Nooh سُوۡرَةُ نُوح

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦٓ أَنۡ أَنذِرۡ قَوۡمَكَ مِن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
۱﴿
ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف (رسول بناکر) بھیجا (اور ان سے کہا) کہ اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ وہ دردناک عذاب میں مبتلا ہوں (ان کے بُرے اعمال کے انجام سے) ڈراؤ
قَالَ يَٰقَوۡمِ إِنِّي لَكُمۡ نَذِيرٞ مُّبِينٌ
۲﴿
انھوں نے کہا اے میری قوم، میں تمھیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں
أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
۳﴿
(اورتمھیں ہدایت کرتا ہوں) کہ اللہ کی عبادت کرو، اُس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمًّىۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُۚ لَوۡ كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
۴﴿
وہ تمھارے گناہوں کو بخش دے گا اور ایک وقتِ مقرّرہ تک کےلیے تمھیں (دنیا میں رہنے کی) مُہلت دے گا، (پھر) جب اللہ کا مقرّرہ وقت آجائے گا تو پھر وہ (ذرا سی دیر کےلیے بھی) مؤ خّر نہیں کیا جائے گا، کاش! تم (اس بات کو) جانتے ہوتے
قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوۡتُ قَوۡمِي لَيۡلٗا وَنَهَارٗا
۵﴿
(نوح علیہ الصّلوٰ ۃ والسّلام انھیں سمجھاتے رہے لیکن جب انھوں نے کسی طرح نہ مانا تو) انھوں نے (اللہ تعالیٰ سے) فریاد کی اے میرے ربّ میں نے اپنی قوم کو رات دن (حق کی) دعوت دی
فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِيٓ إِلَّا فِرَارٗا
۶﴿
لیکن میری دعوت سے وہ اور زیادہ ہی بھاگتے رہے
وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوٓاْ أَصَٰبِعَهُمۡ فِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَٱسۡتَغۡشَوۡاْ ثِيَابَهُمۡ وَأَصَرُّواْ وَٱسۡتَكۡبَرُواْ ٱسۡتِكۡبَارٗا
۷﴿
اور جب کبھی میں نے ان کو بلایا (کہ آؤ اور توبہ کرو) تاکہ (اے اللہ) تو ان کی مغفرت فرما دے تو انھوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے، انھوں نے (کفر پر) اصرار کیا اور تکبّر کرتے رہے
ثُمَّ إِنِّي دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارٗا
۸﴿
میں نے ان کو بلند آواز سے بھی دعوت دی
ثُمَّ إِنِّيٓ أَعۡلَنتُ لَهُمۡ وَأَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ إِسۡرَارٗا
۹﴿
ان کو علَی الاعلان بھی سمجھایا اور پوشیدہ طور پر بھی سمجھایا
فَقُلۡتُ ٱسۡتَغۡفِرُواْ رَبَّكُمۡ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارٗا
۱۰﴿
میں نے (ان سے) کہا اپنے ربّ سے معافی مانگو، وہ بڑا معاف کرنے والا ہے
يُرۡسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيۡكُم مِّدۡرَارٗا
۱۱﴿
(اگر تم ایمان لے آئے تو) وہ تم پر موسلادھار بارش برسائے گا
وَيُمۡدِدۡكُم بِأَمۡوَٰلٖ وَبَنِينَ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ جَنَّـٰتٖ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ أَنۡهَٰرٗا
۱۲﴿
مال سے اور بیٹوں سے تمھاری مدد کرے گا، تمھارے لیے باغ لگا دے گا اور (ان میں) تمھارے لیے نہریں (جاری) کر دے گا
مَّا لَكُمۡ لَا تَرۡجُونَ لِلَّهِ وَقَارٗا
۱۳﴿
تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے وقار (وعظمت) سے ڈرتے نہیں (اُس کا ذرا لحاظ نہیں کرتے)
وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ أَطۡوَارًا
۱۴﴿
حالانکہ اُس نے تم کو (مختلف) شکلوں میں پیدا کیا
أَلَمۡ تَرَوۡاْ كَيۡفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبۡعَ سَمَٰوَٰتٖ طِبَاقٗا
۱۵﴿
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اوپر تلے سات"۷" آسمان کیسے (عجیب و غریب) بنائے
وَجَعَلَ ٱلۡقَمَرَ فِيهِنَّ نُورٗا وَجَعَلَ ٱلشَّمۡسَ سِرَاجٗا
۱۶﴿
اور ان کے بیچ میں چاند کو ایک نور بنایا اور سورج کو چراغ بنایا
وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ نَبَاتٗا
۱۷﴿
اللہ ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا
ثُمَّ يُعِيدُكُمۡ فِيهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ إِخۡرَاجٗا
۱۸﴿
پھرتمھیں اسی میں لوٹائے گا اور (پھر) تم کو (اسی میں سے) نکالے گا
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ بِسَاطٗا
۱۹﴿
اللہ ہی نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا بنا دیا
لِّتَسۡلُكُواْ مِنۡهَا سُبُلٗا فِجَاجٗا
۲۰﴿
تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں پر چلو (پھرو)
قَالَ نُوحٞ رَّبِّ إِنَّهُمۡ عَصَوۡنِي وَٱتَّبَعُواْ مَن لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارٗا
۲۱﴿
نوح نے کہا اے میرے ربّ انھوں نے میرا کہنا نہیں مانا اور ایسے لوگوں کے پیچھے لگ گئے جن کےلیے ان کے مال اور ان کی اولاد نے نقصان کے سوا اور کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا
وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا كُبَّارٗا
۲۲﴿
انھوں نے (میرے خلاف) بڑی بڑی تدبیریں کیں
وَقَالُواْ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدّٗا وَلَا سُوَاعٗا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسۡرٗا
۲۳﴿
وہ کہتے رہے اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور نہ وَدّ، سواع، یغوث، یعوق اور نسر (جیسے بزرگوں) کو چھوڑنا
وَقَدۡ أَضَلُّواْ كَثِيرٗاۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَٰلٗا
۲۴﴿
اور (اے میرے ربّ) انھوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کر دیا لہٰذا اب تو ان کی گمراہی کو اور بڑھا دے
مِّمَّا خَطِيٓـَٰٔتِهِمۡ أُغۡرِقُواْ فَأُدۡخِلُواْ نَارٗا فَلَمۡ يَجِدُواْ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارٗا
۲۵﴿
(الغرض) وہ گناہوں کی سزا میں غرق کر دیے گئے اور آگ میں داخل کر دیے گئے، انھیں اللہ کے علاوہ کوئی مددگار نہیں ملا (جو انھیں بچاتا)
وَقَالَ نُوحٞ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى ٱلۡأَرۡضِ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ دَيَّارًا
۲۶﴿
نوح نے دعا کی اے میرے ربّ ان کافروں میں سے ایک کوبھی زمین میں آباد نہ رہنے دے (سب کو ہلاک کر دے)
إِنَّكَ إِن تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّواْ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓاْ إِلَّا فَاجِرٗا كَفَّارٗا
۲۷﴿
اگر تو ان (میں سے بعض) کو (زندہ) چھوڑ دے گا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کرتے رہیں گے اور ان کی جو اولاد ہو گی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہی ہو گی
رَّبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيۡتِيَ مُؤۡمِنٗا وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارَۢا
۲۸﴿
اے میرے ربّ مجھے بخش دے، میرے ماں باپ کو بخش دے، جو شخص میرے گھر میں مومن بن کر داخل ہو اسے بخش دے (ان کے علاوہ) تمام مومنین اور مومنات کوبخش دے اور (اے میرے ربّ) ظالموں (کی کسی چیز) میں اضافہ نہ کر سوائے تباہی کے

Share This Surah, Choose Your Platform!