Al-Jathiyiaسُوۡرَةُ الجَاثیَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
حمٓ
۱﴿
حٰمٓ
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ
۲﴿
یہ کتاب، غالب اورحکمت والے اللہ کی طرف سے نازل ہوئی ہے
إِنَّ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ لَأٓيَٰتٖ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ
۳﴿
ایمان والوں کےلیے آسمانوں میں اور زمین میں (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں
وَفِي خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِن دَآبَّةٍ ءَايَٰتٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ
۴﴿
اور (اے لوگو) تمھاری پیدائش میں بھی اور جو جانور اللہ (زمین میں) پھیلاتا ہے ان میں بھی یقین کرنے والوں کےلیے (بہت سی) نشانیاں ہیں
وَٱخۡتِلَٰفِ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ وَمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن رِّزۡقٖ فَأَحۡيَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَتَصۡرِيفِ ٱلرِّيَٰحِ ءَايَٰتٞ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ
۵﴿
اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور جو رزق اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے اور پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے اس میں اور ہواؤں کے چلانے میں عقل والوں کےلیے (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱللَّهِ نَتۡلُوهَا عَلَيۡكَ بِٱلۡحَقِّۖ فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَ ٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ يُؤۡمِنُونَ
۶﴿
(اے رسول) یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو حق کے ساتھ سنا رہے ہیں تو اب اللہ اور اُس کی آیتوں کے بعد یہ اور کس چیز پر ایمان لائیں گے
وَيۡلٞ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ
۷﴿
(اے رسول) ہر جھوٹے گناہ گار کےلیے (بڑی) خرابی ہے
يَسۡمَعُ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٖ
۸﴿
جب اللہ کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سنتا ہے مگر پھر تکبّر سے (کفر پر اس طرح) اصرار کرتا ہے گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں، تو آپ اس کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے
وَإِذَا عَلِمَ مِنۡ ءَايَٰتِنَا شَيۡـًٔا ٱتَّخَذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ
۹﴿
اور (اے رسول، یہ ایسا شخص ہے کہ) جب اسے ہماری آیات میں کسی آیت کا علم ہوتا ہے تو اس کا مذاق اڑاتا ہے ایسے لوگوں کےلیے ذِلّت آمیز عذاب ہے
مِّن وَرَآئِهِمۡ جَهَنَّمُۖ وَلَا يُغۡنِي عَنۡهُم مَّا كَسَبُواْ شَيۡـٔٗا وَلَا مَا ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ
۱۰﴿
(یعنی) ان کے آگے دوزخ ہے (جس میں وہ ذِلّت آمیز عذاب میں مبتلا کیے جائیں گے) اور جو عمل انھوں نے (دنیا میں) کیے تھے نہ وہ ان کے کچھ کام آئیں گے اور نہ وہ لوگ کام آئیں گے جن کو انھوں نے اللہ کے علاوہ (اپنا) کارساز بنا رکھا تھا، ان کےلیے عذابِ عظیم (تیّار) ہے
هَٰذَا هُدٗىۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ عَذَابٞ مِّن رِّجۡزٍ أَلِيمٌ
۱۱﴿
یہ (قرآن تمام لوگوں کےلیے ان کے ربّ کی طرف سے) ہدایت ہے تو جو لوگ (اس ہدایت یعنی) اپنے ربّ کی آیات کا انکار کریں گے ان کےلیے دردناک عذاب کی سزا ہے
۞ٱللَّهُ ٱلَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ ٱلۡبَحۡرَ لِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ فِيهِ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ
۱۲﴿
اللہ ہی ہے جس نے تمھارے لیے سمندر کو مسخّر کر دیا تاکہ اس میں اُس کے حکم سے جہاز چلتے رہیں، تاکہ تم اُس کا فضل تلاش کر سکو اور (پھر اُس کا) شکر ادا کرو
وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا مِّنۡهُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ
۱۳﴿
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنی طرف سے تمھارے لیے مسخّر کر دیا، اس میں ان لوگوں کےلیے جو غور و فکر کرتے ہیں (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں
قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
۱۴﴿
(اے رسول) ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ ان لوگوں کو جو اللہ کی نعمتوں اور تکلیفوں کی (جو آخرت میں لوگوں کے اعمال کے مطابق انھیں دی جائیں گی) توقّع نہیں رکھتے معاف کرتے رہیں (اور ان کے معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں) تاکہ اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کی (پوری پوری) جزا دے
مَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ أَسَآءَ فَعَلَيۡهَاۖ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُونَ
۱۵﴿
جو نیک عمل کرتا ہے تو اپنے لیے اور جو بُرا عمل کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہو گا، پھر (اے لوگو) تم اپنے ربّ کی طرف لوٹائے جاؤ گے
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحُكۡمَ وَٱلنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنَٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَفَضَّلۡنَٰهُمۡ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۶﴿
ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب، حکم اور نبوّت دی تھی، ہم نے ان کو پاکیزہ رزق عطا فرمایا تھا اور ہم نے ان کو اقوامِ عالَم پر فضیلت بھی دی تھی
وَءَاتَيۡنَٰهُم بَيِّنَٰتٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡرِۖ فَمَا ٱخۡتَلَفُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِي بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ
۱۷﴿
(یہ ہی نہیں بلکہ ہم نے) ان کو امر (دین) کے سلسلے میں کھلی دلیلیں عطا کی تھیں لیکن وہ آپس کی ضد میں علم آ جانے کے بعد بھی اختلاف پر اڑے رہے، (تو اے رسول) جن باتوں میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ان باتوں میں آپ کا ربّ ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا
ثُمَّ جَعَلۡنَٰكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡرِ فَٱتَّبِعۡهَا وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ
۱۸﴿
پھر (اے رسول، بنی اسرائیل کے بعد) ہم نے آپ کو امر (دین) کے واضح اور سیدھے راستے پر (قائم) کر دیا تو آپ اسی راستے کی پیروی کرتے رہیے اور بے علم لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے
إِنَّهُمۡ لَن يُغۡنُواْ عَنكَ مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗاۚ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۖ وَٱللَّهُ وَلِيُّ ٱلۡمُتَّقِينَ
۱۹﴿
یہ لوگ آپ کے کچھ کام نہیں آ سکتے اس لیے کہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں (متّقیوں کے دوست نہیں ہوتے) متّقیوں کا دوست تو اللہ ہوتا ہے
هَٰذَا بَصَـٰٓئِرُ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ
۲۰﴿
یہ (قرآن) لوگوں کےلیے بصیرت کی باتوں کا مجموعہ اور ان لوگوں کےلیے جو یقین رکھتے ہیں ہدایت اور رحمت ہے
أَمۡ حَسِبَ ٱلَّذِينَ ٱجۡتَرَحُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن نَّجۡعَلَهُمۡ كَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ سَوَآءٗ مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡۚ سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ
۲۱﴿
کیا وہ لوگ جو برے عمل کر رہے ہیں یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں کے مثل کر دیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت بالکل ایک حالت میں ہو گی (نہیں ایسا نہیں ہو گا) جو دعویٰ یہ لوگ کر رہے ہیں وہ (بہت) بُرا ہے
وَخَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَلِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ
۲۲﴿
اور (اے رسول) اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے تاکہ (اللہ یہ معلوم کرے کہ کون ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے اُس کے احکام پر چلتا ہے اور کون ناشکری کرتے ہوئے اُس کے احکام سے سرکشی کرتا ہے تاکہ انجامِ کار اللہ کی طرف سے) ہرشخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے، (سزا و جزا کا یہ فیصلہ قیامت کے دن ہو گا) اور (اس دن) ان پر کسی قسم کا ظلم نہیں ہو گا
أَفَرَءَيۡتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ وَأَضَلَّهُ ٱللَّهُ عَلَىٰ عِلۡمٖ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمۡعِهِۦ وَقَلۡبِهِۦ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِۦ غِشَٰوَةٗ فَمَن يَهۡدِيهِ مِنۢ بَعۡدِ ٱللَّهِۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
۲۳﴿
(اے رسول) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا الٰہ بنا رکھا ہے، ایسے شخص کو اللہ نے بھی اس کے علم کے باوجود گمراہ کر دیا ہے، اس کے کانوں پر اور اس کے دِل پر مُہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے، تو اب اللہ کے بعد اسے کون ہدایت پر لا سکتا ہے تو (اے لوگو) تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے (کہ اپنی خواہش کے بجائے اللہ کو اپنا الٰہ بناؤ)
وَقَالُواْ مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنۡيَا نَمُوتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَآ إِلَّا ٱلدَّهۡرُۚ وَمَا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِنۡ هُمۡ إِلَّا يَظُنُّونَ
۲۴﴿
اور (اے رسول) کافر کہتے ہیں کہ جو کچھ ہے بس یہ دنیا ہی کی زندگی ہے، (اسی زندگی میں) ہم مرتے بھی ہیں اور زندہ بھی رہتے ہیں (اس کے علاوہ کوئی زندگی نہیں) اور ہمیں کوئی نہیں مارتا سوائے زمانے کے (یعنی زمانے کے تغیّر و تبدّل سے ہماری موت واقع ہوتی ہے اور ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے، اے رسول) انھیں اس (موت و زیست) کا کوئی علم نہیں، وہ تو محض گمان سے کام لے رہے ہیں
وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُنَا بَيِّنَٰتٖ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمۡ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱئۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
۲۵﴿
اور (اے رسول) جب ان کے سامنے ہماری واضح آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو ان کی حجّت سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہوتی کہ وہ یہ کہتے ہیں اگر تم سچّے ہو تو ہمارے آباء و اجداد کو (زندہ کر کے) لے آؤ
قُلِ ٱللَّهُ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيهِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ
۲۶﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی تم کو زندہ کرتا ہے، پھر وہی تم کو موت دے گا، پھر وہی تم کو قیامت کے دن جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں جمع کرے گا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوۡمَئِذٖ يَخۡسَرُ ٱلۡمُبۡطِلُونَ
۲۷﴿
آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہت اللہ کےلیے ہے اور جس دن قیامت قائم ہو گی تو اس دن اہلِ باطل نقصان میں ہوں گے
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٖ جَاثِيَةٗۚ كُلُّ أُمَّةٖ تُدۡعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَٰبِهَا ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۲۸﴿
اور (اے رسول) آپ ہر جماعت (کے لوگوں) کو دیکھیں گے کہ دو زانو بیٹھے ہیں، ہر جماعت (کے لوگوں) کو ان کے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا (پھر) ان سے کہا جائے گا آج تمھیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے
هَٰذَا كِتَٰبُنَا يَنطِقُ عَلَيۡكُم بِٱلۡحَقِّۚ إِنَّا كُنَّا نَسۡتَنسِخُ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۲۹﴿
ہماری یہ کتاب تمھارے متعلّق (تمام باتیں) سچّائی کے ساتھ بیان کرے گی، جو کچھ تم کرتے تھے ہم اسے لکھواتے جاتے تھے
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡمُبِينُ
۳۰﴿
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کا ربّ انھیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا، یہ کھلی کامیابی ہے
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَفَلَمۡ تَكُنۡ ءَايَٰتِي تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنتُمۡ قَوۡمٗا مُّجۡرِمِينَ
۳۱﴿
اور جن لوگوں نے کفر کیا (ان سے کہا جائے گا) کیا میری آیتیں تم کو پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تم تکبّر کرتے تھے اور تم بڑے گناہ گار تھے
وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَٱلسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيهَا قُلۡتُم مَّا نَدۡرِي مَا ٱلسَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنّٗا وَمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِينَ
۳۲﴿
اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچّا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہا کرتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے، ہم محض گمان کرتے ہیں ہمیں یقین نہیں ہے
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُواْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ
۳۳﴿
تو جو عمل وہ کرتے تھے ان اعمال کی بُرائی ان پر ظاہر ہو جائے گی اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ عذاب انھیں گھیر لے گا
وَقِيلَ ٱلۡيَوۡمَ نَنسَىٰكُمۡ كَمَا نَسِيتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَا وَمَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّـٰصِرِينَ
۳۴﴿
پھر ان سے کہا جائے گا جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا آج ہم تمھیں بھلا دیں گے، تمھارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور (آج) تمھارا کوئی مددگار نہیں
ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗا وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُونَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ
۳۵﴿
یہ اس لیے کہ تم اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تمھیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا تو (اے رسول) ایسے لوگ اس دن دوزخ سے نہیں نکالے جائیں گے اور نہ انھیں راضی کیا جائے گا
فَلِلَّهِ ٱلۡحَمۡدُ رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَرَبِّ ٱلۡأَرۡضِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۳۶﴿
ہر قسم کی تعریف اللہ کےلیے ہے جو آسمانوں کا ربّ ہے، زمین کا ربّ ہے اور تمام جہانوں کا ربّ ہے
وَلَهُ ٱلۡكِبۡرِيَآءُ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
۳۷﴿
آسمانوں میں اور زمین میں اُسی کےلیے بڑائی ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!