An-Nabaسُوۡرَةُ النّبَإِ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
۱﴿
(اے رسول) یہ لوگ آپس میں کس چیز کے متعلّق سوال کرتے ہیں
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ
۲﴿
(کیا) بڑی خبر کے متعلّق
ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ
۳﴿
جس کے (متعلّق) یہ (خود) اختلاف میں مبتلا ہیں
كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
۴﴿
(اس کے سلسلے میں ان کی قیاس آرائیاں) ہرگز (صحیح) نہیں، انھیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
۵﴿
پھر (سن لو اس دن کےمتعلّق ان کی قیاس آرائیاں) ہرگز (صحیح) نہیں، انھیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا
۶﴿
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟
وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا
۷﴿
اور (کیا ہم نے) پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟ یقینًا یہ کام ہم ہی نے کیے)
وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا
۸﴿
اور ہم ہی نے تم کو جوڑے جوڑے بنایا
وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا
۹﴿
ہم ہی نے تمھاری نیند کو (تمھارے لیے) باعثِ راحت و آرام بنایا
وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا
۱۰﴿
اور ہم ہی نے رات کو لباس (یعنی پردے کی چیز) بنایا۔
وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا
۱۱﴿
ہم ہی نے دن کو روزی (کمانے کا وقت) بنایا
وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا
۱۲﴿
ہم ہی نے تمھارے اوپر سات۷ مضبوط آسمان بنائے
وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا
۱۳﴿
ہم ہی نے (سورج کو) روشن چراغ بنایا
وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا
۱۴﴿
اور برسنے والے بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا
لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا
۱۵﴿
تاکہ اس کے ذریعے غلّہ اور سبزہ پیدا کریں
وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا
۱۶﴿
اور گھنے باغ (اگائے)
إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا
۱۷﴿
بےشک فیصلے کا دن مقرّر ہے
يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا
۱۸﴿
(یہ وہ دن ہو گا) جس دن صُور پھونکا جائے گا تو لوگ فوج در فوج آموجود ہوں گے
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا
۱۹﴿
آسمان کھول دیا جائے گا تو (اس کے کئی) دروازے ہو جائیں گے
وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا
۲۰﴿
پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو جائیں گے
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا
۲۱﴿
بےشک دوزخ (سرکشوں کی) گھات میں ہے
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابٗا
۲۲﴿
سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے
لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا
۲۳﴿
اس میں وہ سالہا سال تک رہیں گے
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا
۲۴﴿
وہاں وہ نہ ٹھنڈک کا مزا چکھیں گے اور نہ پینے کی کسی چیز کا
إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا
۲۵﴿
سوائے گرم پانی اور بہتی ہوئی پیپ کے (مزے کے)
جَزَآءٗ وِفَاقًا
۲۶﴿
ان کو ان (کی بداعمالیوں) کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا
إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا
۲۷﴿
انھیں حساب (و کتاب) کا کوئی ڈر نہیں تھا
وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا
۲۸﴿
ہماری آیتوں کو شدّت کے ساتھ جھٹلایا کرتے تھے
وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا
۲۹﴿
ہم نے (ان کی) ہر بات کو لکھ کر محفوظ کر لیا تھا
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا
۳۰﴿
تو (اس دن ہم ان سے کہیں گے اپنی بداعمالی کا) مزا چکھو، ہم تم پر کسی چیز کو زیادہ نہیں کریں گے سوائے عذاب کے
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا
۳۱﴿
متّقیوں کےلیے کامیابی ہے
حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا
۳۲﴿
باغات ہیں اور انگور ہیں
وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا
۳۳﴿
ہم عمر نوجوان لڑکیاں ہیں
وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا
۳۴﴿
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّـٰبٗا
۳۵﴿
اس میں نہ وہ کوئی لغو بات سنیں گے اور نہ کوئی جھوٹ
جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
۳۶﴿
(اے رسول، انھیں) آپ کے ربّ کی طرف سے (بڑی) کثیر مقدار میں بدلہ دیا جائے گا
رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا
۳۷﴿
(یعنی) اُس ربّ کی طرف سے (انھیں بدلہ دیا جائے گا) جو آسمانوں کا، زمین کا اور جو چیزیں ان دونوں کے درمیان ہیں ان سب کا ربّ ہے (اور جو) بے حد مہربان ہے، (اس دن) لوگ اُس سے بات نہیں کر سکیں گے
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا
۳۸﴿
(یہ وہ دن ہو گا) جس دن روحُ (الامین) اور فرشتے صف بصف کھڑے ہوں گے، وہ بات نہیں کریں گے مگر ہاں وہ شخص بات کر سکے گا جس کو رحمان اجازت دے اور وہ بات بھی ٹھیک کہے
ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
۳۹﴿
وہ دن برحق ہے (آ کر رہے گا) تو جو شخص چاہے اپنے ربّ کے ہاں اپنا ٹھکانہ بنالے
إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
۴۰﴿
(اے لوگو) ہم نے تم کو عنقریب واقع ہونے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے، اس دن ہرشخص اپنے (تمام) اعمال کو دیکھ لے گا جو اس نے آگے بھیج دیے تھے، (اس دن) کافر کہے گا اے کاش! میں مٹّی ہوتا

Share This Surah, Choose Your Platform!