Al-Lailسُوۡرَةُ اللیْل

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ
۱﴿
رات کی قسم جب وہ (ہر چیز کو) ڈھانک دے
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
۲﴿
دن کی قسم جب وہ ظاہر ہو جائے
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ
۳﴿
اور اُس (ذات) کی قسم جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا
إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ
۴﴿
تم لوگوں کی کوششیں مختلف ہیں
فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
۵﴿
تو جس نے (اللہ کے راستے میں) دیا اور پرہیز گاری اختیار کی
وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ
۶﴿
اور نیک بات کی تصدیق کی
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ
۷﴿
تو ہم اس کےلیے آسانی (وراحت) تک پہنچنے کا راستہ آسان کر دیں گے
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ
۸﴿
اور جس نے بُخل کیا اور لاپرواہی اختیار کی
وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ
۹﴿
اور نیک بات کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ
۱۰﴿
تو ہم اس کےلیے سختی (اور تکلیف) تک پہنچنے کا راستہ آسان کر دیں گے
وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
۱۱﴿
اور جب وہ (دوزخ میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ
۱۲﴿
ہمارے ذِمّے (تو بس) راہ بتا دینا ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ
۱۳﴿
اور، آخرت اور دنیا (دونوں) ہماری ہیں
فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارٗا تَلَظَّىٰ
۱۴﴿
تو (اے لوگو) میں نے تو تمھیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا
لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى
۱۵﴿
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہو گا
ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
۱۶﴿
(یعنی وہ شخص) جس نے (حق کو) جھٹلایا اور (اس سے) منھ پھیر لیا
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى
۱۷﴿
اور (جو) متّقی ہو گا اس کو آگ سے بچا لیا جائے گا
ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
۱۸﴿
(یعنی اس شخص کو آگ سے بچا لیا جائے گا) جو اپنا مال اس لیے دیتا ہے کہ وہ پاک ہو جائے
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةٖ تُجۡزَىٰٓ
۱۹﴿
اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ
۲۰﴿
بلکہ اس کو تو اپنے بلند و بالا ربّ کی رضا منظور ہے
وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ
۲۱﴿
(تو ایسی صُورت میں) وہ عنقریب راضی ہو جائے گا

Share This Surah, Choose Your Platform!