Al-Jumuaسُوۡرَةُ الجُمُعَة

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ ٱلۡمَلِكِ ٱلۡقُدُّوسِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ
۱﴿
آسمانوں میں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں سب بادشاہ (حقیقی)، پاک و منزّہ، غالب اور حکمت والے اللہ کی تسبیح پڑھتی رہتی ہیں
هُوَ ٱلَّذِي بَعَثَ فِي ٱلۡأُمِّيِّـۧنَ رَسُولٗا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُواْ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِهِۦ وَيُزَكِّيهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبۡلُ لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ
۲﴿
وہی ہے جس نے ناخواندہ لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا جو ان کو اللہ کی آیات پڑھ کر سناتا ہے، انھیں پاک کرتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور اس سے پہلے وہ صریح گمراہی میں مبتلا تھے
وَءَاخَرِينَ مِنۡهُمۡ لَمَّا يَلۡحَقُواْ بِهِمۡۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
۳﴿
اور ناخواندہ لوگوں کے علاوہ دوسرے لوگوں میں بھی جو ابھی ان سے ملے نہیں اسی کو رسول بناکر بھیجا ہے اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے
ذَٰلِكَ فَضۡلُ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ
۴﴿
یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
مَثَلُ ٱلَّذِينَ حُمِّلُواْ ٱلتَّوۡرَىٰةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوهَا كَمَثَلِ ٱلۡحِمَارِ يَحۡمِلُ أَسۡفَارَۢاۚ بِئۡسَ مَثَلُ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۵﴿
ان لوگوں کی مثال جن کو توریت کا حامل بنایا گیا تھا لیکن انھوں نے اس کے بوجھ کو اٹھایا نہیں ایسی ہے جیسے گدھا جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں، (اور اے لوگو، اچّھی طرح سمجھ لو) جولوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں ان کی مثال بُری (ہی ہوتی) ہے، اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت پر چلا کر منزلِ مقصود پر نہیں پہنچاتا
قُلۡ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
۶﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے اے یہودیو، اگر تمھارا دعویٰ ہے کہ اور لوگوں کو چھوڑ کر (صرف) تم ہی اللہ کے دوست ہو تو اگر تم (اس دعوے میں) سچّے ہو تو موت کی تمنّا کرو
وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهُۥٓ أَبَدَۢا بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ
۷﴿
لیکن (اے رسول) جو اعمال انھوں نے آگے بھیج دیے ہیں ان کی وجہ سے یہ کبھی بھی موت کی تمنّا نہیں کریں گے اللہ ظالموں سے (خوب) واقف ہے
قُلۡ إِنَّ ٱلۡمَوۡتَ ٱلَّذِي تَفِرُّونَ مِنۡهُ فَإِنَّهُۥ مُلَٰقِيكُمۡۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۸﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ (ایک دن) ضرور تم سے ملاقات کرے گی پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (اللہ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے وہ ان تمام اعمال کی تمھیں خبر دے گا
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوۡمِ ٱلۡجُمُعَةِ فَٱسۡعَوۡاْ إِلَىٰ ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَذَرُواْ ٱلۡبَيۡعَۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
۹﴿
اے ایمان والو، جمعہ کے دن جب اذان دی جائے تو اللہ کے ذِکر کی طرف جلدی سے آجایا کرو اور خرید و فروخت چھوڑ دیا کرو، اگر تم سمجھو تو یہ تمھارے حق میں بہتر ہے
فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَٱبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ
۱۰﴿
پھر جب نماز ختم ہو جائے تو تم زمین میں پھیل سکتے ہو اور اللہ کا فضل تلاش کر سکتے ہو اور (اے ایمان والو) اللہ کو (پھر بھی) کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ
وَإِذَا رَأَوۡاْ تِجَٰرَةً أَوۡ لَهۡوًا ٱنفَضُّوٓاْ إِلَيۡهَا وَتَرَكُوكَ قَآئِمٗاۚ قُلۡ مَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ مِّنَ ٱللَّهۡوِ وَمِنَ ٱلتِّجَٰرَةِۚ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلرَّـٰزِقِينَ
۱۱﴿
اور (اے رسول، یہ کام انھوں نے اچّھا نہیں کیا کہ) جب انھوں نے تجارت یا تماشا دیکھا تو اس کی طرف چلے گئے اور آپ کو (خطبہ کی حالت میں) کھڑا چھوڑ گئے، آپ کہہ دیجیے کہ جو (ثواب) اللہ کے ہاں ہے وہ تماشے اور تجارت سے (بہت) بہتر ہے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!