Al-Shuaraسُوۡرَةُ الشُّعَرَاء

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
طسٓمٓ
۱﴿
طٰسٓمٓ
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
۲﴿
یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَٰخِعٞ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
۳﴿
(اے رسول) اس رنج و غم میں کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دیں
إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةٗ فَظَلَّتۡ أَعۡنَٰقُهُمۡ لَهَا خَٰضِعِينَ
۴﴿
اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی نازل کر دیتے کہ اس کے سامنے ان کی گردنیں جُھک جاتیں (اور یہ لوگ مجبورًا ایمان لے آتے لیکن ایسا ایمان ہمیں منظور نہیں)
وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ
۵﴿
اور (اے رسول) ان کے پاس تو جب کبھی رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو یہ اس سے منھ پھیر لیتے ہیں
فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَـٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ
۶﴿
انھوں نے (قرآن مجید سے منھ پھیر لیا اور اس کی) تکذیب (بھی) کی تو (عذاب کی) جن (خبروں) کا یہ مذاق اڑا رہے ہیں عنقریب وہ خبریں (عملاً) ان کے سامنے آ جائیں گی
أَوَ لَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ
۷﴿
کیا انھوں نے زمین کی طرف نظر نہیں کی کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی عمدہ عمدہ چیزیں اگائی ہیں
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۸﴿
بلاشبہ اس میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ (پھر بھی) ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۹﴿
اور (اے رسول) آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے (وہ انھیں فوری سزا دے سکتا ہے لیکن یہ اس کا رحم ہے کہ مُہلت دے رہا ہے)
وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۱۰﴿
اور (اے رسول، وہ وقت یاد کیجیے) جب آپ کے ربّ نے موسیٰ کو آواز دی (اور کہا) کہ ان ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ
۱۱﴿
(یعنی) قومِ فرعون کے پاس (جاؤ اور ان سے کہو کہ وہ اللہ کے احکام سے سرکشی کیوں کر رہے ہیں)، کیا وہ (اللہ سے) ڈرتے نہیں
قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
۱۲﴿
موسیٰ نے کہا اے میرے ربّ مجھے ڈر ہے کہ وہ میری تکذیب کریں
وَيَضِيقُ صَدۡرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَٰرُونَ
۱۳﴿
میرا سینہ تنگ ہوتا ہے اور میری زبان (بھی اچھی طرح) نہیں چلتی لہٰذا ہارون کو بھی پیغام بھیج دے (کہ وہ میرا ساتھ دیں)
وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ
۱۴﴿
اور (اے میرے ربّ مجھ سے) ان کا ایک جرم (ہو گیا تھا، اس کی سزا بھی) مجھ پر (واجب الادا) ہے مجھے ڈر ہے کہ (اس جرم کی سزا میں) وہ مجھے قتل نہ کر دیں
قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ
۱۵﴿
اللہ نے فرمایا ہرگز نہیں (وہ تمھیں قتل نہیں کر سکتے) لہٰذا تم دونوں (بے خوف ہو کر) ہماری نشانیوں کے ساتھ جاؤ (جو کچھ وہ کہیں گے ہم بھی) تمھارے ساتھ (اسے) سنتے رہیں گے
فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۶﴿
تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور (اس سے) کہو کہ ہم ربُّ العالمین کے رسول ہیں (اور تجھے ربُّ العالمین پر ایمان لانے کی دعوت دیتے ہیں)
أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
۱۷﴿
اور یہ کہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے
قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ
۱۸﴿
فرعون نے کہا کیا ہم نے اس حالت میں کہ تم بچّے تھے اپنے (محل) میں تمھاری پرورش نہیں کی اور کیا تم نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں نہیں گزارے
وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِي فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
۱۹﴿
اور پھر تم نے وہ کام کیا جو تم نے کیا اور تم (بڑے) ناشکرے نکلے
قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذٗا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
۲۰﴿
موسیٰ نے کہا میں نے وہ کام ایسی حالت میں کیا تھا کہ میں غلطی پر تھا
فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكۡمٗا وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۲۱﴿
پھر جب مجھے تم لوگوں سے (نقصان کا) اندیشہ ہوا تو میں تمھارے (ملک) سے بھاگ گیا، پھر میرے ربّ نے مجھے حکمت (و نبوّت) عطا کی اور مجھے رسول بنا دیا
وَتِلۡكَ نِعۡمَةٞ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنۡ عَبَّدتَّ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
۲۲﴿
اور کیا یہ ہی احسان ہے جو تو مجھ پر رکھتا ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۲۳﴿
فرعون نے کہا ربُّ العالمین کیا ہے؟
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
۲۴﴿
موسیٰ نے کہا آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کا ربّ، بشرط یہ کہ تمھیں (میری بات کا) یقین ہو
قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهُۥٓ أَلَا تَسۡتَمِعُونَ
۲۵﴿
فرعون نے ان (سرداروں) سے جو اس کے اِردگرد (بیٹھے) تھے کہا کیا تم نہیں سنتے (کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں)
قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
۲۶﴿
موسیٰ نے کہا (وہ) تمھارا بھی ربّ ہے اور تمھارے اگلے باپ دادا کا بھی ربّ (ہے)
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِيٓ أُرۡسِلَ إِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُونٞ
۲۷﴿
فرعون نے کہا (یہ) تمھارا رسول جو تمھاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ
۲۸﴿
موسیٰ نے کہا مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (وہ) ان سب کا ربّ (ہے) بشرط یہ کہ تم سمجھ سکو
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَٰهًا غَيۡرِي لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ
۲۹﴿
فرعون نے کہا اگر تم نے میرے علاوہ کسی کو الٰہ بنایا تو میں تم کو قید کردوں گا
قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَيۡءٖ مُّبِينٖ
۳۰﴿
موسیٰ نے کہا اگرچہ میں تیرے سامنے (اپنی صداقت کے ثبوت میں) کوئی واضح چیز ہی کیوں نہ پیش کروں
قَالَ فَأۡتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
۳۱﴿
فرعون نے کہا اگر تم سچّے ہو تو وہ چیز پیش کرو
فَأَلۡقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعۡبَانٞ مُّبِينٞ
۳۲﴿
موسیٰ نے اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈالی تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ (بالکل) صاف (و صریح) اژدہا ہے
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِيَ بَيۡضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
۳۳﴿
پھر انھوں نے اپنا ہاتھ (گریبان میں سے) نکالا تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ دیکھنے والوں کےلیے ایک سفید (اور چمک دار) چیز بن گیا (ہے)
قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٞ
۳۴﴿
فرعون نے اپنے اِردگرد (بیٹھے ہوئے) سرداروں سے کہا یہ (تو) بڑا ماہر جادوگر ہے
يُرِيدُ أَن يُخۡرِجَكُم مِّنۡ أَرۡضِكُم بِسِحۡرِهِۦ فَمَاذَا تَأۡمُرُونَ
۳۵﴿
یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے ذریعے تم کو تمھاری سر زمین سے نکال دے تو بتاؤ تمھاری کیا رائے ہے
قَالُوٓاْ أَرۡجِهۡ وَأَخَاهُ وَٱبۡعَثۡ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
۳۶﴿
سرداروں نے کہا ان کو اور ان کے بھائی کو (کچھ عرصے کےلیے) مُہلت دیجیے اور (اس اثنا میں) تمام شہروں میں جمع کرنے والے (کارندے) بھیج دیجیے
يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٖ
۳۷﴿
تاکہ وہ تمام ماہر جادوگروں کو (جمع کر کے) آپ کے پاس لے آئیں
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
۳۸﴿
الغرض تمام جادوگر مقرّرہ دن مقرّرہ وقت پر جمع ہو گئے
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلۡ أَنتُم مُّجۡتَمِعُونَ
۳۹﴿
لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی (اس موقع پر دونوں کا مقابلہ دیکھنے کےلیے) جمع ہو گے
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
۴۰﴿
تاکہ اگر جادوگر غالب ہوں تو ہم ان کی پیروی کریں
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
۴۱﴿
پھر جب جادوگر (فرعون کے پاس) پہنچے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب ہو جائیں تو ہمیں کیا انعام ملے گا؟
قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذٗا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
۴۲﴿
فرعون نے کہا ہاں (تمھیں انعام ملے گا اور انعام ہی کیا اگر تم غالب رہے تو) اس صُورت میں، میں تمھیں (اپنا) مقرّب بھی بنالوں گا
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ
۴۳﴿
موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا جو چیز تم ڈالنا چاہتے ہو ڈالو
فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
۴۴﴿
انھوں نے اپنی رسّیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہا فرعون کی عزّت کی قسم ہم ہی غالب رہیں گے
فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ
۴۵﴿
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ ان تمام شعبدہ بازیوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں نگلنے لگی
فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ
۴۶﴿
(یہ دیکھتے ہی) تمام جادوگر سجدے میں گر پڑے
قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۴۷﴿
کہنے لگے ہم ربُّ العالمین پر ایمان لائے
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
۴۸﴿
جو موسیٰ اور ہارون کا ربّ ہے
قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ
۴۹﴿
فرعون نے (جادوگروں سے) کہا میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے، یقینًا یہ تم سب کا بڑا (استاد) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے، تو ابھی تم کو (اس ایمان لانے کا انجام) معلوم ہو جائے گا، میں تمھارے مخالف سِمت سے ہاتھ اور پیر کٹوا دوں گا اور ضرور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا
قَالُواْ لَا ضَيۡرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
۵۰﴿
انھوں نے کہا کوئی نقصان نہیں، ہم اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں (وہاں ہمارے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے)
إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۵۱﴿
ہمیں امید ہے کہ اس وجہ سے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے ہیں ہمارا ربّ ہماری خطاؤں کو معاف کر دے گا
۞وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِيٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
۵۲﴿
پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو لے کر (یہاں سے) چلے جاؤ (اوراس بات سے ہوشیار رہو کہ) تمھارا تعاقب ضرور کیا جائے گا
فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
۵۳﴿
پھر فرعون نے تمام شہروں میں (اپنے) جمع کر کے لانے والے (کارندے) روانہ کیے
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةٞ قَلِيلُونَ
۵۴﴿
(اور یہ اعلان کرا دیا کہ) یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہیں
وَإِنَّهُمۡ لَنَا لَغَآئِظُونَ
۵۵﴿
انھوں نے ہمیں غصّہ دلایا ہے
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ
۵۶﴿
اور ہم سب کو ان سے (نقصان کا) اندیشہ ہے
فَأَخۡرَجۡنَٰهُم مِّن جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
۵۷﴿
پھر ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
وَكُنُوزٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ
۵۸﴿
خزانوں اور باعزّت مکانوں سے نکال دیا
كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
۵۹﴿
(اور ہم سرکشوں کے ساتھ) اسی طرح (کیا کرتے ہیں) پھر ہم نے بنی اسرائیل کو ان تمام چیزوں کا وارث بنا دیا
فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ
۶۰﴿
الغرض (جب موسیٰ اور ان کے اصحاب نکلے تو فرعون اور اس کے ساتھیوں نے) دن نکلتے ہی ان کا تعاقّب کیا
فَلَمَّا تَرَـٰٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ
۶۱﴿
پھر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو اب پکڑے گئے
قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
۶۲﴿
موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں، میرا ربّ میرے ساتھ ہے وہ میری رہنمائی کرے گا
فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٖ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ
۶۳﴿
پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے عصا کو سمندر پر مارو (انھوں نے اپنے عصا کو سمندر پر مارا) تو وہ پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا بڑے پہاڑ کی طرح ہو گیا
وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأٓخَرِينَ
۶۴﴿
پھر ہم نے دوسروں کو بھی وہاں (ان کے) قریب پہنچا دیا
وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
۶۵﴿
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دی
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
۶۶﴿
اور دوسرے لوگوں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۶۷﴿
بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۶۸﴿
اور (اے رسول) بےشک آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٰهِيمَ
۶۹﴿
اور (اے رسول) ان کو ابراہیم کا حال سنایے
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ
۷۰﴿
جب انھوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا یہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو
قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامٗا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ
۷۱﴿
انھوں نے کہا ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ان ہی کے اِردگرد بیٹھے رہتے ہیں
قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ
۷۲﴿
ابراہیم نے کہا جب تم (ان کو) پکارتے ہو تو کیا یہ تمھاری (آواز کو) سنتے ہیں
أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ
۷۳﴿
یا تمھیں فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں
قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ
۷۴﴿
انھوں نے کہا (اس معلومات کی بنیاد پر ہم ان کی عبادت) نہیں (کرتے) بلکہ ہم نے اپنے آباء و اجداد کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے
قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
۷۵﴿
ابراہیم نے کہا دیکھو جن کو تم پُوجتے رہے
أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ
۷۶﴿
تم بھی اور تمھارے اگلے آباء و اجداد بھی
فَإِنَّهُمۡ عَدُوّٞ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۷۷﴿
یہ تو سب میرے دشمن ہیں سوائے ربُّ العالمین کے
ٱلَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهۡدِينِ
۷۸﴿
جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی کرتا ہے
وَٱلَّذِي هُوَ يُطۡعِمُنِي وَيَسۡقِينِ
۷۹﴿
جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے
وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ
۸۰﴿
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شِفا دیتا ہے
وَٱلَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحۡيِينِ
۸۱﴿
اور جو مجھے مارے گا پھر مجھے زندہ کرے گا
وَٱلَّذِيٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِي خَطِيٓـَٔتِي يَوۡمَ ٱلدِّينِ
۸۲﴿
اور جس سے مجھے امید ہے کہ سزا و جزا کے دن میری خطاؤں کو معاف کرے گا
رَبِّ هَبۡ لِي حُكۡمٗا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّـٰلِحِينَ
۸۳﴿
(کافروں کو تبلیغ کرتے کرتے وہ اپنے ربّ کی طرف متوجّہ ہوئے اور کہنے لگے) اے میرے ربّ مجھے حکمت عطا کر اور صالحین میں مجھے شامل کر دے
وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقٖ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
۸۴﴿
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذِکرِ خیر (باقی) رکھ
وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
۸۵﴿
مجھے نعمت کے باغ کا وارث بنا
وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
۸۶﴿
میرے باپ کو بخش دے، بےشک وہ گمراہوں میں سے ہے
وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ
۸۷﴿
اور جس دن لوگوں کو (زندہ کر کے) کھڑا کیا جائے گا (اس دن) مجھے رُسوا نہ کر
يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَ
۸۸﴿
جس دن نہ مال فائدہ پہنچائے گا اور نہ بیٹے
إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٖ سَلِيمٖ
۸۹﴿
مگر جو شخص سلامتی والا دِل لے کر اللہ کے پاس آئے گا (بس وہی کامیابی سے ہمکنار ہو گا)
وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ
۹۰﴿
(اس دن) جنت متّقیوں کے قریب کر دی جائے گی
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ
۹۱﴿
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے کر دی جائے گی
وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
۹۲﴿
پھر ان سے کہا جائے گا جن کی تم عبادت کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ
۹۳﴿
(یعنی) اللہ کے علاوہ (جو تمھارے معبود تھے وہ کہاں گئے) کیا وہ تمھاری مدد کر سکتے ہیں یا (تمھاری طرف سے ہم سے) انتقام لے سکتے ہیں
فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ
۹۴﴿
پھر وہ (معبود) اور (تمام) گمراہ لوگ اس (دوزخ) میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے
وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ
۹۵﴿
اور (ان ہی پر کیا موقوف ہے) ابلیس کے تمام لشکر (دوزخ میں ڈال دیے جائیں گے)
قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ
۹۶﴿
وہاں وہ آپس میں جھگڑیں گے اور (اپنے معبودوں سے) کہیں گے
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ
۹۷﴿
اللہ کی قسم ہم کھلی گمراہی میں تھے
إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۹۸﴿
جب کہ ہم تمھیں ربُّ العالمین کے برابر کر دیتے تھے
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
۹۹﴿
اور ہم کو کسی نے گمراہ نہیں کیا مگر انھوں نے جو خود گناہ گار تھے
فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ
۱۰۰﴿
تو (اب) نہ تو ہمارے لیے کوئی سفارش کرنے والا ہے
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ
۱۰۱﴿
اور نہ کوئی گرم جوش دوست
فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۱۰۲﴿
اگر ہمارا ایک مرتبہ اور (دنیا میں) جانا ہو جائے تو ہم ایمان لے آئیں گے
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۰۳﴿
بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ پھر بھی ایمان لانے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۰۴﴿
اور (اے رسول) آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۱۰۵﴿
(اور اے رسول) قومِ نوح نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
۱۰۶﴿
جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم (اللہ سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
۱۰۷﴿
میں تمھارے لیے (اللہ کا) امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۰۸﴿
اللہ سے ڈرو اور میری فرماں برداری کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۰۹﴿
میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو ربُّ العالمین کے ذِمّے ہے
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۱۰﴿
اللہ سے ڈر جاؤ اور میری اطاعت کرو
۞قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ
۱۱۱﴿
انھوں نے کہا کیا ہم تم پر ایمان لائیں حالانکہ تمھاری پیروی کرنے والے تو سب سے زیادہ رَذیل لوگ ہیں
قَالَ وَمَا عِلۡمِي بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
۱۱۲﴿
نوح نے کہا مجھے کیا معلوم کہ وہ لوگ کیا (پیشہ) کرتے ہیں
إِنۡ حِسَابُهُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّيۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ
۱۱۳﴿
(اور مجھے اس سے غرض ہی کیا) ان کا حساب میرے ربّ کے ذِمّے ہے، کاش! تم (اس بات کو) سمجھتے
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۱۱۴﴿
میں ایمان والوں کو (اپنی مجلس سے) دور نہیں کر سکتا
إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ
۱۱۵﴿
میں تو بس صاف صاف ڈرانے والا ہوں (کہ اگر تم ایمان نہیں لائے تو نقصان اٹھاؤ گے)
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ
۱۱۶﴿
انھوں نے کہا اے نوح، اگر تم (تبلیغ سے) باز نہیں آئے تو سنگ سار کر دیے جاؤ گے
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِي كَذَّبُونِ
۱۱۷﴿
نوح نے کہا اے میرے ربّ میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے
فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِي وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحٗا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۱۱۸﴿
تو (اے میرے ربّ) میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومنین میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے دے
فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
۱۱۹﴿
(ہم نے ان کی دعا قبول کر لی اور) ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ بھری کشتی میں (سوار) تھے ان کو نجات دے دی
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ
۱۲۰﴿
پھر اس کے بعد ہم نے باقی لوگوں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۲۱﴿
بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن (پھر بھی) ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۲۲﴿
اور (اے رسول) بےشک آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۱۲۳﴿
(قومِ) عاد نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
۱۲۴﴿
جب ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا تم (اللہ سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
۱۲۵﴿
بےشک میں تمھارے لیے امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۲۶﴿
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۲۷﴿
میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو ربُّ العالمین کے ذمّے ہے
أَتَبۡنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةٗ تَعۡبَثُونَ
۱۲۸﴿
(یہ) کیا تم ہر اونچی جگہ یادگار تعمیر کرتے ہو، (پھر وہاں) کھیل تماشے کرتے ہو
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُونَ
۱۲۹﴿
اور (بڑے بڑے) مضبوط محل اور قلعے بناتے ہو، شاید تم ہمیشہ (دنیا میں) رہو گے
وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ
۱۳۰﴿
اور جب کسی کو پکڑتے ہو تو جبر و تشدّد کے ساتھ پکڑتے ہو
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۳۱﴿
(اب تو) اللہ سے ڈر جاؤ اور میری اطاعت کرو
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِيٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ
۱۳۲﴿
اور اُس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم (اچّھی طرح) جانتے ہو
أَمَدَّكُم بِأَنۡعَٰمٖ وَبَنِينَ
۱۳۳﴿
اُس نے تمھیں چوپایوں اور بیٹوں سے مدد دی
وَجَنَّـٰتٖ وَعُيُونٍ
۱۳۴﴿
اور باغوں اور چشموں سے (مدد دی)
إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ
۱۳۵﴿
(اگر تم ایمان نہیں لائے تو) مجھے تمھارے متعلّق بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
قَالُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَوَعَظۡتَ أَمۡ لَمۡ تَكُن مِّنَ ٱلۡوَٰعِظِينَ
۱۳۶﴿
انھوں نے کہا آپ (ہمیں) نصیحت کریں یا نہ کریں ہمارے لیے دونوں برابر ہیں (ہم آپ کی بات نہیں مانیں گے)
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۳۷﴿
یہ تو اگلوں ہی کا طریقہ ہے (جس پر ہم چل رہے ہیں)
وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
۱۳۸﴿
ہم (کبھی) عذاب میں مبتلا نہیں ہوں گے
فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۳۹﴿
الغرض انھوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو تباہ و برباد کر دیا، بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر (پھر بھی) ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۴۰﴿
بےشک آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۱۴۱﴿
(اور اے رسول) ثمود نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
۱۴۲﴿
جب ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا تم (اللہ سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
۱۴۳﴿
میں تمھارے لیے (اللہ کا) امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۴۴﴿
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۴۵﴿
میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو ربُّ العالمین کے ذِمّے ہے
أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ
۱۴۶﴿
کیا (تم یہ سمجھتے ہو کہ) جن نعمتوں میں تم یہاں ہو ان میں تمھیں بے خوف و خطر (ہمیشہ کےلیے) چھوڑ دیا جائے گا
فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
۱۴۷﴿
(یعنی) باغوں میں اور چشموں میں
وَزُرُوعٖ وَنَخۡلٖ طَلۡعُهَا هَضِيمٞ
۱۴۸﴿
کھیتوں میں اور کھجور کے درختوں میں جن کے خوشے بڑے زود ہضم ہوتے ہیں
وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتٗا فَٰرِهِينَ
۱۴۹﴿
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر خوشی خوشی (اپنے لیے) گھر بناتے ہو (گویا تمھیں ہمیشہ یہاں رہنا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہو گا)
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۵۰﴿
تو پھر اللہ سے ڈر جاؤ اور میری اطاعت کرو
وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
۱۵۱﴿
اور حد سے بڑھ جانے والوں کے حکم کو نہ مانو
ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ
۱۵۲﴿
جو ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں اور اصلاح (کبھی) نہیں کرتے
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
۱۵۳﴿
(قوم کے) لوگوں نے کہا آپ پر کسی نے جادو کر دیا ہے
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا فَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
۱۵۴﴿
آپ کچھ نہیں بس ہم ہی جیسے ایک آدمی ہیں اگر (واقعی) آپ (دعوائے نبوّت میں) سچّے ہیں تو کوئی معجزہ پیش کیجیے
قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
۱۵۵﴿
صالح نے کہا یہ اونٹنی (معجزہ) ہے، (ایک مقرّرہ دن) اس کے پانی پینے کی باری ہو گی اور ایک مقرّرہ دن تمھارے پانی پینے کی باری ہو گی
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٖ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمٖ
۱۵۶﴿
اور (دیکھو) اس کو (کسی قسم کی) تکلیف نہ پہنچانا ورنہ بڑے دن کے عذاب میں گرفتار ہو جاؤ گے
فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَٰدِمِينَ
۱۵۷﴿
لیکن انھوں نے (صالح کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور) تلوار سے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں پھر (اپنے فعل پر) بہت نادم ہوئے (لیکن ان کی ندامت بے وقت تھی)
فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۵۸﴿
عذاب نے انھیں آپکڑا (اور وہ نیست و نابود کر دیے گئے)، بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ (پھر بھی) ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۵۹﴿
اور (اے رسول) آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۱۶۰﴿
قومِ لوط نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
۱۶۱﴿
جب ان کے بھائی لوط نے ان سے کہا تم (اللہ سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
۱۶۲﴿
میں تمھارے لیے (اللہ کی طرف سے) امانت دار رسول (بناکر بھیجا گیا) ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۶۳﴿
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۶۴﴿
میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو ربُّ العالمین کے ذِمّے ہے
أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۶۵﴿
کیا تم اہلِ عالَم میں سے لڑکوں کے پاس آتے ہو
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ
۱۶۶﴿
اور اپنی بیویوں کو جو تمھارے ربّ نے تمھارے لیے پیدا کی ہیں چھوڑ دیتے ہو، حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے تجاوز کرتے ہو
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ
۱۶۷﴿
(قوم کے) لوگوں نے کہا اے لوط اگر تم (اس تبلیغ سے) باز نہ آئے تو تم (شہر سے) نکال دیے جاؤ گے
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ
۱۶۸﴿
لوط نے کہا میں تمھارے (اس) عمل سے سخت بیزار ہوں
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ
۱۶۹﴿
(پھر اس طرح دعا کی) اے میرے ربّ مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کام سے جو یہ کر رہے ہیں نجات دے
فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
۱۷۰﴿
پھر ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو (عذاب سے) بچا لیا
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
۱۷۱﴿
سوائے ایک بُڑھیا کے (جو) پیچھے رہ جانے والوں میں (پیچھے رہ گئی)
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
۱۷۲﴿
پھر ہم نے باقی لوگوں کو نیست و نابود کر دیا
وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ
۱۷۳﴿
ہم نے ان پر (پتّھروں کی) بارش کی، تو جو بارش ان لوگوں پر ہوئی جو (عذابِ اِلٰہی سے پہلے ہی) ڈرائے گئے تھے وہ بہت بُری (بارش) تھی
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۷۴﴿
بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ (پھر بھی) ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۷۵﴿
بےشک آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
۱۷۶﴿
(اور اے رسول) بَن کے رہنے والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
۱۷۷﴿
جب ان سے شعیب نے کہا تم (اللہ سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
۱۷۸﴿
میں (اللہ کی طرف سے) تمھارے لیے امانت دار رسول (بناکر بھیجا گیا) ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
۱۷۹﴿
لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۸۰﴿
میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر تو ربُّ العالمین کے ذِمّے ہے
۞أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ
۱۸۱﴿
(اے لوگو، جب کسی کو کوئی چیز پیمانے سے ناپ کر دیا کرو تو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور کسی کو نقصان نہ پہنچایا کرو
وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ
۱۸۲﴿
اور (جب تول کر دیا کرو تو) ترازو (کی ڈنڈی) کو سیدھا رکھ کر تولا کرو
وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
۱۸۳﴿
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۸۴﴿
اُس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور اگلی (تمام) خلقت کو پیدا کیا
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
۱۸۵﴿
(قوم کے) لوگوں نے کہا تم پر کسی نے جادو کر دیا ہے
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
۱۸۶﴿
تم تو بس ہم ہی جیسے آدمی ہو اور ہم تمھیں جھوٹا سمجھتے ہیں
فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
۱۸۷﴿
اگر تم (اپنے دعوائے نبوّت میں) سچّے ہو تو آسمان کا ایک ٹکڑا ہم پر گرا دو
قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ
۱۸۸﴿
شعیب نے کہا جو کچھ تم کر رہے ہو میرا ربّ اس سے بخوبی واقف ہے
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ
۱۸۹﴿
الغرض انھوں نے شعیب کو جھٹلایا تو ان کو سائبان والے دن کے عذاب نے آ پکڑا، بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۹۰﴿
بےشک اس (قصّے) میں (بڑی عبرت انگیز اور نصیحت آموز) نشانی ہے مگر (پھر بھی) ان لوگوں میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
۱۹۱﴿
بےشک آپ کا ربّ غالب اور بہت رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
۱۹۲﴿
اور (اے رسول) بےشک یہ (قرآن) ربُّ العالمین کا نازل کردہ ہے
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ
۱۹۳﴿
اس کو امانت دار فرشتہ (جبریل) لے کر اترا ہے
عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ
۱۹۴﴿
(اور اس نے اس کو) آپ کے قلب پر (اِلقا کیا ہے) تاکہ آپ (لوگوں کو) ڈرائیں
بِلِسَانٍ عَرَبِيّٖ مُّبِينٖ
۱۹۵﴿
(اور اِلقا بھی) صاف صاف عربی زبان میں (کیا ہے)
وَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ
۱۹۶﴿
اور یہ (قرآن ایسی کتاب ہے کہ اس کا ذِکر) اگلی کتابوں میں بھی (موجود) ہے
أَوَ لَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُاْ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
۱۹۷﴿
اور کیا یہ چیز (اس کی صداقت کی تسلّی بخش) نشانی نہیں کہ اس کو بنی اسرائیل کے علما (اچّھی طرح) جانتے (پہچانتے) ہیں
وَلَوۡ نَزَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ
۱۹۸﴿
اور اگر ہم اس کو کسی عجمی پر اتارتے
فَقَرَأَهُۥ عَلَيۡهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ
۱۹۹﴿
پھر وہ اسے پڑھ کر ان کو سناتا تو یہ (کبھی) اس پر ایمان نہیں لاتے
كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
۲۰۰﴿
(جس طرح پہلی قومیں ایمان نہ لانے کےلیے بہانے تراشتی رہیں) اسی طرح ہم نے ان مجرمین کے دِلوں میں بھی اسی (قسم کی بہانہ تراشی) کو داخل کر دیا ہے
لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ
۲۰۱﴿
(لہٰذا) یہ لوگ اس وقت تک (قرآن مجید پر) ایمان نہیں لائیں گے جب تک (اپنی آنکھوں سے) دردناک عذاب کو نہ دیکھ لیں
فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
۲۰۲﴿
تو (وہ اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ) وہ (عذاب) ان پر یکا یک واقع ہو جائے گا اور انھیں خبر بھی نہ ہو گی
فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ
۲۰۳﴿
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں (کچھ) مُہلت مل سکتی ہے
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
۲۰۴﴿
(اے رسول) کیا یہ ہمارے عذاب کےلیے جلدی کر رہے ہیں (حالانکہ جب وہ آجائے گا تو مُہلت طلب کریں گے، انھیں چاہیے کہ جو مُہلت ابھی انھیں مل رہی ہے اسے غنیمت جانیں اور کفر سے باز آجائیں)
أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ
۲۰۵﴿
(اے رسول) آپ دیکھیے اگر ہم ان کو چند سال کےلیے اور (دنیا میں) فائدہ اٹھانے (کا موقع دے) دیں
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ
۲۰۶﴿
پھر جس (عذاب) کا وعدہ ان سے کیا جا رہا ہے وہ ان پر واقع ہو جائے
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ
۲۰۷﴿
(تو) جو فائدہ یہ اٹھا رہے ہیں وہ ان کے کچھ کام نہیں آئے گا (کام آنے والی چیز تو صرف ایمان ہے، انھیں چاہیے کہ ایمان لے آئیں)
وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
۲۰۸﴿
اور جتنی بستیاں ہم نے ہلاک کی ہیں ان میں ڈرانے والے (ضرور) بھیجے گئے تھے
ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
۲۰۹﴿
(تاکہ وہ ان کو) نصیحت (کریں) اور ہم ظالم نہیں ہیں (کہ ان کو متنبّہ کیے بغیر ہلاک کرتے)
وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ
۲۱۰﴿
اور (اے رسول) اس (قرآن) کے ساتھ شیاطین نازل نہیں ہوئے
وَمَا يَنۢبَغِي لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ
۲۱۱﴿
ان کےلیے یہ جائز بھی نہیں اور نہ وہ ایسا کر سکتے ہیں
إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ
۲۱۲﴿
بلکہ وہ تو اس کے سننے سے بھی محروم کر دیے گئے ہیں
فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ
۲۱۳﴿
(اے رسول) آپ اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو نہ پکاریں ورنہ آپ کو بھی سزا بھگتنی ہو گی
وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ
۲۱۴﴿
اور (اے رسول) اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرایے
وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۲۱۵﴿
اور مومنین میں سے جو آپ کی پیروی کریں ان کےلیے اپنے بازو جُھکا دیں (یعنی ان کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں)
فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ
۲۱۶﴿
پھر اگر لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ کہہ دیجیے میں تمھارے اعمال سے بَری ہوں
وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
۲۱۷﴿
اور (اے رسول) غالب اور بہت رحم کرنے والے (اللہ) پر بھروسہ رکھیے
ٱلَّذِي يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
۲۱۸﴿
جو آپ کو جب آپ (نماز کےلیے) کھڑے ہوتے ہیں دیکھتا رہتا ہے
وَتَقَلُّبَكَ فِي ٱلسَّـٰجِدِينَ
۲۱۹﴿
اور نمازیوں میں آپ کی نقل و حرکت کو بھی (دیکھتا رہتا ہے)
إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
۲۲۰﴿
بےشک وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ
۲۲۱﴿
(اے لوگو) کیا میں تمھیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ
۲۲۲﴿
وہ تو ہر کذّاب بڑے گناہ گار پر اترتے ہیں
يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ
۲۲۳﴿
وہ (ہر) سنی سنائی بات (اس کے دِل میں) اِلقا کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر تو (بالکل ہی) جھوٹے ہوتے ہیں (کوئی بھی صحیح بات اِلقا نہیں کرتے)
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُۥنَ
۲۲۴﴿
اور (اے رسول) شاعروں کی پیروی تو گمراہ لوگ ہی کرتے ہیں
أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِي كُلِّ وَادٖ يَهِيمُونَ
۲۲۵﴿
کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ وہ ہر وادی میں سرگرداں پھرتے ہیں
وَأَنَّهُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ
۲۲۶﴿
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبٖ يَنقَلِبُونَ
۲۲۷﴿
مگر وہ (شاعر ایسا نہیں کرتے) جو ایمان لاتے ہیں، نیک عمل کرتے ہیں اور کثرت سے اللہ کا ذِکر کرتے رہتے ہیں اور وہ انتقام بھی لیتے ہیں تو ظلم ہونے کے بعد اور (اے رسول) جو لوگ ظالم ہیں انھیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ انھیں کس جگہ لوٹ کر جانا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!