the Torment of your Lord is (something) to be afraid of!
وَإِن مِّن قَرۡيَةٍ إِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوهَا قَبۡلَ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَوۡ مُعَذِّبُوهَا عَذَابٗا شَدِيدٗاۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مَسۡطُورٗا
۵۸﴿
اور (رُوئے زمین پر) کوئی بستی ایسی نہیں کہ جس کو ہم قیامت کے دن سے پہلے (ان کی بد اعمالی کی سزا میں) ہلاک نہ کر دیں یا اس کو سخت عذاب میں مبتلا نہ کر دیں، یہ سب (کچھ) کتاب (تقدیر) میں لکھا ہوا ہے
And there is not a town (people) but We shall destroy it before the Day of Resurrection, or punish it with a severe torment (due to bad deeds). That is written in the Book (of Our Decrees)
وَمَا مَنَعَنَآ أَن نُّرۡسِلَ بِٱلۡأٓيَٰتِ إِلَّآ أَن كَذَّبَ بِهَا ٱلۡأَوَّلُونَۚ وَءَاتَيۡنَا ثَمُودَ ٱلنَّاقَةَ مُبۡصِرَةٗ فَظَلَمُواْ بِهَاۚ وَمَا نُرۡسِلُ بِٱلۡأٓيَٰتِ إِلَّا تَخۡوِيفٗا
۵۹﴿
اور (اے رسول مطلوبہ) معجزہ بھیجنے سے ہمیں کوئی امر مانع نہیں سوائے اس کے کہ اگلوں نے معجزوں کو جھٹلایا تھا (معجزے دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائے تھے مثلاً) ہم نے (قومِ) ثمود کو اونٹنی دی تھی جو (کھلی) نشانی تھی لیکن انھوں نے اس پر ظلم کیا (اور ایمان نہیں لائے) اور ہم تو (مطلوبہ) معجزات صرف اس لیے بھیجتے ہیں کہ (کافروں کو) ڈرا دیں (کہ اگر وہ مطلوبہ معجزہ دیکھ کر بھی ایمان نہ لائے تو عذاب سے ہلاک کر دیے جائیں گے)
And (O Prophet!) nothing stops Us from sending the signs but that the people of old denied them (even after receiving the signs). And (for example) We sent the she-camel to Thamud as a clear sign and manifest), but they did her wrong. And (they did not believe) We sent not the signs except to warn, and to make them afraid (of destruction) due to disbelief.
وَإِذۡ قُلۡنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِٱلنَّاسِۚ وَمَا جَعَلۡنَا ٱلرُّءۡيَا ٱلَّتِيٓ أَرَيۡنَٰكَ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلنَّاسِ وَٱلشَّجَرَةَ ٱلۡمَلۡعُونَةَ فِي ٱلۡقُرۡءَانِۚ وَنُخَوِّفُهُمۡ فَمَا يَزِيدُهُمۡ إِلَّا طُغۡيَٰنٗا كَبِيرٗا
۶۰﴿
اور (اے رسول ! وہ وقت یاد کیجیے) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کا ربّ لوگوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے (وہ آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے) اور جو خواب ہم نے آپ کو دکھایا تھا تو وہ ہم نے اس لیے دکھایا تھا کہ اس کو لوگوں کےلیے ذریعۂ آزمائش بنائیں اور (اسی طرح) اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے (ہم نے لوگوں کےلیے ذریعۂ آزمائش بنایا ہے) ہم تو (ان چیزوں کے ذریعے) انھیں ڈراتے ہیں لیکن ان کی سرکشی (بجائے کم ہونے کے) اور زیادہ ہو جاتی ہے
And (O Prophet! remember) when We told you: "Verily! Your Lord has encompassed mankind" And We made not the vision which we showed you but a trial for mankind, and (likewise) the accursed tree (mentioned) in the Qur'an. We warn and make them afraid (by these trials) but it only increases them in naught save great oppression
وَإِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسۡجُدُواْ لِأٓدَمَ فَسَجَدُوٓاْ إِلَّآ إِبۡلِيسَ قَالَ ءَأَسۡجُدُ لِمَنۡ خَلَقۡتَ طِينٗا
۶۱﴿
اور (اے رسول! وہ وقت یاد کیجیے) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو فرشتوں نے تو سب نے سجدہ کیا لیکن ابلیس نے سجدہ نہیں کیا، اس نے کہا کیا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو تو نے مٹّی سے بنایا
And (O Prophet! remember) when We said to the angels: "Prostrate yourselves unto Adam." They prostrated themselves except Iblis (Shaitan). He said: "Shall I prostrate myself to one whom You created from clay?"
قَالَ أَرَءَيۡتَكَ هَٰذَا ٱلَّذِي كَرَّمۡتَ عَلَيَّ لَئِنۡ أَخَّرۡتَنِ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَأَحۡتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلٗا
۶۲﴿
(پھر آدم کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا) دیکھ تو سہی کیا یہ ہی ہے وہ جس کو تو نے مجھ پر بزرگی دی ہے اگر تو قیامت کے دن تک مجھے مُہلت دے دے تو میں چند کے علاوہ اس کی تمام اولاد پر غلبہ حاصل کر لوں گا
(Iblis then) said (pointing towards Adam: "See this one whom You have honoured above me, if You give me respite (keep me alive) to the Day of Resurrection, I will surely seize and mislead his offspring all but a few!"
قَالَ ٱذۡهَبۡ فَمَن تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمۡ جَزَآءٗ مَّوۡفُورٗا
۶۳﴿
اللہ تعالیٰ نے فرمایا جا (اور جو کچھ تجھ سے ہو سکتا ہے کر) ان میں سے جو لوگ تیری پیروی کریں گے ان سب کو جہنّم میں پوری پوری سزا (بھگتنی) ہو گی
(Allah) said: "Go, and (do whatever you can) whosoever of them follows you, surely Hell will be the recompense of you (all) - an ample recompense.
وَٱسۡتَفۡزِزۡ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُم بِصَوۡتِكَ وَأَجۡلِبۡ عَلَيۡهِم بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِي ٱلۡأَمۡوَٰلِ وَٱلۡأَوۡلَٰدِ وَعِدۡهُمۡۚ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ إِلَّا غُرُورًا
۶۴﴿
(جا) اور ان میں سے جس کو تو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکا، ان پر (حملہ کرنے کےلیے) اپنے سواروں اور پیادوں کو جمع کر لے، ان کے مال و اولاد میں ان کا شریک بن جا اور ان سے (دِل فریب) وعدے کرتا رہ لیکن (اے رسول) شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے وہ سب دھوکا (و فریب) ہوتے ہیں
"(Go!) And befool them gradually those whom you can among them with your voice, make assaults on them with your cavalry and your infantry, share with them wealth and children, and make promises to them." But Shaitan promises them nothing but deceit (and cheat)
إِنَّ عِبَادِي لَيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطَٰنٞۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلٗا
۶۵﴿
(اللہ نے مزید فرمایا، اے ابلیس) میرے (مخلص) بندوں پر تیرا کوئی قابو نہیں چلے گا، (ان کی) کارسازی کےلیے تیرا ربّ (اکیلا) کافی ہے
(Allah told further) "Verily, (O Iblees) My (sincere) slaves you have no authority over them. And All-Sufficient is your Lord (only) as a Guardian."
رَّبُّكُمُ ٱلَّذِي يُزۡجِي لَكُمُ ٱلۡفُلۡكَ فِي ٱلۡبَحۡرِ لِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِكُمۡ رَحِيمٗا
۶۶﴿
(اے لوگو) تمھارا ربّ تو وہ ہے جو تمھارے لیے سمندر میں جہازوں کو چلاتا ہے تاکہ تم اُس کا فضل تلاش کرو، وہ تم پر بڑا مہربان ہے
(O People!) Your Lord is He Who drives the ship for you through the sea, in order that you may seek of His Bounty. Truly He is Ever Most Merciful towards you.
وَإِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فِي ٱلۡبَحۡرِ ضَلَّ مَن تَدۡعُونَ إِلَّآ إِيَّاهُۖ فَلَمَّا نَجَّىٰكُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ أَعۡرَضۡتُمۡۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ كَفُورًا
۶۷﴿
اور جب سمندر میں تم کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو جن جن کو تم اللہ کے علاوہ (مشکل کشائی کےلیے) پکارا کرتے ہو، وہ سب (تمھارے ذہن سے) غائب ہو جاتے ہیں، پھر جب اللہ تم کو بچا کر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو تم (اُس سے) منھ پھیر لیتے ہو (اور دوسروں کو پکارنے لگتے ہو) بات یہ ہے کہ انسان (بڑا ہی) ناشکرا (واقع ہوا) ہے
And when harm touches you upon the sea, those that you call upon vanish from you except Him (Allah Alone for Help). But when He brings you safe to land, you turn away (from Him and start calling upon other gods). And man is (appeared to be) ever ungrateful.
أَفَأَمِنتُمۡ أَن يَخۡسِفَ بِكُمۡ جَانِبَ ٱلۡبَرِّ أَوۡ يُرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبٗا ثُمَّ لَا تَجِدُواْ لَكُمۡ وَكِيلًا
۶۸﴿
کیا تم نے اپنے آپ کو (اس بات سے محفوظ و) مامون سمجھ لیا ہے کہ اللہ تم کو خشکی کی طرف (لے جا کر) زمین میں دھنسا دے یا تم پر پتّھر (برسانے) والی آندھی بھیج دے، پھر تم اپنے لیے کوئی کارساز بھی نہ پا سکو (جو تمھیں اس عذاب سے بچائے)
Do you then feel secure (and protected) that He will not cause a side of the land to swallow you up, or that He will not send against you a violent sand-storm? Then, you shall find no guardian.
أَمۡ أَمِنتُمۡ أَن يُعِيدَكُمۡ فِيهِ تَارَةً أُخۡرَىٰ فَيُرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ قَاصِفٗا مِّنَ ٱلرِّيحِ فَيُغۡرِقَكُم بِمَا كَفَرۡتُمۡ ثُمَّ لَا تَجِدُواْ لَكُمۡ عَلَيۡنَا بِهِۦ تَبِيعٗا
۶۹﴿
یا تم نے اپنے آپ کو (اس بات سے محفوظ و) مامون سمجھ لیا ہے کہ اللہ دوبارہ تمھیں سمندر میں لے جائے پھر تیز و تند آندھی چلا کر تمھارے کفر کے سبب تم کو غرق کر دے پھر تمھیں اس سلسلے میں ہمارا کوئی تعاقّب کرنے والا بھی نہ مل سکے
Or do you feel secure (and protected) that He will not send you back a second time to sea and send against you a hurricane of wind and drown you because of your disbelief? Then you will not find any avenger therein against Us.
وَلَقَدۡ كَرَّمۡنَا بَنِيٓ ءَادَمَ وَحَمَلۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ وَرَزَقۡنَٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَفَضَّلۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ كَثِيرٖ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِيلٗا
۷۰﴿
اور (اے لوگو، ہمارا کتنا بڑا احسان ہے کہ) ہم نے بنی آدم کو عزّت دی، خشکی اور تری میں ان کو سواریاں بخشیں، (کھانے کےلیے) پاکیزہ چیزیں انھیں عطا کیں اور جتنی چیزیں ہم نے پیدا کی ہیں ان میں سے بہت سی چیزوں پر ہم نے ان کو فضیلت دی
And (O People!) indeed (it is our great blessing that) We have honoured the Children of Adam, and We have carried them on land and sea, and have provided them with lawful good things (as food), and have preferred them above many of those whom We have created with a marked preferment.
يَوۡمَ نَدۡعُواْ كُلَّ أُنَاسِۭ بِإِمَٰمِهِمۡۖ فَمَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَأُوْلَـٰٓئِكَ يَقۡرَءُونَ كِتَٰبَهُمۡ وَلَا يُظۡلَمُونَ فَتِيلٗا
۷۱﴿
(اس دن سے ڈرو) جس دن ہم تمام لوگوں کو ان کے امام کے ساتھ بلائیں گے، تو جن لوگوں کو ان کا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (بڑی مسرّت کے ساتھ) اپنے نامۂ اعمال کو پڑھیں گے اور ان پر ذرّہ برابر بھی ظلم نہ ہو گا
(And fear) the Day when We shall call together call human beings with their (respective) Imam (Leader). So whosoever is given his record in his right hand, such will read their records (gladly), and they will not be dealt with unjustly in the least.
وَمَن كَانَ فِي هَٰذِهِۦٓ أَعۡمَىٰ فَهُوَ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ أَعۡمَىٰ وَأَضَلُّ سَبِيلٗا
۷۲﴿
اور جو شخص اس (دنیا) میں اندھا رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہو گا اور راہ (نجات) سے بہت زیادہ بھٹکا ہوا
And whoever is blind in this world, will be blind in the Hereafter, and more astray from the Path (of safety)
وَإِن كَادُواْ لَيَفۡتِنُونَكَ عَنِ ٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ لِتَفۡتَرِيَ عَلَيۡنَا غَيۡرَهُۥۖ وَإِذٗا لَّٱتَّخَذُوكَ خَلِيلٗا
۷۳﴿
اور (اے رسول) یہ (کافر) تو (اس کوشش میں) لگے ہوئے ہیں کہ جو وحی ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے اس سے آپ کو بھٹکا دیں تاکہ آپ اس (وحی کے ذریعے نازل شدہ بات) کے علاوہ کوئی اور بات اپنی طرف سے بناکر ہماری طرف منسوب کر دیں اور (جب آپ ایسا کر دیں تو) اس صُورت میں یہ آپ کو (اپنا) دوست بنا لیں (لیکن ایسا ہو نہیں سکتا اس لیے کہ آپ کو تو ثابت قدم ہم رکھے ہوئے ہیں)
And (O Prophet!) Verily, they (Disbelievers!) were about to tempt you away from that which We have revealed (the Qur'an) unto you so that they make you astray. By this, he was made to fabricate the words adding verses of his own declaring them as revelation. And when you are done, then they will take you as their friend but it is impossible so we will make you steadfast.
وَلَوۡلَآ أَن ثَبَّتۡنَٰكَ لَقَدۡ كِدتَّ تَرۡكَنُ إِلَيۡهِمۡ شَيۡـٔٗا قَلِيلًا
۷۴﴿
ہاں اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھے ہوتے تو پھر یہ ہو سکتا تھا کہ (بتقاضائے بشریت) آپ تھوڑا سا ان کی طرف مائل ہو جاتے (اورمصلحتًا کچھ نرمی اختیار کر لیتے)
And had We not made you stand firm, you would nearly have inclined to them a little. (being a human being (soft hearted) and become polite)
إِذٗا لَّأَذَقۡنَٰكَ ضِعۡفَ ٱلۡحَيَوٰةِ وَضِعۡفَ ٱلۡمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيۡنَا نَصِيرٗا
۷۵﴿
لیکن پھر اس صُورت میں ہم آپ کو زندگی اور موت کا دوہرا مزا چکھاتے، پھر آپ کو ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ ملتا
In that case We would have made you taste a double portion (of punishment) in this life and a double portion (of punishment) after death. And then you would have found none to help you against Us.
وَإِن كَادُواْ لَيَسۡتَفِزُّونَكَ مِنَ ٱلۡأَرۡضِ لِيُخۡرِجُوكَ مِنۡهَاۖ وَإِذٗا لَّا يَلۡبَثُونَ خِلَٰفَكَ إِلَّا قَلِيلٗا
۷۶﴿
اور یہ (کافر اس کوشش میں بھی) لگے ہوئے ہیں کہ سرزمین (مکّہ) سے آپ کے قدم اکھاڑ دیں تاکہ وہ آپ کو وہاں سے نکال باہر کریں اور (اگر وہ ایسا کر گزریں تو پھر) اس صُورت میں وہ آپ کے (جانے کے) بعد چند دن سے زیادہ وہاں رہنے نہیں پائیں گے
And Verily, they were about to tempt to frighten you so much as to drive you out from the land. (if they had done this) But in that case they would not have stayed (therein) after you, except for a little while.
سُنَّةَ مَن قَدۡ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِن رُّسُلِنَاۖ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحۡوِيلًا
۷۷﴿
آپ سے پہلے جتنے رسول بھی ہم نے بھیجے ان سب کے ساتھ ہمارا یہ ہی دستور رہا ہے اور آپ ہمارے دستور میں (کبھی بھی) تغیّر و تبدّل نہیں پائیں گے
(This was Our) rule or way with the Messengers We sent before you (O Prophet!), and you will not find any alteration in Our rule or way.
أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِدُلُوكِ ٱلشَّمۡسِ إِلَىٰ غَسَقِ ٱلَّيۡلِ وَقُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِۖ إِنَّ قُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُودٗا
۷۸﴿
(اے رسول) سورج ڈھلنے کے وقت سے اوّل رات کی تاریکی تک نماز قائم کیجیے اور صبح کے (وقت تلاوتِ) قرآن (یعنی نمازِ فجر) کو بھی (قائم کیجیے) بےشک نمازِ فجر میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں
(O Prophet!) Perform As-Salat from mid-day till the darkness of the night, and (recite the Qur'an) in the early dawn. Verily, the recitation of the Qur'an in the early dawn is ever witnessed.
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَتَهَجَّدۡ بِهِۦ نَافِلَةٗ لَّكَ عَسَىٰٓ أَن يَبۡعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامٗا مَّحۡمُودٗا
۷۹﴿
اور (اے رسول) رات کے وقت بھی کچھ دیر کےلیے نماز کے ساتھ شب بیداری کیا کیجیے، یہ (نماز) آپ کےلیے زائد ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کا ربّ آپ کو مقامِ محمود میں کھڑا کرے
And (O Prophet!) in some parts of the night (also) offer the Salat (prayer) with it, as an additional prayer for you. It may be that your Lord will raise you to Maqam Mahmud (a station of praise and glory)
وَقُل رَّبِّ أَدۡخِلۡنِي مُدۡخَلَ صِدۡقٖ وَأَخۡرِجۡنِي مُخۡرَجَ صِدۡقٖ وَٱجۡعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلۡطَٰنٗا نَّصِيرٗا
۸۰﴿
اور (اے رسول) آپ (اس طرح) دعا کیجیے کہ اے میرے ربّ مجھے اچّھی طرح ہجرت گاہ میں داخل کرنا اور اچّھی طرح (اس) بستی سے نکالنا اور اپنے پاس سے قوّت و غلبہ کو میرا مددگار بنانا
And say (O Prophet!): My Lord! Let my entry be good (the place of migration), and (likewise) my exit be good (the place of migration). And grant me from You an authority to help me.
وَقُلۡ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَزَهَقَ ٱلۡبَٰطِلُۚ إِنَّ ٱلۡبَٰطِلَ كَانَ زَهُوقٗا
۸۱﴿
اور (اے رسول) آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، اور باطل تو (حق کے مقابلے میں) مٹ ہی جایا کرتا ہے
And say (O Prophet!): "Truth has come and falsehood has vanished. Surely falsehood is ever bound to vanish (against the truth)."
وَنُنَزِّلُ مِنَ ٱلۡقُرۡءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٞ وَرَحۡمَةٞ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا خَسَارٗا
۸۲﴿
اور ہم قرآن میں ایسی ایسی باتیں نازل فرما رہے ہیں جو ایمان والوں کےلیے شِفا اور (باعثِ) رحمت ہیں، اور (رہے وہ لوگ) جو ظالم ہیں تو ان باتوں سے ان کے تو نقصان ہی میں اضافہ ہوتا ہے
And We send down of the Qur'an that which is a healing and a mercy (a cure) to those who believe, and (what so far about the wrongdoers) it increases the wrong-doers nothing but loss.
وَإِذَآ أَنۡعَمۡنَا عَلَى ٱلۡإِنسَٰنِ أَعۡرَضَ وَنَـَٔا بِجَانِبِهِۦ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ كَانَ يَـُٔوسٗا
۸۳﴿
اور (اے رسول) جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو وہ (ہم سے) رُوگردانی کرتا ہے اور پہلوتہی اختیار کرتا ہے اور جب اس کو کوئی بُرائی پہنچتی ہے تو (فورًا) ناامید ہو جاتا ہے
And (O Prophet!) when We bestow Our Grace on man, he turns away (from us) and becomes arrogant. And when evil touches him, he is (immediately) in great despair.
قُلۡ كُلّٞ يَعۡمَلُ عَلَىٰ شَاكِلَتِهِۦ فَرَبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِمَنۡ هُوَ أَهۡدَىٰ سَبِيلٗا
۸۴﴿
آپ کہہ دیجیے کہ ہر شخص اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے (اور اپنے آپ کو ہدایت پرسمجھتا ہے، لیکن یہ) تو تمھارا ربّ ہی جانتا ہے کہ کون سیدھے راستے پر چل رہا ہے (اور کون گمراہ ہے)
Say: "Each one does according to his way or his religion and think of them on guidance, and your Lord (only) knows best of him whose path (religion) is right."
وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلرُّوحِۖ قُلِ ٱلرُّوحُ مِنۡ أَمۡرِ رَبِّي وَمَآ أُوتِيتُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِ إِلَّا قَلِيلٗا
۸۵﴿
اور (اے رسول) لوگ آپ سے روح کے متعلّق سوال کرتے ہیں، آپ کہہ دیجیے کہ روح تو میرے ربّ کا ایک حکم ہے (تم اسے سمجھ نہیں سکتے اس لیے کہ) تمھیں بہت کم علم دیا گیا ہے
And they ask you (O People! concerning the Ruh; Say: "The Ruh is one of the things, the knowledge of which is only with my Lord. And of knowledge, (you cannot understand this because) you (people) have been given only a little."
وَلَئِن شِئۡنَا لَنَذۡهَبَنَّ بِٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِۦ عَلَيۡنَا وَكِيلًا
۸۶﴿
اور (اے رسول) اگر ہم چاہیں تو جو کتاب ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اسے اٹھا لے جائیں (اگر ہم ایسا کریں) تو پھر آپ کو اس (کی بازیابی) کےلیے ہمارے مقابلے میں کوئی کارساز نہیں ملے گا
And (O Prophet!) if We willed, We could surely take away that which We have revealed to you (Even if they do). Then you would find no protector for you against Us in that respect (regarding you)
إِلَّا رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّ فَضۡلَهُۥ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيرٗا
۸۷﴿
مگر یہ آپ کے ربّ کی رحمت (ہی) ہے (کہ وہ اس کتاب کو آپ کے دِل میں محفوظ کیے ہوئے ہے) بےشک آپ پر اُس کا بڑا فضل ہے
Except as a Mercy from your Lord (so that the book will is protected in your heart). Verily His Grace unto you is ever great.
قُل لَّئِنِ ٱجۡتَمَعَتِ ٱلۡإِنسُ وَٱلۡجِنُّ عَلَىٰٓ أَن يَأۡتُواْ بِمِثۡلِ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ لَا يَأۡتُونَ بِمِثۡلِهِۦ وَلَوۡ كَانَ بَعۡضُهُمۡ لِبَعۡضٖ ظَهِيرٗا
۸۸﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ اگر تمام انسان اور جنّات اس قرآن جیسی کوئی کتاب لانے کےلیے جمع ہو جائیں تو وہ اس جیسی کتاب نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ (اس کام میں) ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں
Say (O Prophet!): "If the mankind and the jinn were together to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like thereof, even if they helped one another.(in this task)"
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٖ فَأَبَىٰٓ أَكۡثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورٗا
۸۹﴿
اور ہم نے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال کو لوگوں (کےسمجھانے) کےلیے طرح طرح سے بیان کر دیا ہے لیکن اکثر لوگوں نے انکار کر دیا تو بس انکار کر ہی دیا
And indeed We have fully explained to mankind, in this Qur'an, every kind of similitude, but most of mankind refuse but disbelief.
وَقَالُواْ لَن نُّؤۡمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفۡجُرَ لَنَا مِنَ ٱلۡأَرۡضِ يَنۢبُوعًا
۹۰﴿
اور (اے رسول) کافر کہتے ہیں کہ ہم ہرگز آپ پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک آپ ہمارے لیے اس سرزمین میں کوئی چشمہ نہ جاری کر دیں
And (O Prophet!) they say: "We shall not believe in you (O Prophet!), until you cause a spring to gush forth from the earth for us;
أَوۡ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٞ مِّن نَّخِيلٖ وَعِنَبٖ فَتُفَجِّرَ ٱلۡأَنۡهَٰرَ خِلَٰلَهَا تَفۡجِيرًا
۹۱﴿
یا آپ کے پاس کھجوروں اور انگوروں کے باغ ہوں اور ان میں آپ نہریں نہ جاری کر دیں
"Or you have a garden of date-palms and grapes, and cause rivers to gush forth in their midst abundantly;
أَوۡ تُسۡقِطَ ٱلسَّمَآءَ كَمَا زَعَمۡتَ عَلَيۡنَا كِسَفًا أَوۡ تَأۡتِيَ بِٱللَّهِ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةِ قَبِيلًا
۹۲﴿
یا جیسا کہ آپ کہا کرتے ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے آسمان کو ہم پر نہ گرا دیں یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے نہ لے آئیں
"Or you cause the heaven to fall upon us in pieces, as you have pretended, or you bring Allah and the angels before (us) face to face;
أَوۡ يَكُونَ لَكَ بَيۡتٞ مِّن زُخۡرُفٍ أَوۡ تَرۡقَىٰ فِي ٱلسَّمَآءِ وَلَن نُّؤۡمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّىٰ تُنَزِّلَ عَلَيۡنَا كِتَٰبٗا نَّقۡرَؤُهُۥۗ قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّي هَلۡ كُنتُ إِلَّا بَشَرٗا رَّسُولٗا
۹۳﴿
یا جب تک آپ کے پاس (رہنے کےلیے) سونے کا گھر نہ ہو یا آپ آسمان پر نہ چڑھ جائیں اور ہم آپ کے (آسمان پر) چڑھ جانے کو بھی تسلیم نہ کریں گے جب تک آپ کوئی کتاب ہم پر نہ نازل کریں جس کو ہم خود پڑھیں، (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ میرا ربّ (عجز و لاچاری سے) پاک ہے (وہ سب کچھ کر سکتا ہے) میں تو بس (اُس کی طرف سے) ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں (میرے اختیار میں کچھ نہیں)
"Or you have a house like silver and pure gold, or you ascend up into the sky, and even then we will put no faith in your ascension until you bring down for us a Book that we would read." Say (O Prophet!: "Glorified (and Exalted) be my Lord! (He is All Able) Am I anything but a man, sent as a Messenger?(Nothing is in my hand)"
وَمَا مَنَعَ ٱلنَّاسَ أَن يُؤۡمِنُوٓاْ إِذۡ جَآءَهُمُ ٱلۡهُدَىٰٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓاْ أَبَعَثَ ٱللَّهُ بَشَرٗا رَّسُولٗا
۹۴﴿
اور (اے رسول) جب ان لوگوں کے پاس ہدایت آ گئی تو (اب) ان کو ایمان لانے سے اور کوئی امر مانع نہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کیا اللہ کسی انسان کو بھی رسول بناکر بھیج سکتا ہے
And (O Prophet!) nothing prevented men from believing when the guidance came to them, except that they said: "Has Allah sent a man as (His) Messenger?"
قُل لَّوۡ كَانَ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَلَـٰٓئِكَةٞ يَمۡشُونَ مُطۡمَئِنِّينَ لَنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَلَكٗا رَّسُولٗا
۹۵﴿
آپ کہہ دیجیے کہ اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چلتے پھرتے ہوتے تو ہم ان پر آسمان سے فرشتے ہی کو رسول بناکر نازل کرتے
Say: "If there were on the earth, angels walking about in peace and security, We should certainly have sent down for them from the heaven an angel as a Messenger."
قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا
۹۶﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے میرے اور تمھارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے، وہ اپنے بندوں سے بخوبی واقف ہے اور (انھیں) دیکھ رہا ہے
Say (O Prophet!): "Sufficient is Allah for a witness between me and you. Verily He is Ever the All-Knower, the All-Seer of His slaves."
وَمَن يَهۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَلَن تَجِدَ لَهُمۡ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِهِۦۖ وَنَحۡشُرُهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ عُمۡيٗا وَبُكۡمٗا وَصُمّٗاۖ مَّأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ كُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنَٰهُمۡ سَعِيرٗا
۹۷﴿
اور (اے رسول) اللہ جس کو ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے اور جن کو وہ گمراہ کر دے تو پھر آپ ان کےلیے اللہ کے علاوہ کوئی کارساز نہ پائیں گے، ہم ان کو قیامت کے دن ان کے مونہوں کے بل اندھے، گونگے اور بہرے بناکر اٹھائیں گے، ان کا ٹھکانہ دوزخ ہو گا، جب کبھی وہ ٹھنڈی ہونے لگے گی تو ہم ان کےلیے اس کو اور بھڑکا دیں گے
And (O Prophet!) he whom Allah guides, he is led aright; but he whom He sends astray, for such you will find no protectors, besides Him, and We shall gather them together on the Day of Resurrection on their faces, blind, dumb and deaf; their abode will be Hell; whenever it abates, We shall increase for them the fierceness of the Fire.
ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُم بِأَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَقَالُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا وَرُفَٰتًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ خَلۡقٗا جَدِيدًا
۹۸﴿
یہ ان کی سزا اس لیے ہو گی کہ انھوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا اور یہ کہا کرتے تھے کہ جب ہم (مر کر) ہڈّیاں (بن جائیں گے) اور (پھر) ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ازسرِنو پیدا کیے جائیں گے
That is their recompense, because they denied Our verses,and said: "When we are bones and fragments after death, shall we really be raised up as a new creation?"
۞أَوَ لَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ قَادِرٌ عَلَىٰٓ أَن يَخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡ وَجَعَلَ لَهُمۡ أَجَلٗا لَّا رَيۡبَ فِيهِ فَأَبَى ٱلظَّـٰلِمُونَ إِلَّا كُفُورٗا
۹۹﴿
کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے انسان (مزید) پیدا کر دے، اُس نے ان کےلیے ایک وقت مقرّر کر دیا ہے جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں، لیکن ان ظالموں نے انکار کر دیا تو بس انکار کر ہی دیا
See they not that Allah, Who created the heavens and the earth, is Able to create the like of them. And He has decreed for them an appointed term, whereof there is no doubt. But the wrong-doers refuse the truth but disbelief
قُل لَّوۡ أَنتُمۡ تَمۡلِكُونَ خَزَآئِنَ رَحۡمَةِ رَبِّيٓ إِذٗا لَّأَمۡسَكۡتُمۡ خَشۡيَةَ ٱلۡإِنفَاقِۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ قَتُورٗا
۱۰۰﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے اگر میرے ربّ کی رحمت کے خزانے تمھارے اختیار میں ہوتے تو خرچ ہو جانے کے اندیشے سے تم (انھیں) روکے رکھتے اور (اس میں کچھ شک نہیں کہ) انسان (بڑا ہی) تنگ دِل (و ا قع ہوا) ہے
Say (O Prophet!): "If you possessed the treasure of the Mercy of my Lord, then you would surely hold back (from spending) for fear of (being exhausted), and (no doubt) man is ever miserly!"
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ تِسۡعَ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖۖ فَسۡـَٔلۡ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ إِذۡ جَآءَهُمۡ فَقَالَ لَهُۥ فِرۡعَوۡنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَٰمُوسَىٰ مَسۡحُورٗا
۱۰۱﴿
اور (اے رسول) ہم نے موسیٰ کو نو"۹" روشن نشانیاں دی تھیں، آپ بنی اسرائیل سے پوچھ کر معلوم کر لیں (کہ ان کا کیا نتیجہ نکلا) جب موسیٰ ان (کافروں) کے پاس پہنچے تو (کافروں کے بادشاہ) فرعون نے ان سے کہا اے موسیٰ مجھے یقین ہے کہ تم پر کسی نے جادو کر دیا ہے
And (O Prophet!) indeed We gave Musa nine clear signs. Ask then the Children of Israel (What will be the end of it), when he came to them, then Fir'aun (the king of disbelievers) said to him: "O Musa! I think you are indeed bewitched."
قَالَ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَآ أَنزَلَ هَـٰٓؤُلَآءِ إِلَّا رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ بَصَآئِرَ وَإِنِّي لَأَظُنُّكَ يَٰفِرۡعَوۡنُ مَثۡبُورٗا
۱۰۲﴿
موسیٰ نے کہا (اے فرعون) تو (دِل میں تو) سمجھ گیا ہے کہ ان معجزوں کو بصیرت بناکر کسی نے نازل نہیں کیا سوائے آسمانوں کے اور زمین کے ربّ کے اور (اے فرعون) میں سمجھتا ہوں کہ تو (ضرور) ہلاک ہو گا
He (Musa) said: "(O Firaun! Verily, you know (and believed by heart) that these signs have been sent down by none but the Lord of the heavens and the earth. And I think you are, indeed, O Fir'aun doomed to destruction"
فَأَرَادَ أَن يَسۡتَفِزَّهُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ فَأَغۡرَقۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ جَمِيعٗا
۱۰۳﴿
پھر (جب) فرعون نے (پکّا) ارادہ کر لیا کہ بنی اسرائیل کو ملک سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو لوگ اس کے ساتھ تھے سب کو (سمندر میں) غرق کر دیا
So (when he (Fir’aun) resolved to turn them out of the land. But We drowned him in the sea and all who were with him.
وَقُلۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِۦ لِبَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ ٱسۡكُنُواْ ٱلۡأَرۡضَ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ ٱلۡأٓخِرَةِ جِئۡنَا بِكُمۡ لَفِيفٗا
۱۰۴﴿
پھر اس کے (ہلاک ہونے کے) بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو، پھر جب آخرت کا وعدہ (پورا ہونے کا وقت) آ جائے گا تو ہم سب کو جمع کر کے (اپنے سامنے) لا کھڑا کریں گے
And (then after their destruction) We said to the Children of Israel after him: "Dwell in the land, then, when the final and the last promise comes near, We shall bring you altogether as mixed crowd
وَبِٱلۡحَقِّ أَنزَلۡنَٰهُ وَبِٱلۡحَقِّ نَزَلَۗ وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا مُبَشِّرٗا وَنَذِيرٗا
۱۰۵﴿
اور (اے رسول) ہم نے اس (قرآن) کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ حق کے ساتھ ہی نازل ہوا ہے (اگر اب بھی یہ لوگ ایمان نہ لائیں تو آپ ان پر داروغہ بناکر نہیں بھیجے گئے) ہم نے تو آپ کو بس خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے
And (O Prophet!) with truth We have sent it down (i.e. the Qur'an), and with truth it has descended. And (If they had not believed in you have not been sent as guardian We have sent you as nothing but a bearer of glad tidings, and a warner.
وَقُرۡءَانٗا فَرَقۡنَٰهُ لِتَقۡرَأَهُۥ عَلَى ٱلنَّاسِ عَلَىٰ مُكۡثٖ وَنَزَّلۡنَٰهُ تَنزِيلٗا
۱۰۶﴿
اور (اے رسول) ہم نے قرآن کو اجزا (میں نازل) کیا ہے تاکہ آپ اسے وقتًا فوقتًا لوگوں کو سناتے رہیں اور ہم نے اس کو (اسی مصلحت سے) اتارا بھی رفتہ رفتہ ہی ہے
And ((O Prophet!) it is) a Qur'an sent down wisely time to time which We have divided (into parts ), in order that you might recite it to men at intervals. And We have revealed it by stages
قُلۡ ءَامِنُواْ بِهِۦٓ أَوۡ لَا تُؤۡمِنُوٓاْۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ مِن قَبۡلِهِۦٓ إِذَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ يَخِرُّونَۤ لِلۡأَذۡقَانِۤ سُجَّدٗاۤ
۱۰۷﴿
آپ کہہ دیجیے تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ، اس سے پہلے جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا (وہ تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور) جب یہ قرآن پڑھ کر ان کو سنایا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں
Say (O Prophet!): "Believe in it or do not believe (in it). Verily those who were given knowledge before it, (They believe in it) when it is recited to them, fall down on their faces (chins) in humble prostration."
وَيَقُولُونَ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِن كَانَ وَعۡدُ رَبِّنَا لَمَفۡعُولٗا
۱۰۸﴿
اور کہتے ہیں ہمارا ربّ پاک ہے، بےشک ہمارے ربّ کا وعدہ پورا ہو گیا (وعدے کے مطابق قرآن مجید آ گیا)
And they say: "Glory be to our Lord! Truly, the Promise of our Lord must be fulfilled (hence Quran has been sent down as promised)."
وَيَخِرُّونَ لِلۡأَذۡقَانِ يَبۡكُونَ وَيَزِيدُهُمۡ خُشُوعٗا۩
۱۰۹﴿
اور (یہ کہہ کر) وہ (پھر) روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل (سجدے میں) گر پڑتے ہیں اور (قرآن مجید کے ذریعے)ان کی عاجزی و انکساری اور بڑھتی چلی جاتی ہے
And (on saying this) they fall down on their faces (chins) weeping (in prostrating) and it increases their humility.
قُلِ ٱدۡعُواْ ٱللَّهَ أَوِ ٱدۡعُواْ ٱلرَّحۡمَٰنَۖ أَيّٗا مَّا تَدۡعُواْ فَلَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَلَا تَجۡهَرۡ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتۡ بِهَا وَٱبۡتَغِ بَيۡنَ ذَٰلِكَ سَبِيلٗا
۱۱۰﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ تم اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو، تم جس نام سے (چاہو) اُسے پکارو اُس کے سب نام اچّھے ہی ہیں اور (اے رسول) نماز (میں قرآن) نہ تو بہت بلند آواز سے پڑھیے اور نہ بالکل پوشیدہ آواز سے بلکہ ان دونوں کے مابین (درمیانہ) راستہ اختیار کیجیے
Say (O Prophet!): "Invoke Allah or invoke the Most Gracious (Allah), by whatever name you invoke Him (it is the same), for to Him belong the Beautiful Names. And (O Prophet!) offer your Salat (prayer) neither aloud nor in a low voice, but follow a way between.
وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدٗا وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٞ فِي ٱلۡمُلۡكِ وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ وَلِيّٞ مِّنَ ٱلذُّلِّۖ وَكَبِّرۡهُ تَكۡبِيرَۢا
۱۱۱﴿
اور (اس طرح) دعا کیجیے سب تعریف اللہ کےلیے ہے جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے، نہ (اُس کی) بادشاہت میں کوئی (اُس کا) شریک ہے اور نہ کمزوری کی وجہ سے اُس کا کوئی مددگار ہے الغرض (اے رسول) اُس کی بڑائی خوب بیان کیا کیجیے
And say (like this) : "All the praises and thanks be to Allah, Who has not begotten a son, and Who has no partner in (His) Dominion, nor He is low to have a protector. And (O Prophet!) magnify Him with all magnificence"

Share This Surah, Choose Your Platform!