Al-Muddaththirسُوۡرَةُ المدَّثِّر

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ
۱﴿
اے کپڑے اوڑھنے والے
قُمۡ فَأَنذِرۡ
۲﴿
اُٹھیے اور (لوگوں کو بداعمالی کے انجام سے) ڈرایے
وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ
۳﴿
اپنے ربّ کی بڑائی بیان کیجیے
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ
۴﴿
اپنے کپڑوں کو پاک رکھیے
وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ
۵﴿
ناپاکی سے دور رہیے
وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ
۶﴿
اور (کسی پر اس لیے) احسان نہ کیجیے کہ (بدلے میں اس سے) زیادہ کی طلب ہو
وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ
۷﴿
اور اپنے ربّ (کی رضا جوئی) کےلیے (ہر قسم کے مصائب پر) صبر کرتے رہیے
فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ
۸﴿
جب صُور پھونکا جائے گا
فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ
۹﴿
تو وہ دن (بڑا) سخت ہو گا
عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ
۱۰﴿
(اور) کافروں پر تو وہ (قطعًا) آسان نہیں ہو گا
ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا
۱۱﴿
(اور اے رسول) مجھے اور جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے اس کو چھوڑ دیجیے (میں اس کو دیکھ لوں گا)
وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا
۱۲﴿
میں نے اس کو بہت سا مال دیا
وَبَنِينَ شُهُودٗا
۱۳﴿
حاضر رہنے والے بیٹے (دیے)
وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا
۱۴﴿
اور (ہرقسم کا) سامان (عیش) اس کو فراہم کیا
ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ
۱۵﴿
پھر بھی اس کی خواہش ہے کہ میں اسے اور دوں
كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا
۱۶﴿
ہرگز (ایسا) نہیں (ہو گا) وہ تو ہماری آیتوں کا دشمن ہے
سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا
۱۷﴿
میں عنقریب اسے ایک دشوار گزار گھاٹی پر چڑھنے کےلیے مجبور کردوں گا
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
۱۸﴿
(اس لیے کہ) اس نے (قرآن مجید میں) غور و فکر کیا تو (اس کے متعلّق بڑا غلط) فیصلہ کیا
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
۱۹﴿
یہ (عنقریب) ہلاک کیا جائے گا، اس نے کیسا (غلط) فیصلہ کیا
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
۲۰﴿
پھر (سن لو) یہ ہلاک کیا جائے گا، اس نے کیسا (غلط) فیصلہ کیا
ثُمَّ نَظَرَ
۲۱﴿
اس نے (محض دکھانے کےلیے قرآن مجید میں) پھر غور کیا
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
۲۲﴿
پھر تیوری چڑھائی اور منھ بگاڑ لیا
ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ
۲۳﴿
پھر اس نے پیٹھ پھیر لی اور تکبّر کیا
فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ
۲۴﴿
پھر کہا یہ کچھ نہیں بس ایک جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا چلا آ رہا ہے
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ
۲۵﴿
یہ تو بس ایک انسان کا کلام ہے
سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ
۲۶﴿
تو (اے رسول) میں اسے عنقریب دوزخ میں داخل کروں گا
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ
۲۷﴿
اور (اے رسول) آپ کو کیا معلوم کہ دوزخ کیا ہے
لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ
۲۸﴿
وہ (ایک آگ ہے جو) نہ (کھال) باقی رکھے گی اور نہ (بغیر جلائے) چھوڑے گی
لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ
۲۹﴿
(وہ آگ انسانوں کی) کھالوں کو جھلس ڈالے گی
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ
۳۰﴿
اس پر انّیس"۱۹" (فرشتے) نگراں ہیں
وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ
۳۱﴿
اور (اے لوگو) ہم نے دوزخ کی نگرانی کےلیے کسی کو مقرّر نہیں کیا سوائے فرشتوں کے اور فرشتوں کی گنتی کو ہم نے کافروں کےلیے ذریعۂ آزمائش بنایا ہے (اور اس کا یہ فائدہ بھی ہے) کہ اہلِ کتاب کو یقین آجائے (کہ قرآن مجید حق ہے، ان کی کتاب کی تصدیق کرتا ہے اور ان کی کتاب قرآن مجید کی تصدیق کرتی ہے) اور یہ کہ (اہلِ کتاب کی تصدیق سے) ایمان والوں کا ایمان اور زور دار ہو جائے اور اہلِ کتاب (قرآن کے حق ہونے میں) شک نہ کریں اور نہ ایمان والے شک کریں اور یہ کہ جن لوگوں کے دِلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے اور وہ لوگ جو کافر ہیں یہ کہیں کہ ایسی باتوں کے بیان کرنے سے اللہ کا کیا مقصد ہے، اسی طرح اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت پر چلا کر منزلِ مقصود پر پہنچا دیتا ہے (اور اے رسول، کافر یہ خیال نہ کریں کہ آپ کے ربّ کے پاس بس انیس"۱۹" ہی فرشتے ہیں، نہیں) آپ کے ربّ کے لشکروں کو اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور (اے رسول) یہ (دوزخ کا ذِکر) تو بس انسانوں کےلیے نصیحت (کے طور پر) ہے (تاکہ وہ دوزخ کا ذِکر سن کر کفر اور اعمالِ بد سے باز آجائیں)
كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ
۳۲﴿
(اے لوگو، کیا تم سمجھتے ہو کہ دوزخ کوئی معمولی چیز ہے) ہرگز نہیں، قسم چاند کی
وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ
۳۳﴿
اور قسم رات کی جب وہ پیٹھ پھیرے
وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ
۳۴﴿
اور قسم صبح کی جب وہ روشن ہو جائے
إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ
۳۵﴿
وہ (دوزخ تو) بڑی (آفتوں) میں سے ایک (بہت) بڑی (آفت) ہے
نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ
۳۶﴿
وہ انسان کو خوف دلانے والی (چیز) ہے
لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ
۳۷﴿
اس (انسان) کےلیے جو تم میں سے (اُس سے ڈر کر آگے بڑھنا) چاہے تو آگے بڑھ جائے (اور حق کو قبول کرے) اور اس (انسان) کےلیے بھی جو تم میں سے (پیچھے) رہنا چاہے تو پیچھے رہ جائے (اور حق کا انکار کر دے)
كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ
۳۸﴿
(قیامت کے دن) ہرشخص اپنے اعمال کی وجہ سے گروی ہو گا
إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ
۳۹﴿
مگر ہاں داہنی طرف والے (نیک لوگ گرفتار نہیں ہوں گے)
فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ
۴۰﴿
وہ تو جنّتوں میں (عیش و راحت سے ہوں گے اور) سوال کر رہے ہوں گے
عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
۴۱﴿
(یعنی) مجرمین سے (سوال کر رہے ہوں گے)
مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ
۴۲﴿
(بتاؤ) تمھیں دوزخ میں کس چیز نے داخل کیا
قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
۴۳﴿
وہ جواب دیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ
۴۴﴿
اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ
۴۵﴿
اور (دین کی مخالفت میں) بال کی کھال نکالنے والوں کے ساتھ بال کی کھال نکالا کرتے تھے
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
۴۶﴿
اور سزا اور جزا کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ
۴۷﴿
(اور ہماری یہ ہی حالت رہی) یہاں تک کہ ہمیں موت آئی
فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ
۴۸﴿
تو (اے لوگو) ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش کوئی فائدہ نہیں دے گی
فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ
۴۹﴿
(ان چیزوں کے ذِکر سے کافروں کو نصیحت حاصل ہو جانی چاہیے تھی مگر) انھیں کیا ہو گیا ہے کہ نصیحت سے رُوگردانی کر رہے ہیں
كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ
۵۰﴿
گویا کہ وہ گدھے ہیں کہ بِدک رہے ہیں
فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ
۵۱﴿
(ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) شیر سے (ڈر کر) بھاگ رہے ہیں
بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ
۵۲﴿
(وہ نہیں چاہتے کہ قرآن پر ایمان لائیں) بلکہ ان میں سے ہر ایک کی خواہش ہے کہ اسے (براہِ راست اللہ کی طرف سے) کھلے ہوئے صحیفے ملیں
كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
۵۳﴿
(ایسا تو) ہرگز نہیں (ہو سکتا، یہ قرآن کا انکار کسی اور وجہ سے نہیں کرتے) بلکہ (ان کے انکار کی اصل وجہ یہ ہے کہ) یہ لوگ آخرت سے نہیں ڈرتے
كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ
۵۴﴿
(ان کی خواہش) ہرگز نهیں (پوری ہو گی، انھیں اسی کتاب یعنی قرآن مجید پر ایمان لانا ہو گا) یہ (سراسر) نصیحت (کی کتاب) ہے
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
۵۵﴿
تو (اب) جو (شخص نصیحت حاصل کرنا) چاہے وہ اسی سے نصیحت حاصل کر لے
وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ
۵۶﴿
اور (یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ) وہ (اس کتاب پر کبھی) غور و فکر نہیں کریں گے، مگر یہ کہ اللہ چاہے، وہ ڈر والا ہے (اُس سے ڈرنا ہی چاہیے) وہ مغفرت والا ہے (اُس سے مغفرت کی امید رکھنی چاہیے)

Share This Surah, Choose Your Platform!