Al-Jinسُوۡرَةُ الجنّ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
قُلۡ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ ٱسۡتَمَعَ نَفَرٞ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَقَالُوٓاْ إِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡءَانًا عَجَبٗا
۱﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے میری طرف وحی آئی ہے کہ جنّوں کی ایک جماعت نے (اس قرآن کو) سنا تو کہنے لگے ہم نے قرآن سنا (جو بڑا ہی) عجیب (ہے)
يَهۡدِيٓ إِلَى ٱلرُّشۡدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦۖ وَلَن نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدٗا
۲﴿
وہ رُشد و ہدایت کا راستہ بتاتا ہے، ہم اس پر ایمان لائے اور (اب) ہم اپنے ربّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے
وَأَنَّهُۥ تَعَٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَٰحِبَةٗ وَلَا وَلَدٗا
۳﴿
ہمارے ربّ کی شان (بہت) بلند و بالا ہے، اُس نے نہ تو کسی کو (اپنی) بیوی بنایا اور نہ کسی کو بیٹا (یا بیٹی) بنایا
وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطٗا
۴﴿
البتّہ ہم میں بعض بے وقوف ایسے ہیں جو اللہ کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جن کا حق سے دور کا بھی واسطہ نہیں
وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ ٱلۡإِنسُ وَٱلۡجِنُّ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا
۵﴿
اور ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ انسان اور جنّ کوئی بھی اللہ کی طرف غلط بات کو منسوب نہیں کرے گا (لیکن ہمارا یہ خیال غلط نکلا)
وَأَنَّهُۥ كَانَ رِجَالٞ مِّنَ ٱلۡإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٖ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَزَادُوهُمۡ رَهَقٗا
۶﴿
اور انسانوں میں سے بعض انسان، جنّات میں سے بعض جنّات کی پناہ طلب کیا کرتے تھے تو (اس عمل سے) انسانوں نے جنّات کی بداعمالی میں اور اضافہ کر دیا تھا
وَأَنَّهُمۡ ظَنُّواْ كَمَا ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ أَحَدٗا
۷﴿
اور جس طرح تمھارا خیال تھا کہ اللہ کسی کو رسول بناکر مبعوث نہیں کرے گا انسانوں کا بھی یہ ہی خیال تھا (لیکن جنّ و اِنس کا یہ خیال غلط نکلا، اللہ نے ایک رسول مبعوث کر دیا)
وَأَنَّا لَمَسۡنَا ٱلسَّمَآءَ فَوَجَدۡنَٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسٗا شَدِيدٗا وَشُهُبٗا
۸﴿
اور (اس بات کی قوی دلیل ہے) یہ کہ جب ہم نے بالائی فضاؤں تک پہنچنا چاہا تو ہم نے اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے بھرا ہوا پایا
وَأَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَٰعِدَ لِلسَّمۡعِۖ فَمَن يَسۡتَمِعِ ٱلۡأٓنَ يَجِدۡ لَهُۥ شِهَابٗا رَّصَدٗا
۹﴿
اور ہم بالائی فضاؤں میں بہت سے مقامات پر خبریں سننے کےلیے بیٹھا کرتے تھے لیکن اب اگر کوئی جنّ خبریں سننا چاہتا ہے تو وہ اپنے لیے انگارے کو گھات میں بیٹھا ہوا پاتا ہے
وَأَنَّا لَا نَدۡرِيٓ أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ أَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدٗا
۱۰﴿
ہمیں نہیں معلوم کہ (اس سے) زمین والوں کے حق میں کوئی بُرائی مقصود ہے یا ان کے ربّ کو انھیں ہدایت دینا مقصود ہے
وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَۖ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدٗا
۱۱﴿
ہم میں سے بعض تو نیک ہیں اوربعض اور طرح کے ہیں، (مزید برآں) ہم فرقے فرقے ہو کر (مختلف) مذاہب پر (عمل پیرا) ہیں
وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن نُّعۡجِزَ ٱللَّهَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَن نُّعۡجِزَهُۥ هَرَبٗا
۱۲﴿
اور (اب) ہمیں یقین آ گیا ہے کہ ہم اس سرزمین پر اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور نہ (کہیں) بھاگ کر اُس کو عاجز کر سکتے ہیں
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا ٱلۡهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦۖ فَمَن يُؤۡمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخۡسٗا وَلَا رَهَقٗا
۱۳﴿
ہم نے ہدایت (کی بات) سنی ہم اُس پر ایمان لے آئے اور جوشخص اپنے ربّ پر ایمان لے آئے پھر اسے نہ (کسی قسم کے) نقصان کا ڈر ہے اور نہ (کسی قسم کی) زیادتی کا خوف
وَأَنَّا مِنَّا ٱلۡمُسۡلِمُونَ وَمِنَّا ٱلۡقَٰسِطُونَۖ فَمَنۡ أَسۡلَمَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ تَحَرَّوۡاْ رَشَدٗا
۱۴﴿
ہم میں بعض مسلم ہیں اور بعض راہِ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں، تو جو لوگ اسلام لے آئے تو یہ ہی لوگ ہیں جنھوں نے (راہِ) ہدایت کا قصد کیا (اور اس کو پا لیا)
وَأَمَّا ٱلۡقَٰسِطُونَ فَكَانُواْ لِجَهَنَّمَ حَطَبٗا
۱۵﴿
اور جو لوگ راہِ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں وہ دوزخ کا ایندھن بن گئے
وَأَلَّوِ ٱسۡتَقَٰمُواْ عَلَى ٱلطَّرِيقَةِ لَأَسۡقَيۡنَٰهُم مَّآءً غَدَقٗا
۱۶﴿
اور (اے رسول، لوگوں سے کہہ دیجیے) یہ کہ اگر وہ ملّت (اسلام) پر جمے رہتے تو ہم ان کو فراوانی کے ساتھ پانی سے سیراب کرتے
لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِۚ وَمَن يُعۡرِضۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِۦ يَسۡلُكۡهُ عَذَابٗا صَعَدٗا
۱۷﴿
تاکہ اس (نعمت) کے ذریعے ان کی آزمائش کریں (لیکن انھوں نے تو اللہ کی بھیجی ہوئی نصیحت ہی سے منھ موڑ لیا تو وہ بارانِ رحمت سے کیسے بہرہ ور ہوتے) اور جوشخص اپنے ربّ کی نصیحت سے منھ موڑ لے تو وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا
وَأَنَّ ٱلۡمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدۡعُواْ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدٗا
۱۸﴿
اور (اے لوگو) مساجد تو اللہ کےلیے ہیں لہٰذا (ان میں) اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو
وَأَنَّهُۥ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ ٱللَّهِ يَدۡعُوهُ كَادُواْ يَكُونُونَ عَلَيۡهِ لِبَدٗا
۱۹﴿
(لیکن اے رسول، یہ لوگ اللہ کے علاوہ دوسروں کو پکارنا نہیں چھوڑتے) بلکہ یہ (تو یہاں تک کر گزرتے ہیں کہ) جب اللہ کا بندہ (رسول) اللہ کو پکارنے کےلیے کھڑا ہوتا ہے تو جمع ہو کر اس پر ٹھٹّھے لگاتے ہیں
قُلۡ إِنَّمَآ أَدۡعُواْ رَبِّي وَلَآ أُشۡرِكُ بِهِۦٓ أَحَدٗا
۲۰﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے میں تو اپنے ربّ کو پکارتا ہوں اور اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا
قُلۡ إِنِّي لَآ أَمۡلِكُ لَكُمۡ ضَرّٗا وَلَا رَشَدٗا
۲۱﴿
آپ (یہ بھی) کہہ دیجیے کہ میں تمھارے نقصان اور نفع کا مالک نہیں ہوں
قُلۡ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٞ وَلَنۡ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلۡتَحَدًا
۲۲﴿
اور (اے رسول) آپ (یہ بھی) کہہ دیجیے کہ (اگر میں شرک کروں تو) مجھے اللہ سے کوئی بچا نہیں سکے گا اور مجھے اُس کے علاوہ کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی
إِلَّا بَلَٰغٗا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِسَٰلَٰتِهِۦۚ وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا
۲۳﴿
(میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا اور نہ مجھے کہنے کا اختیار ہے) مگر ہاں میں اللہ کی طرف سے (اُس کے احکام کی) تبلیغ (کر رہا ہوں) اور اُس کا پیغام پہنچا رہا ہوں اور (سن لو کہ) جوشخص اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو اس کےلیے دوزخ کی آگ ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا
حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوۡاْ مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعۡلَمُونَ مَنۡ أَضۡعَفُ نَاصِرٗا وَأَقَلُّ عَدَدٗا
۲۴﴿
(اور اے رسول، یہ لوگ اپنی تعداد اور اپنے مددگار پر ناز کرتے ہیں تو انھیں ناز کر لینے دیجیے) یہاں تک (کہ وہ وقت آجائے) جب یہ (اپنی آنکھوں سے وہ چیز) دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے پھر (اس وقت) انھیں معلوم ہو گا کہ مددگاروں کے لحاظ سے کون کمزور ہے اور تعداد کے لحاظ سے کون کم ہے
قُلۡ إِنۡ أَدۡرِيٓ أَقَرِيبٞ مَّا تُوعَدُونَ أَمۡ يَجۡعَلُ لَهُۥ رَبِّيٓ أَمَدًا
۲۵﴿
(اور اے رسول، ان سے) آپ کہہ دیجیے کہ میں نہیں جانتا کہ جس (عذاب) کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ قریب ہے یا میرا ربّ اس کی میعاد کو (اور دراز) کرنے والا ہے
عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلَىٰ غَيۡبِهِۦٓ أَحَدًا
۲۶﴿
غیب کا جاننے والا وہی ہے اور وہ اپنا غیب کسی پر ظاہر بھی نہیں کرتا
إِلَّا مَنِ ٱرۡتَضَىٰ مِن رَّسُولٖ فَإِنَّهُۥ يَسۡلُكُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ رَصَدٗا
۲۷﴿
مگر ہاں صرف اپنے برگزیدہ رسول پر ظاہر کرتا ہے (اور جب وہ ایسا کرتا ہے) تو وہ اس رسول کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرّر کر دیتا ہے
لِّيَعۡلَمَ أَن قَدۡ أَبۡلَغُواْ رِسَٰلَٰتِ رَبِّهِمۡ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَأَحۡصَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ عَدَدَۢا
۲۸﴿
تاکہ وہ دیکھ لے کہ رسولوں نے اپنے ربّ کے پیغامات کو (بے کم و کاست) پہنچا دیا ہے اور (ویسے تو) اللہ (ہر اس چیز کا) جو ان کے پاس ہوتی ہے احاطہ کر لیتا ہے اور ہر ایک چیز کی تعداد کو وہ گِن لیتا ہے (لہٰذا وہ ضائع نہیں ہو سکتی)

Share This Surah, Choose Your Platform!