Al-Taubaسُوۡرَةُ التّوبَة

بَرَآءَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ
۱﴿
(اے ایمان والو) جن مشرکین سے تم نے عہد کیا تھا (لیکن وہ عہد پر قائم نہیں رہ سکے تو اب) اللہ اور اُس کا رسول (اس عہد سے) بَری الذِّمہ (ہونے کا اعلان کرتے) ہیں
(O Believers!) Acquitted from (all) treaties (is announced) from Allah and His Messenger (ﷺ) to those of the polytheists, with whom you made a treaty (but did not abide by it).
فَسِيحُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَرۡبَعَةَ أَشۡهُرٖ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِي ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخۡزِي ٱلۡكَٰفِرِينَ
۲﴿
(اے مشرکین) اب تم اس ملک میں چار"۴" مہینے (اور) چل پھر لو (اس مدّت کے بعد صلح کا عہد و پیمان ختم ہو جائے گا اس مدّت میں جو کچھ تم کر سکتے ہو کر لو لیکن) اس بات کو اچّھی طرح سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، البتّہ اللہ (تم کو عاجز کر سکتا ہے، اُس نے تو فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ) یقینًا تم کو رُسوا کر کے رہے گا
So travel freely (O Polytheists!) for four months (as you will. After this period, the treaty will be terminated) throughout the land, but know that you cannot stop Allah; (but He can stop humiliate you and He has decided) and Allah will disgrace the disbelievers.
وَأَذَٰنٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلنَّاسِ يَوۡمَ ٱلۡحَجِّ ٱلۡأَكۡبَرِ أَنَّ ٱللَّهَ بَرِيٓءٞ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ وَرَسُولُهُۥ‌ۚ فَإِن تُبۡتُمۡ فَهُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡ‌ۖ وَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِي ٱللَّهِ‌ۗ وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
۳﴿
ایسے تمام لوگوں (کی آگاہی) کےلیے حجِّ اکبر کے دن (یعنی دس۱۰ ذِیالحجّہ کو) اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ اور اُس کا رسول مشرکین سے (ان کے معاہدے کے سلسلے میں) بَری الذِّمہ ہیں، (اے مشرکین) اگر تم توبہ کر لو (اور مسلم بن جاؤ) تو تمھارے لیے بہتر ہے اور اگر تم (اسلام سے) منھ موڑو تو (پھر) اچّھی طرح سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور (اے رسول) آپ ان کافروں کو دردناک عذاب کی خبر سنا دیجیے
And a declaration from Allah and His Messenger to mankind on the greatest day of Hajj that Allah is free from (all) obligations to the polytheists and so is His Messenger. So if you (O Polytheists!) repent (and be Muslim), it is better for you, but if you turn away (from Islam), then know that you cannot stop Allah. And give tidings (O People!) of a painful torment to those who disbelieve.
إِلَّا ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ثُمَّ لَمۡ يَنقُصُوكُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَمۡ يُظَٰهِرُواْ عَلَيۡكُمۡ أَحَدٗا فَأَتِمُّوٓاْ إِلَيۡهِمۡ عَهۡدَهُمۡ إِلَىٰ مُدَّتِهِمۡ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ
۴﴿
(اے ایمان والو) اس اعلان سے البتّہ وہ مشرکین مُستثنٰی ہیں جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر انھوں نے اس معاہدے کو پورا کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور نہ تمھارے مقابلے میں کسی کی مدد کی تو ان کا معاہدہ ان کی (مقرّر کردہ) مدّت تک پورا کرو (تقوے کا یہ ہی تقاضا ہے) بےشک اللہ تقویٰ شعار لوگوں کو پسند کرتا ہے
Except those of the Polytheists with whom you (O Believers!) have a treaty, and who have not subsequently failed you in aught, nor have supported anyone against you. So fulfil their treaty to them for the end of their term. (This is the need of having piety in Allah) Surely Allah loves the pious.
فَإِذَا ٱنسَلَخَ ٱلۡأَشۡهُرُ ٱلۡحُرُمُ فَٱقۡتُلُواْ ٱلۡمُشۡرِكِينَ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡ وَخُذُوهُمۡ وَٱحۡصُرُوهُمۡ وَٱقۡعُدُواْ لَهُمۡ كُلَّ مَرۡصَدٖ‌ۚ فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّكَوٰةَ فَخَلُّواْ سَبِيلَهُمۡ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۵﴿
پھر جب حُرمت والے مہینے گزر جائیں تو مشرکین کو جہاں پاؤ قتل کر دو، ان کو گرفتار کرو ان کا محاصرہ کرو اور ہر گھات کے مقام پر ان کی گھات میں بیٹھے رہو، ہاں اگر وہ (کفر سے) توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو (ہو سکتا ہے کہ ان کو اللہ معاف کر دے اس لیے کہ) بےشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
Then (O Prophet!) when the Sacred Months have passed, then kill the Polytheists wherever you find them, and capture them and besiege them, and lie in wait for them in each and every ambush. But if they repent (from disbelief) and perform As-Salat, and give Zakat, then leave their way free. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
وَإِنۡ أَحَدٞ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ٱسۡتَجَارَكَ فَأَجِرۡهُ حَتَّىٰ يَسۡمَعَ كَلَٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ أَبۡلِغۡهُ مَأۡمَنَهُۥ‌ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَعۡلَمُونَ
۶﴿
اور (اے رسول) اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ طلب کرے تو آپ اسے پناہ دے دیا کیجیے یہاں تک کہ وہ اللہ کے کلام کو (اچّھی طرح) سن لے، پھر اس کو اس کے امن کی جگہ پہنچا دیجیے، یہ (رعایت) ان لوگوں کےلیے اس لیے (ضروری) ہے کہ وہ (اسلام کی حقیقت سے) ناواقف ہیں (اور ناواقفی کی حالت میں انھیں قتل کرنا مناسب نہیں ہے)
And (O Prophet!) if anyone of the polytheists seeks your protection, then grant him protection so that he may hear the Word of Allah (with devotion), and then escort him to where he can be secure, that (concession) is (essential) because they are men who know not (the reality of Islam and in this state killing them is not suitable).
كَيۡفَ يَكُونُ لِلۡمُشۡرِكِينَ عَهۡدٌ عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ رَسُولِهِۦٓ إِلَّا ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّمۡ عِندَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ‌ۖ فَمَا ٱسۡتَقَٰمُواْ لَكُمۡ فَٱسۡتَقِيمُواْ لَهُمۡ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ
۷﴿
(اور اے ایمان والو) اللہ اور اُس کے رسول کے نزدیک مشرکین کے عہد و پیمان کا کیا اعتبار ہو سکتا ہے (جب کہ انھوں نے عہد توڑ ڈالا) البتّہ جن لوگوں سے تم نے مسجدِ حرام کے قریب معاہدہ کیا ہے تو جب تک وہ (اس معاہدے پر) قائم رہیں تم بھی قائم رہو (یہ ہی تقوے کا تقاضا ہے) بےشک اللہ تقویٰ شعار لوگوں کو پسند کرتا ہے
(O Believers!) How can there be a covenant with Allah and with His Messenger for the polytheists (who has broken the covenant) except those with whom you made a covenant near Al-Masjid-al-Haram (at Makkah)? So long as they are true to you (by abiding by the covenant), stand you true to them (this is what is the need of piety). Verily, Allah loves the pious.
كَيۡفَ وَإِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُواْ فِيكُمۡ إِلّٗا وَلَا ذِمَّةٗ‌ۚ يُرۡضُونَكُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَتَأۡبَىٰ قُلُوبُهُمۡ وَأَكۡثَرُهُمۡ فَٰسِقُونَ
۸﴿
(اور اے ایمان والو ، مشرکین کے عہد و پیمان کی پاس داری) کیسے (کی جا سکتی ہے جب کہ ان کا حال یہ ہے کہ) اگر وہ تم پر غالب آجائیں تو نہ قرابت کا پاس کریں اور نہ عہد و پیمان کا، اپنی زبانوں سے تو یہ تم کو خوش (کرنے کی کوشش) کرتے ہیں لیکن ان کے دِل (زبان سے نکلی ہوئی باتوں کا) انکار کرتے ہیں (ان کے دِل میں کچھ اور ہے زبان پر کچھ) اور ان میں سے اکثر لوگ فِسق (و فُجور) میں مبتلا ہیں
(O Believers! regarding the covenant with the polytheists) How (can there be such a covenant with them) that when you are overpowered by them, they regard not the ties, either of kinship or of covenant with you? With (good words from) their mouths they please you, (they have contradiction in between their hearts and languages) but their hearts are averse to you, and most of them are disobedient to Allah (and transgression)
ٱشۡتَرَوۡاْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلٗا فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِهِۦٓ‌ۚ إِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
۹﴿
یہ لوگ اللہ کی آیتوں کے بدلے میں (دنیا کا) تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے ہیں اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکتے ہیں بےشک جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ (ان کےحق میں) بہت بُرا ہے
They have purchased with the verses of Allah a little gain (of the world), and they hindered (people) from His Way; evil indeed (in his favour) is that which they used to do.
لَا يَرۡقُبُونَ فِي مُؤۡمِنٍ إِلّٗا وَلَا ذِمَّةٗ‌ۚ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُعۡتَدُونَ
۱۰﴿
مومن (کے معاملے) میں تو یہ لوگ (اس قدر متعصّب ہیں کہ) نہ قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ عہد و پیمان کا اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جو (عدل و انصاف کی تمام حدوں سے) تجاوز کر جاتے ہیں
With regard to a (matter of) believer (they are biased so that), they respect not the ties, either of kinship or of covenant! It is they who are the transgressors (of the limits of the Justice).
فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُاْ ٱلزَّكَوٰةَ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِ‌ۗ وَنُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ
۱۱﴿
تو (اے ایمان والو) اگر یہ لوگ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو پھر یہ تمھارے دینی بھائی ہیں (پھر ان سے کسی قسم کا تعرّض نہ کرو) سمجھنے والوں کےلیے ہم اپنے احکامات کو علیٰحدہ علیٰحدہ بیان کر رہے ہیں (تاکہ کسی قسم کی الجھن نہ ہو)
But (O Believers!) if they repent, perform As-Salat, and give Zakat, then they are your brethren in religion (so do not ignore and avoid them). (In this way) We explain the commands in detail (separately) for a people who understand (so that no confusion would take place)
وَإِن نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُم مِّنۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمۡ فَقَٰتِلُوٓاْ أَئِمَّةَ ٱلۡكُفۡرِ إِنَّهُمۡ لَآ أَيۡمَٰنَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنتَهُونَ
۱۲﴿
اور (اے ایمان والو) اگر یہ لوگ عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمھارے دین میں عیب نکالیں تو ان کی قسموں کا کوئی لحاظ نہ کرو بلکہ کفر کے ان سرغنوں سے (خوب) لڑو تاکہ یہ لوگ (اپنی حرکتوں سے) باز آجائیں
But (O Believers!) if they violate their oaths after their covenant, and attack your religion with disapproval and criticism, then fight with the leaders of disbelief (with full strength) so that they may stop (evil actions).
أَلَا تُقَٰتِلُونَ قَوۡمٗا نَّكَثُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُمۡ وَهَمُّواْ بِإِخۡرَاجِ ٱلرَّسُولِ وَهُم بَدَءُوكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٍ‌ۚ أَتَخۡشَوۡنَهُمۡ‌ۚ فَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخۡشَوۡهُ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
۱۳﴿
(اور تم) ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنھوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا، رسول کو (مکّہ سے) نکالنے کا ارادہ کیا اور (عہد شکنی کے معاملے میں) تم سے پہلے ابتدا کی (اے ایمان والو) کیا تم ان سے ڈرتے ہو (تمھیں ان سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ) اگر تم مومن ہو تو اللہ ہی حق دار ہے کہ تم اُس سے ڈرو
Will you not fight a people who have violated their oaths, and intended to expel the Messenger while they did attack you first (in breaking the oath? Do you (O Believer!) fear them? (You should not fear them but) Allah has more right that you should fear Him if you are believers.
قَٰتِلُوهُمۡ يُعَذِّبۡهُمُ ٱللَّهُ بِأَيۡدِيكُمۡ وَيُخۡزِهِمۡ وَيَنصُرۡكُمۡ عَلَيۡهِمۡ وَيَشۡفِ صُدُورَ قَوۡمٖ مُّؤۡمِنِينَ
۱۴﴿
(اے ایمان والو) ان (کافروں) سے لڑو، اللہ ان کو تمھارے ہاتھوں سے عذاب دے گا، انھیں ذلیل و خوار کرے گا، ان کے مقابلے میں تمھاری مدد کرے گا اور (اس طرح) ایمان والوں کے سینوں کو شِفا بخشے گا
(O Believers!) Fight against them (disbelievers) so that Allah will punish them by your hands and disgrace them and give you victory over them and (this way) heal the breasts of a believing people,
وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوبِهِمۡ‌ۗ وَيَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
۱۵﴿
یعنی ان کے دِلوں کے غصّے کو دور کر دے گا اور اللہ (اپنے علم اور اپنی حکمت کی بنیاد پر) جس شخص کی چاہے گا توبہ قبول کرلے گا، (بے شک) اللہ علم والا اور حکمت والا ہے
And remove the anger of their hearts. Allah accepts the repentance of whom He wills (By means of His Knowledge and Wisdom). Allah is All-Knowing, All-Wise.
أَمۡ حَسِبۡتُمۡ أَن تُتۡرَكُواْ وَلَمَّا يَعۡلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ مِنكُمۡ وَلَمۡ يَتَّخِذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَا رَسُولِهِۦ وَلَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَلِيجَةٗ‌ۚ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ
۱۶﴿
(اور اے ایمان والو) کیا تم نے یہ سمجھ لیا ہے کہ تمھیں یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا حالانکہ ابھی تو اللہ نے (تمھارے عمل کے ذریعے) یہ دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون جہاد کرتا ہے اور کون اللہ اور اُس کے رسول اور مومنین کے علاوہ کسی کو اپنا رازداں نہیں بناتا اور (علم کے لحاظ سے تو) اللہ تمھارے ہر کام سے واقف ہے جو تم کر رہے ہو یا (آئندہ کبھی) کرو گے
(O Believers!) Do you think that you shall be left alone while Allah has not yet tested those among you who have striven hard and fought and have not taken helpers giving openly to them their secrets besides Allah, and His Messenger, and the believers. (What so far regarding His Knowledge) Allah is Well-Acquainted with what you do (and what will you do).
مَا كَانَ لِلۡمُشۡرِكِينَ أَن يَعۡمُرُواْ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ شَٰهِدِينَ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِم بِٱلۡكُفۡرِ‌ۚ أُوْلَـٰٓئِكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡ وَفِي ٱلنَّارِ هُمۡ خَٰلِدُونَ
۱۷﴿
مشرکین کےلیے زیبا نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں باوجود اس بات کے کہ وہ (اپنے اقوال و اعمال سے) خود اپنے اوپر (اپنے) کفر کے گواہ ہوں، یہ ہی لوگ ہیں جن کے سب اعمال رائے گاں ہو جائیں گے اور یہ ہی لوگ ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے
It is not for the polytheists, to maintain the Mosques of Allah, while they witness against their ownselves of disbelief (by their words and deeds). The deeds of such are in vain and in Fire shall they abide.
إِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَلَمۡ يَخۡشَ إِلَّا ٱللَّهَ‌ۖ فَعَسَىٰٓ أُوْلَـٰٓئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُهۡتَدِينَ
۱۸﴿
اللہ کی مسجدیں تو بس اس شخص کو آباد کرنی چاہئیں جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لائے، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے اور اللہ کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے، ایسے ہی لوگوں کےمتعلّق امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ہدایت یاب لوگوں میں سے ہوں گے
The Mosques of Allah shall be maintained only by those who believe in Allah and the Last Day, perform As-Salat, and give Zakat and fear none but Allah. It is (hoped that) they will be among the one who are on true guidance.
۞أَجَعَلۡتُمۡ سِقَايَةَ ٱلۡحَآجِّ وَعِمَارَةَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ كَمَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَجَٰهَدَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ لَا يَسۡتَوُۥنَ عِندَ ٱللَّهِ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۱۹﴿
(اے لوگو) کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجدِحرام کی تعمیر کرنے (والے) کو اس شخص کے مثل سمجھ لیا جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لائے اور اللہ کے راستے میں جہاد کرے اللہ کے نزدیک یہ (دونوں) برابر نہیں ہیں، (ایمان لا کر جہاد کرنے والوں کو تو اللہ تعالیٰ سیدھے راستے پر چلا کر منزلِ مقصود تک پہنچا دیتا ہے لیکن) ظالم لوگوں کو جو نہ ایمان لائیں اور نہ جہاد کریں اللہ (کبھی) سیدھے راستے پر چلا کر منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا
(O People!) Do you consider the providing of drinking water to the pilgrims and the maintenance of Al-Masjidal-Haram as equal to the worth of those who believe in Allah and the Last Day, and strive hard and fight in the Cause of Allah? (After believing, Allah guides to the right destination those who do strive hard in the path of Allah). They are not equal before Allah. And Allah guides not those people who are the wrong-doers.
ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَٰهَدُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ أَعۡظَمُ دَرَجَةً عِندَ ٱللَّهِ‌ۚ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَآئِزُونَ
۲۰﴿
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا، ہجرت کی اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا (یہ لوگ) اللہ کے نزدیک درجہ میں بہت بڑے ہیں اور یہ ہی لوگ کامیاب ہیں
Those who believed and emigrated and strove hard and fought in Allah's Cause with their wealth and their lives (the one who) are far higher in degree with Allah. They are the successful.
يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُم بِرَحۡمَةٖ مِّنۡهُ وَرِضۡوَٰنٖ وَجَنَّـٰتٖ لَّهُمۡ فِيهَا نَعِيمٞ مُّقِيمٌ
۲۱﴿
ان کا ربّ ان کو اپنی رحمت اور رضوان کی خوش خبری دیتا ہے اور ایسی جنّتوں کی بھی خوش خبری دیتا ہے جن میں ان کےلیے دائمی نعمتیں ہوں گی
Their Lord gives them glad tidings of Mercy from Him, and His being pleased (with them), and of Gardens for them wherein are everlasting delights.
خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ
۲۲﴿
یہ لوگ ان جنّتوں میں ہمیشہ رہیں گے، بےشک (ان لوگوں کےلیے) اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے
They will dwell therein forever. Verily, with Allah is a great reward (for such people).
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُوٓاْ ءَابَآءَكُمۡ وَإِخۡوَٰنَكُمۡ أَوۡلِيَآءَ إِنِ ٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡكُفۡرَ عَلَى ٱلۡإِيمَٰنِ‌ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمۡ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
۲۳﴿
(اے ایمان والو) اگر تمھارے آباء و اجداد اور تمھارے بھائی بند ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کریں تو ان کو دوست نہ بناؤ اور (خبردار ہو جاؤ کہ) تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے وہ (یقینًا) ظالم ہیں
O you who believe! Take not as supporters your forefathers and your brothers if they prefer disbelief to Belief. And (Be Hold!) whoever of you does so, then he is (verily) one of the wrong-doers.
قُلۡ إِن كَانَ ءَابَآؤُكُمۡ وَأَبۡنَآؤُكُمۡ وَإِخۡوَٰنُكُمۡ وَأَزۡوَٰجُكُمۡ وَعَشِيرَتُكُمۡ وَأَمۡوَٰلٌ ٱقۡتَرَفۡتُمُوهَا وَتِجَٰرَةٞ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَمَسَٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَآ أَحَبَّ إِلَيۡكُم مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَجِهَادٖ فِي سَبِيلِهِۦ فَتَرَبَّصُواْ حَتَّىٰ يَأۡتِيَ ٱللَّهُ بِأَمۡرِهِۦ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
۲۴﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ (اے ایمان والو) اگر تم کو اپنے باپ، بیٹے، بھائی، بیویاں اور رشتے دار، وہ مال جو تم نے کمائے ہیں، وہ تجارت جس کے مندا ہونے سے تم ڈرتے رہتے ہو اور وہ مکانات جو تمھیں (بہت) پسند ہیں، اللہ اور اُس کے رسول اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم صادر فرمائے (ایسے لوگ فاسق ہیں) اور اللہ فاسق لوگوں کو ہدایت پر چلا کر منزلِ مقصود پر نہیں پہنچاتا
Say (O Prophet!): (O believers!) If your fathers, your sons, your brothers, your wives, your kindred, the wealth that you have gained, the trade in which you fear a decline, and the dwellings in which you delight are dearer to you than Allah and His Messenger, and striving hard and fighting in His Cause, then wait until Allah brings about His Decision. (Such people are disobedient to Allah). And Allah guides not the people who are disobedient to Allah.
لَقَدۡ نَصَرَكُمُ ٱللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٖ وَيَوۡمَ حُنَيۡنٍ إِذۡ أَعۡجَبَتۡكُمۡ كَثۡرَتُكُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنكُمۡ شَيۡـٔٗا وَضَاقَتۡ عَلَيۡكُمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّيۡتُم مُّدۡبِرِينَ
۲۵﴿
(اے ایمان والو، اللہ تم سے مدد دینے کا وعدہ کر چکا ہے، پھر جہاد سے پہلوتہی کیوں کرتے ہو، کیا تمھیں یاد نہیں کہ پہلے بھی) بہت سے مواقع پر اللہ تمھاری مدد کر چکا ہے خصوصًا حنین کے دن جس دن تمھیں اپنی کثرت پر بڑا ناز ہو گیا تھا لیکن تمھاری کثرت تمھارے کچھ کام نہ آئی، زمین باوجود فراخی کے تم پر تنگ ہو گئی اور تم پیٹھ پھیر کر چل دیے
Truly (O Believers! Allah has promised you of the victory in many battle fields then why are you fleeing from striving hard in the path of Allah) and (didn’t you see that especially) on the Day of Hunain (battle) when you rejoiced at your great number, but it availed you naught and the earth, vast as it is, was straitened for you, then you turned back in flight.
ثُمَّ أَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَعَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودٗا لَّمۡ تَرَوۡهَا وَعَذَّبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ‌ۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلۡكَٰفِرِينَ
۲۶﴿
پھر (اس موقع پر) اللہ نے اپنے رسول پر اورتمام مومنین پر اپنی (طرف سے) تسکین نازل فرمائی اور (اے ایمان والو، تم پر) ایسے لشکر نازل فرمائے جو تمھیں نظر نہ آتے تھے، پھر ان لوگوں کو جنھوں نے کفر کیا تھا (سخت) عذاب دیا اور کافروں کی یہ ہی سزا ہے
Then (At this occasion) Allah did send down His tranquility on the Messenger (By His Will) , and on the believers, and sent down forces which you saw not, and punished the disbelievers. Such is the recompense of disbelievers.
ثُمَّ يَتُوبُ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ‌ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۲۷﴿
اس (سزا) کے بعد اللہ جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے (بےشک) اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
Then that (punishment) Allah will accept the repentance of whom He wills. And (surely) Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡمُشۡرِكُونَ نَجَسٞ فَلَا يَقۡرَبُواْ ٱلۡمَسۡجِدَ ٱلۡحَرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هَٰذَا‌ۚ وَإِنۡ خِفۡتُمۡ عَيۡلَةٗ فَسَوۡفَ يُغۡنِيكُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦٓ إِن شَآءَ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٞ
۲۸﴿
اے ایمان والو، بےشک مشرکین ناپاک ہیں، لہٰذا اس سال کے بعد وہ مسجدِ حرام کے قریب بھی نہ آنے پائیں اور اگر (ان سے تجارت وغیرہ بند ہو جانے کی وجہ سے) تمھیں مفلسی کا خوف ہو تو اگر اللہ چاہے گا تو (اس حالت میں بھی) تمھیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا، (اس بات کو اچّھی طرح جان لو کہ اللہ کا کوئی حکم، علم و حکمت سے خالی نہیں ہوتا) بےشک اللہ علم والا، حکمت والا ہے
O you who believe! Verily, the polytheists are impure. So let them not come near Al-Masjidal-Haram after this year; and if you fear poverty (because of stopping trades and other benefits from them), Allah will enrich you if He wills, out of His Bounty (in this condition). (Be Heard! Allah does not command unwisely at all). Surely, Allah is All-Knowing, All-Wise.
قَٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ ٱلۡحَقِّ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ حَتَّىٰ يُعۡطُواْ ٱلۡجِزۡيَةَ عَن يَدٖ وَهُمۡ صَٰغِرُونَ
۲۹﴿
(اے ایمان والو) اہلِ کتاب میں سے جو لوگ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان نہیں لاتے نہ ان چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جن کو اللہ اور اُس کے رسول نے حرام کیا ہے اور نہ دینِ حق قبول کرتے ہیں ان سے اس وقت تک لڑو جب تک وہ ماتحت بن کر اپنے ہاتھ سے جزیہ نہ ادا کریں
(O Believers!) Fight against those who believe not in Allah, nor in the Last Day, nor forbid that which has been forbidden by Allah and His Messenger and those who acknowledge not the religion of truth among the people of the Scripture, until they pay the Jizyah with willing submission, and feel themselves subdued.
وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ عُزَيۡرٌ ٱبۡنُ ٱللَّهِ وَقَالَتِ ٱلنَّصَٰرَى ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ ٱللَّهِ‌ۖ ذَٰلِكَ قَوۡلُهُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡ‌ۖ يُضَٰهِـُٔونَ قَوۡلَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبۡلُ‌ۚ قَٰتَلَهُمُ ٱللَّهُ‌ۖ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ
۳۰﴿
یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ اللہ کے بیٹے ہیں، یہ ان کے مونہوں سے نکلی ہوئی باتیں ہیں (جن کی کوئی سند نہیں) پہلے (زمانے کے) کافروں نے جو بات کہی تھی یہ بس اسی کی تقلید کر رہے ہیں، اللہ انھیں (ضرور) ہلاک کرے (گا) یہ کہاں بہکے ہوئے چلے جا رہے ہیں
And the Jews say: 'Uzair is the son of Allah, and the Christians say: Eisa is the son of Allah. That is their saying with their mouths (which is proofless), resembling the saying of those who disbelieved aforetime. Allah will destroy them, how they are deluded away from the truth!
ٱتَّخَذُوٓاْ أَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَٰنَهُمۡ أَرۡبَابٗا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلۡمَسِيحَ ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُوٓاْ إِلَٰهٗا وَٰحِدٗا‌ۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ‌ۚ سُبۡحَٰنَهُۥ عَمَّا يُشۡرِكُونَ
۳۱﴿
انھوں نے اللہ کے علاوہ علما اور مشائخ کو اور عیسیٰ ابنِ مریم کو بھی (اپنا) ربّ (اور معبود) بنا رکھا ہے حالانکہ انھیں تو یہ حکم دیا گیا تھا کہ ایک الٰہ کی عبادت کریں، اُس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں (اور جو الٰہ نہیں وہ ربّ یا معبود کیسے ہو سکتے ہیں، یہ لوگ اللہ کے ساتھ شرک کر رہے ہیں) اللہ ان کے شرک سے پاک ہے
They (Jews and Christians) took their rabbis and their monks to be their lords besides Allah, and (they also took as their Lord) Eisa, son of Maryam, while they were commanded to worship none but One God, none has the right to be worshipped but He. (The one who is not god, how can he be a god? They are indeed associating partners with Allah). Praise and glory be to Him (far above is He) from having the partners they associate (with Him)."
يُرِيدُونَ أَن يُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَيَأۡبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُۥ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡكَٰفِرُونَ
۳۲﴿
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور (ہدایت) کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں، اللہ ایسا نہیں ہونے دے گا بلکہ وہ اپنے نور کو کامل کر کے رہے گا خواہ کافروں کو (کتنا ہی) بُرا کیوں نہ لگے
They want to extinguish Allah's Light (guidance) with their mouths, but Allah will not allow except that His Light should be perfected even though the disbelievers hate (it).
هُوَ ٱلَّذِيٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ
۳۳﴿
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ مبعوث فرمایا تاکہ اس (دینِ حق) کو (دنیا کے) تمام دینوں پر غالب کرے (اور اللہ ایسا کر کے رہے گا) خواہ مشرکین کو (کتناہی) ناگوار کیوں نہ گزرے
It is He Who has sent His Messenger with guidance and the religion of truth, to make it (true religion) superior over all religions (of the worlds and Allah will definitely do it) even though the polytheists hate (it).
۞يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلۡأَحۡبَارِ وَٱلرُّهۡبَانِ لَيَأۡكُلُونَ أَمۡوَٰلَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡبَٰطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۗ وَٱلَّذِينَ يَكۡنِزُونَ ٱلذَّهَبَ وَٱلۡفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٖ
۳۴﴿
اے ایمان والو، (خبردار ہو جاؤ) بہت سے علما اور مشائخ لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھاتے ہیں اور (یہ ہی نہیں بلکہ) ان کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور (اے رسول) جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور ان کو اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے انھیں دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے
O you who believe! Verily, there are many of the rabbis and the monks who devour the wealth of mankind in falsehood, and (not only this) hinder (them) from the Way of Allah. And (O Prophet!) those who hoard up gold and silver [collect the money, the Zakat of which has not been paid] and spend them not in the Way of Allah, announce unto them a painful torment.
يَوۡمَ يُحۡمَىٰ عَلَيۡهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكۡوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوبُهُمۡ وَظُهُورُهُمۡ‌ۖ هَٰذَا مَا كَنَزۡتُمۡ لِأَنفُسِكُمۡ فَذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡنِزُونَ
۳۵﴿
(قیامت کے) دن وہ مال دوزخ کی آگ میں گرم کیا جائے گا پھر اس سے ان کی پیشانیوں پر، پہلوؤں پر اور پیٹھوں پر داغ دیا جائے گا (اور ان سے کہا جائے گا) یہ ہی وہ (مال) ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا تو (اب) جو کچھ تم جمع کرتے رہے اس کا مزا چکھو
On the Day when that (wealth) will be heated in the Fire of Hell and with it will be branded their foreheads, their flanks, and their backs, (and it will be said unto them): "This is the treasure which you hoarded for yourselves. Now taste of what you used to hoard."
إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّهُورِ عِندَ ٱللَّهِ ٱثۡنَا عَشَرَ شَهۡرٗا فِي كِتَٰبِ ٱللَّهِ يَوۡمَ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ مِنۡهَآ أَرۡبَعَةٌ حُرُمٞ‌ۚ ذَٰلِكَ ٱلدِّينُ ٱلۡقَيِّمُ‌ۚ فَلَا تَظۡلِمُواْ فِيهِنَّ أَنفُسَكُمۡ‌ۚ وَقَٰتِلُواْ ٱلۡمُشۡرِكِينَ كَآفَّةٗ كَمَا يُقَٰتِلُونَكُمۡ كَآفَّةٗ‌ۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ
۳۶﴿
اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں اس دن سے جس دن اُس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا تھا مہینوں کی گنتی بارہ ہے، ان میں سے چار"۴" مہینے حُرمت والے ہیں، (صحیح اور) سیدھا دین یہ ہی ہے لہٰذا (اے ایمان والو) ان مہینوں میں (ناحق خون ریزی کر کے) اپنی جانوں پر ظلم نہ کرنا (البتّہ جب مشرکین تم سے ان مہینوں میں لڑیں تو) تم سب مل کر ان مشرکین سے اسی طرح لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑیں (ہاں تم لڑائی کی ابتدا نہ کرنا) اور (اسے اچّھی طرح) جان لو کہ (تقویٰ یہ ہی ہے اور یہ بھی جان لو کہ) اللہ متّقیوں کے ساتھ ہے
Verily, the number of months with Allah is twelve months (in a year), so was it ordained by Allah on the Day when He created the heavens and the earth; of them four are Sacred. That is the (true and) right religion, so (O Believer!) wrong not yourselves therein (by killing each other except when the polytheists fight you in these months), and fight against the polytheists collectively as they fight against you collectively (but do not initiate the war). But know (clearly) that Allah is with those who are the pious.
إِنَّمَا ٱلنَّسِيٓءُ زِيَادَةٞ فِي ٱلۡكُفۡرِ‌ۖ يُضَلُّ بِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُحِلُّونَهُۥ عَامٗا وَيُحَرِّمُونَهُۥ عَامٗا لِّيُوَاطِـُٔواْ عِدَّةَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ فَيُحِلُّواْ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ‌ۚ زُيِّنَ لَهُمۡ سُوٓءُ أَعۡمَٰلِهِمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
۳۷﴿
بےشک کسی مہینے کو (آگے) پیچھے کر دینا کفر میں زیادتی (کا سبب) ہے، اس کے ذریعے کافر (اور زیادہ) گمراہ ہوتے ہیں، ایک سال وہ ایک مہینہ کو (جنگ کےلیے) حلال کر لیتے ہیں تو دوسرے سال اسی مہینہ کو (جنگ کے لیے) حرام کر لیتے ہیں (لیکن حرام کردہ مہینوں کی تعداد میں کمی بیشی نہیں آنے دیتے اس طرح) کہ (اپنی طرف سے حرام کردہ مہینوں کی تعداد کو) اللہ کے حرام کیے ہوئے مہینوں کی تعداد کے مطابق کرتے رہتے ہیں، الغرض (اس طرح) وہ (اسی مہینہ کو) حلال کر لیتے ہیں جس کو اللہ نے (جنگ کےلیے) حرام قرار دیا ہے، ان کے بُرے اعمال کو (شیطان نے) ان کےلیے مزیّن کر دیا ہے (لہٰذا وہ اپنے کفر سے باز نہیں آتے) اور اللہ کفر کرنے والوں کو ہدایت پر چلا کر منزلِ مقصود تک نہیں پہنچایا کرتا
The postponing (and preponing of a Sacred Month) is indeed (a cause of) an addition to disbelief: thereby the disbelievers are led astray (furthermore), for they make it lawful one year (for the war) and forbid it another year in order to adjust the number of months forbidden by Allah (for the war), and make such forbidden ones lawful. (Likewise, they make a month lawful for the war and unlawful next year) The evil of their deeds is made fair-seeming to them (so they do not believe). And Allah guides not the people (to the right destination) who disbelieve.
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَا لَكُمۡ إِذَا قِيلَ لَكُمُ ٱنفِرُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱثَّاقَلۡتُمۡ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ‌ۚ أَرَضِيتُم بِٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِ‌ۚ فَمَا مَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فِي ٱلۡأٓخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ
۳۸﴿
اے ایمان والو، تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے اللہ کے راستے میں نکلنے کےلیے کہا جاتا ہے تو تم زمین کی طرف جُھک جاتے ہو، کیا تم نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا ہے؟ (تو کان کھول کر سن لو کہ) دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں (بہت ہی) کم ہے
O you who believe! What is the matter with you, that when you are asked to march forth in the Cause of Allah you cling heavily to the earth? Are you pleased with the life of this world rather than the Hereafter? But (Listen! too) little is the enjoyment of the life of this world as compared to the Hereafter.
إِلَّا تَنفِرُواْ يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا أَلِيمٗا وَيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيۡـٔٗا‌ۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ
۳۹﴿
(اے ایمان والو) اگر تم (اللہ کے راستے میں جنگ کرنے کےلیے) نہیں نکلو گے تو اللہ تم کو دردناک عذاب دے گا اور تمھارے علاوہ کسی اور قوم کو تمھاری جگہ لے آئے گا اور تم اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے اللہ (سب کچھ کر سکتا ہے اس لیے کہ وہ) ہر چیز پر قادر ہے
If you (O Believers!) march not forth (to fight in the path of Allah), He will punish you with a painful torment and will replace you by another people; and you cannot harm Him at all, and Allah (can do anything and He) is Able to do all things.
إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدۡ نَصَرَهُ ٱللَّهُ إِذۡ أَخۡرَجَهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ثَانِيَ ٱثۡنَيۡنِ إِذۡ هُمَا فِي ٱلۡغَارِ إِذۡ يَقُولُ لِصَٰحِبِهِۦ لَا تَحۡزَنۡ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَنَا‌ۖ فَأَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَيۡهِ وَأَيَّدَهُۥ بِجُنُودٖ لَّمۡ تَرَوۡهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلسُّفۡلَىٰ‌ۗ وَكَلِمَةُ ٱللَّهِ هِيَ ٱلۡعُلۡيَا‌ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
۴۰﴿
اگر تم رسول کی مدد نہیں کرو گے تو (کیا اللہ بھی ان کی مدد نہیں کرے گا) اللہ تو ان کی اس وقت بھی مدد کر چکا ہے جب ان کو کافروں نے (مکّہ سے) نکالا تھا، (اس وقت وہ صرف دو"۲" ہی آدمی تھے) رسول ان دو"۲" میں سے ایک تھے، (بہت ہی بےسرو سامانی کا عالم تھا ایسے عالم میں) وہ دونوں ایک غار میں (چُھپے ہوئے) تھے تو (اس وقت) جب کہ (ان کے ساتھی پریشان سے نظر آرہے تھے) انھوں نے اپنے ساتھی (کو تسلی دی اور اس) سے کہا "ڈرو نہیں، اللہ ہمارے ساتھ ہے" پھر اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہ آتے تھے، (اس طرح) اللہ نے کافروں کی بات کو پست کر دیا (اللہ کی بات بلند ہوئی) اور بات تو اللہ ہی کی بلند ہو کر رہتی ہے (اس لیے کہ) اللہ غالب اور حکمت والا ہے
If you help him not (Will Allah not help them then?), for Allah did indeed help him when the disbelievers drove him out (of Makkah), the second of the two; when they were (only two hidden) in the cave, he said to his companion (condoling while both were helpless and then one of them found another in despair): "Be not sad (or afraid), surely Allah is with us." Then Allah sent down His tranquility upon him, and strengthened him with forces which you saw not, and made the word of those who disbelieved the lowermost, while the Word of Allah that became the uppermost; and (that is because) Allah is All-Mighty, All-Wise.
ٱنفِرُواْ خِفَافٗا وَثِقَالٗا وَجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِكُمۡ وَأَنفُسِكُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ ذَٰلِكُمۡ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
۴۱﴿
(اے ایمان والو) خواہ تم ہلکے پھلکے (بے ہتھیار ہوا کرو) یا (ہتھیار پہن کر) بوجھل ہوا کرو ہر حال میں (لڑائی کےلیے) نکل آیا کرو اور اللہ کے راستے میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا کرو، اگر تم سمجھو تو یہ تمھارے لیے بہتر ہے
(O Believer!) March forth, whether you are light (without weapons) or heavy (with weapons), and strive hard with your wealth and your lives in the Cause of Allah. This is better for you, if you but knew.
لَوۡ كَانَ عَرَضٗا قَرِيبٗا وَسَفَرٗا قَاصِدٗا لَّٱتَّبَعُوكَ وَلَٰكِنۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلشُّقَّةُ‌ۚ وَسَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَوِ ٱسۡتَطَعۡنَا لَخَرَجۡنَا مَعَكُمۡ يُهۡلِكُونَ أَنفُسَهُمۡ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
۴۲﴿
(اور اے رسول) اگر فائدہ جلد ملنے والا ہوتا اور سفر (کی آخری منزل کا فاصلہ) اوسط درجے کا ہوتا تو یہ (منافق) ضرور آپ کے ساتھ (جہاد میں) شریک ہوتے لیکن ان کو مسافت بہت دور اور تکلیف دہ نظر آئی (لہٰذا یہ آپ کے ساتھ نہیں گئے) اور اب یہ لوگ عنقریب اللہ کی قسمیں کھا کر کہیں گے کہ (ہم میں سفر کی استطاعت نہیں تھی) اگر استطاعت ہوتی تو ہم ضرور آپ لوگوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے (ان باتوں سے یہ کسی کا کیا بگاڑیں گے) یہ تو اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں، (یہ کتنی ہی باتیں بنائیں) اللہ کو تو معلوم ہے کہ یہ جھوٹے ہیں
(O Prophet!) Had it been a near gain and an average journey (the distance towards the Last Day), they (the hypocrites) would have followed you (in the war), but the distance was long for them (so they didn’t follow you); and they would swear by Allah (we couldn’t travel), "If we only could, we would certainly have come forth with you." (What can they destroy by these acts? They destroy their ownselves, and Allah knows that they are liars (whatever they keep saying)
عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَتَعۡلَمَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
۴۳﴿
(اے رسول) اللہ آپ کو معاف کرے آپ نے ان (منافقین) کو (لڑائی پر نہ جانے کی) اجازت کیوں دے دی (اگر آپ اس وقت تک اجازت کو مؤخّر کر دیتے) جب تک سچّے آپ پر ظاہر نہ ہو جاتے اور جھوٹوں سے آپ واقف نہ ہو جاتے (تو کتنا اچّھا ہوتا)
May Allah forgive you (O Prophet!). Why did you grant them leave (for stay behind if you have postponed the permission for them to stay behind), until those who told the truth were seen by you in a clear light, and you had known the liars?
لَا يَسۡتَـٔۡذِنُكَ ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ أَن يُجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلۡمُتَّقِينَ
۴۴﴿
(اے رسول) جو لوگ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو آپ سے اجازت نہیں مانگتے کہ اپنے مال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد (نہ) کریں، (متّقی لوگ ایسی اجازت طلب نہیں کرتے) اور اللہ متّقیوں سے خوب واقف ہے
(O Prophet!) Those who believe in Allah and the Last Day would not ask your leave to be exempted from fighting with their wealth and their lives; (the pious people do not ask permission) and Allah is the All-Knower of the pious.
إِنَّمَا يَسۡتَـٔۡذِنُكَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَٱرۡتَابَتۡ قُلُوبُهُمۡ فَهُمۡ فِي رَيۡبِهِمۡ يَتَرَدَّدُونَ
۴۵﴿
(لڑائی پر نہ جانے کی) اجازت تو وہی لوگ مانگتے ہیں جو نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ یومِ آخرت پر ان کے دِلوں میں شک ہے اور وہ اپنے شک میں مُترَدِّدْ (و حیران) ہیں (کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں)
It is only those who believe not in Allah and the Last Day and whose hearts are in doubt that ask your leave (to be exempted from Jihad). So in their doubts they waver. (what to do and what not to do)
وَلَوۡ أَرَادُواْ ٱلۡخُرُوجَ لَأَعَدُّواْ لَهُۥ عُدَّةٗ وَلَٰكِن كَرِهَ ٱللَّهُ ٱنۢبِعَاثَهُمۡ فَثَبَّطَهُمۡ وَقِيلَ ٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡقَٰعِدِينَ
۴۶﴿
(ان کا تو لڑائی میں جانے کا ارادہ تھا ہی نہیں) اگر ان کا (لڑائی کےلیے) نکلنے کا ارادہ ہوتا تو ضرور کچھ سامان (وغیرہ) تیّار کرتے لیکن اللہ ہی نے ان کا لڑائی کےلیے جانا پسند نہیں کیا، لہٰذا ان کو (اس سلسلے میں کسی قسم کی جنبش کرنے سے) باز رکھا اور ان سے یہ کہہ دیا گیا کہ تم بھی ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے رہو جو (کسی عذر کی وجہ سے لڑائی پر نہیں جا سکتے اور اپنے گھروں میں) بیٹھے ہوئے ہیں
And (indeed they had never intended to march out for Jihad) if they had intended to march out, certainly, they would have made some preparation for it; but Allah was averse to their being sent forth, so He made them lag behind (no movement has been made in lieu of), and it was said (to them), "Sit you among those who sit (at home with those who are staying behind due to some genuine reason)."
لَوۡ خَرَجُواْ فِيكُم مَّا زَادُوكُمۡ إِلَّا خَبَالٗا وَلَأَوۡضَعُواْ خِلَٰلَكُمۡ يَبۡغُونَكُمُ ٱلۡفِتۡنَةَ وَفِيكُمۡ سَمَّـٰعُونَ لَهُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ
۴۷﴿
(اور اے ایمان والو ، ان کا لڑائی کےلیے نہ نکلنا اچّھا ہی ہوا) اگر وہ تمھارے ساتھ نکل کھڑے ہوتے تو سوائے خرابی میں اضافہ کرنے کے اور کیا کرتے اور ضرور تمھارے درمیان فتنہ (و فساد) پھیلانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے، تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں (تم تو ان کو نہیں جانتے) لیکن اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے
(O Believers! Not marching out to fight in the path of Allah was better for the hypocrites) Had they marched out with you, they would have added to you nothing except destruction, and they would have hurried about in your midst (spreading corruption) and sowing sedition among you - and there are some among you who would have listened to them (as spy). And Allah is the All-Knower of the wrong-doers.
لَقَدِ ٱبۡتَغَوُاْ ٱلۡفِتۡنَةَ مِن قَبۡلُ وَقَلَّبُواْ لَكَ ٱلۡأُمُورَ حَتَّىٰ جَآءَ ٱلۡحَقُّ وَظَهَرَ أَمۡرُ ٱللَّهِ وَهُمۡ كَٰرِهُونَ
۴۸﴿
(اے رسول) انھوں نے پہلے بھی (مومنین میں) فتنہ برپا کرنا چاہا تھا اور (یہ ہی نہیں بلکہ) آپ (کو نقصان پہنچانے) کےلیے اپنی تدبیروں میں (بہت سے) الٹ پھیر بھی کرتے رہے تھے حتّٰی کہ حق آ گیا (فتح کا وعدہ پورا ہوا) اور اللہ کا حکم غالب ہو کر رہا اگرچہ وہ غلبۂ حق کو (کتنا ہی) ناپسند کرتے رہے
(O Prophet!) Verily, they had plotted sedition before (among the believers), and (not only this they) had (also) upset in their plotting against you (to harm you), until the truth (the promise of victory) came and the Decree of Allah became manifest though they hated it (a lot).
وَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ ٱئۡذَن لِّي وَلَا تَفۡتِنِّيٓ‌ۚ أَلَا فِي ٱلۡفِتۡنَةِ سَقَطُواْ‌ۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةُۢ بِٱلۡكَٰفِرِينَ
۴۹﴿
اور (اے رسول) ان میں بعض ایسا بھی شخص ہے جو (آپ سے) کہتا ہے مجھے فتنے میں نہ ڈالیے، مجھے تو اجازت ہی دے دیجیے خبردار ہو جاؤ اس قسم کے لوگ پہلے ہی سے فتنے میں مبتلا ہیں مزید برآں دوزخ تمام کافروں کو گھیرے ہوئے ہے (یہ بھی کافر ہیں لہٰذا اس سے بچ کر کہاں جائیں گے)
And (O Prophet!) among them is he who says (to you): "Grant me leave (to be exempted from Jihad) and put me not into trial." Be hold! surely, they have fallen into trial. And furthermore, verily, Hell is surrounding the disbelievers. (These are disbelievers, so where do they escape?
إِن تُصِبۡكَ حَسَنَةٞ تَسُؤۡهُمۡ‌ۖ وَإِن تُصِبۡكَ مُصِيبَةٞ يَقُولُواْ قَدۡ أَخَذۡنَآ أَمۡرَنَا مِن قَبۡلُ وَيَتَوَلَّواْ وَّهُمۡ فَرِحُونَ
۵۰﴿
(اے رسول) اگر آپ کو کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو ان کو ناگوار گزرتی ہے اور اگر آپ کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم نے تو پہلے ہی (اس سے بچنے کا) انتظام کر لیا تھا (یہ کہہ کر) وہ شاداں و فرحاں (اپنے گھر) لوٹ جاتے ہیں
If good befalls you (O Prophet!), it grieves them, but if a calamity overtakes you, they say: "We took our precaution beforehand (to escape form it)" and they turn away rejoicing (to their homes)
قُل لَّن يُصِيبَنَآ إِلَّا مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَنَا هُوَ مَوۡلَىٰنَا‌ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
۵۱﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے ہمیں ہرگز کوئی تکلیف نہیں پہنچ سکتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے (پہلے سے) لکھ رکھی ہے، وہی ہمارا مددگار ہے اور اُسی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے
(O Prophet!) Say: "Nothing shall ever happen to us except what Allah has (already) ordained for us. He is our Helper" And in Allah let the believers put their trust.
قُلۡ هَلۡ تَرَبَّصُونَ بِنَآ إِلَّآ إِحۡدَى ٱلۡحُسۡنَيَيۡنِ‌ۖ وَنَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمۡ أَن يُصِيبَكُمُ ٱللَّهُ بِعَذَابٖ مِّنۡ عِندِهِۦٓ أَوۡ بِأَيۡدِينَا‌ۖ فَتَرَبَّصُوٓاْ إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ
۵۲﴿
(اے رسول) آپ کہہ دیجیے تم ہمارے لیے کس بات کے منتظر رہتے ہو سوائے دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی کے (فتح یا شہادت) اور ہم تمھارے لیے صرف اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ اللہ تم پر اپنے پاس سے کوئی عذاب بھیج دے یا ہمارے ہاتھوں سے (تم کو) سزا دلوائے، تو بس تم بھی انتظار کرتے رہو اور ہم بھی تمھارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں
(O Prophet!) Say: "Do you wait for us (anything) except one of the two best things (martyrdom or victory); while we await for you either that Allah will afflict you with a punishment from Himself or at our hands. So wait, we too are waiting with you."
قُلۡ أَنفِقُواْ طَوۡعًا أَوۡ كَرۡهٗا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمۡ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ
۵۳﴿
(اور اے رسول) آپ (ان سے یہ بھی) کہہ دیجیے کہ تم (اللہ کی راہ میں) خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے، تم سے ہرگز (کوئی صدقہ) قبول نہیں کیا جائے گا (محض اس لیے کہ) تم فاسق لوگ ہو
(O Prophet!) Say (also to them): "Spend (in Allah's Cause) willingly or unwillingly, it (contributions) will not be accepted from you. Verily, you are ever a people who are disobedient to Allah"
وَمَا مَنَعَهُمۡ أَن تُقۡبَلَ مِنۡهُمۡ نَفَقَٰتُهُمۡ إِلَّآ أَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَبِرَسُولِهِۦ وَلَا يَأۡتُونَ ٱلصَّلَوٰةَ إِلَّا وَهُمۡ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمۡ كَٰرِهُونَ
۵۴﴿
اور ان کے صدقات قبول کرنے سے کوئی امر مانع نہیں سوائے اس کے کہ یہ لوگ اللہ اور اُس کے رسول کا انکار کرتے ہیں، نماز کو آتے ہیں تو اس طرح گویا بڑے تھکے ماندے ہیں اور جو کچھ خرچ (بھی) کرتے ہیں تو ناخوشی سے ہی کرتے ہیں
And nothing prevents their contributions from being accepted from them except that they disbelieved in Allah and in His Messenger, and that they came not to As-Salat except in a lazy state, and that they offer not contributions but unwillingly.
فَلَا تُعۡجِبۡكَ أَمۡوَٰلُهُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُهُمۡ‌ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَهُم بِهَا فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ أَنفُسُهُمۡ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ
۵۵﴿
(اے رسول) ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو تعجّب میں نہ ڈالیں اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ ان کے ذریعے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب میں مبتلا کرے اور جب ان کی جان نکلے تو اس حال میں کہ وہ کافر ہوں
So let not their wealth nor their children amaze you (O Prophet!); in reality Allah's Plan is to punish them with these things in the life of this world, and that their souls shall depart while they are disbelievers.
وَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنَّهُمۡ لَمِنكُمۡ وَمَا هُم مِّنكُمۡ وَلَٰكِنَّهُمۡ قَوۡمٞ يَفۡرَقُونَ
۵۶﴿
یہ لوگ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں بلکہ وہ (بڑے) ڈرپوک لوگ ہیں (کہ تمھارے سامنے اپنے کفر کا اقرار نہیں کرتے)
They swear by Allah that they are truly of you while they are not of you, but they are a people (hypocrites) who are afraid (that they may not declare their disbelief).
لَوۡ يَجِدُونَ مَلۡجَـًٔا أَوۡ مَغَٰرَٰتٍ أَوۡ مُدَّخَلٗا لَّوَلَّوۡاْ إِلَيۡهِ وَهُمۡ يَجۡمَحُونَ
۵۷﴿
اگر انھیں کوئی پناہ کی جگہ مل جائے یا کوئی غار مل جائے یا (زمین میں) داخل ہونے کی کوئی جگہ مل جائے تو سرکشی کرتے ہوئے (فورًا) اس کی طرف چلے جائیں
Should they find a refuge, or caves, or a place of concealment (in the land), they would turn straightway (suddenly) thereto with a swift rush.
وَمِنۡهُم مَّن يَلۡمِزُكَ فِي ٱلصَّدَقَٰتِ فَإِنۡ أُعۡطُواْ مِنۡهَا رَضُواْ وَإِن لَّمۡ يُعۡطَوۡاْ مِنۡهَآ إِذَا هُمۡ يَسۡخَطُونَ
۵۸﴿
اور (اے رسول) ان میں بعض ایسے بھی لوگ ہیں جو (تقسیمِ) صدقات (کے سلسلے) میں آپ پر (ناانصافی کا) الزام لگاتے ہیں، اگر صدقات میں سے انھیں (ان کی مرضی کے مطابق) مل جائے تو خوش ہو جاتے ہیں اور اگر (ان کی مرضی کے مطابق) ان کو نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں
And of them are some who accuse you (O Prophet! of unjust) in the matter of (the distribution of) the alms. If they are given part thereof (as they wish), they are pleased, but if they are not given thereof (as they wish), behold! They are enraged!
وَلَوۡ أَنَّهُمۡ رَضُواْ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَقَالُواْ حَسۡبُنَا ٱللَّهُ سَيُؤۡتِينَا ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ وَرَسُولُهُۥٓ إِنَّآ إِلَى ٱللَّهِ رَٰغِبُونَ
۵۹﴿
اگر وہ اتنے ہی مال سے راضی ہو جاتے جو ان کو اللہ اور اُس کے رسول نے دیا تھا اور (اس طرح) کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے، اللہ اپنے فضل سے اور اُس کا رسول پھر کبھی ہمیں اور دے دیں گے، ہم تو اللہ ہی سے امید لگائے بیٹھے ہیں (تو ان کےلیے بہتر ہوتا)
Would that they were contented with what Allah and His Messenger gave them and (similarly) had said: "Allah is Sufficient for us. Allah will give us of His Bounty, and so will His Messenger (from alms). We implore Allah (to enrich us and that would have been better for them)."
۞إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ‌ۖ فَرِيضَةٗ مِّنَ ٱللَّهِ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ
۶۰﴿
صدقات تو بس فقرا کےلیے ہیں، مساکین کےلیے ہیں، صدقات وصول کرنے والوں کےلیے ہیں، ان لوگوں کےلیے ہیں جن کی تالیفِ قلوب منظور ہو، غلاموں کو آزاد کرانے کےلیے ہیں، قرضداروں کےلیے ہیں، اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کےلیے ہیں، اور مسافروں کےلیے ہیں، یہ اللہ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ (تعالیٰ، خوب) جاننے والا اور حکمت والا ہے
Surely As-Sadaqat (Zakat) are only for the poor, and the needy and those employed to collect (the funds), and to attract the hearts of those who have been inclined (towards Islam), and to free the captives, and for those in debt, and for Allah's Cause, and for the wayfarer; a duty imposed by Allah. And Allah is All-Knower, All-Wise.
وَمِنۡهُمُ ٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ ٱلنَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٞ‌ۚ قُلۡ أُذُنُ خَيۡرٖ لَّكُمۡ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَيُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِينَ وَرَحۡمَةٞ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ‌ۚ وَٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ رَسُولَ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
۶۱﴿
اور ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو نبی کو تکلیف پہنچاتے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ تو کان (کے کچّے) ہیں، (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ کان (کے کچّے) ہونے میں تمھاری بہتری ہے (اگر رسول تمھاری جھوٹی سچّی باتوں کو تسلیم نہ کرتے تو پھر تمھیں بڑی مشکل پیش آتی، وہ تم کو سخت سے سخت سزائیں دے کر تمھیں ٹھیک کر دیتے ان کے درگزر کے یہ معنی نہیں کہ انھیں تمھاری باتوں پر یقین ہوتا ہے، نہیں) یقین تو انھیں اللہ کی باتوں پر ہوتا ہے، مومنین کی باتوں پر ہوتا ہے اور تم میں جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ان کےلیے تو وہ رحمت (مجسّم) ہیں اور (اے لوگو، سن لو) جو لوگ اللہ (تعالیٰ) کے رسول کو اذیّت پہنچاتے ہیں ان کےلیے دردناک عذاب ہے
And among them are men who annoy the Prophet and say: "He is (lending his) ear (to every news)." (O Prophet!) Say: "He listens to what is best for you (If the messenger is not (lending his), he would have not believed in your truths and lies, He would have corrected you by punishments, ignoring you does not mean they do not believe in you. Nay); he believes in Allah, has faith in the believers, and is a picture of (mercy) to those of you who believe. "O people! Listen! But those who annoy Allah's Messenger will have a painful torment
يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمۡ لِيُرۡضُوكُمۡ وَٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَحَقُّ أَن يُرۡضُوهُ إِن كَانُواْ مُؤۡمِنِينَ
۶۲﴿
(اے ایمان والو) یہ منافقین تمھارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم خوش ہو جاؤ حالانکہ اگر وہ مومن ہیں تو ان کےلیے اللہ اور اُس کا رسول زیادہ مستحق ہیں کہ انھیں خوش کیا جائے
They swear by Allah to you (O believers) in order to please you, but it is more fitting that they should please Allah and His Messenger, if they are believers.
أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّهُۥ مَن يُحَادِدِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَأَنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدٗا فِيهَا‌ۚ ذَٰلِكَ ٱلۡخِزۡيُ ٱلۡعَظِيمُ
۶۳﴿
کیا انھیں نہیں معلوم کہ جو شخص اللہ اور اُس کے رسول کی مخالفت کرے گا تو اس کےلیے جہنّم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا (اور) یہ (بہت) بڑی ذِلّت ہے
Know they not that whoever opposes and shows hostility to Allah and His Messenger, certainly for him will be the Fire of Hell to abide therein. That is the extreme disgrace.
يَحۡذَرُ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ سُورَةٞ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِي قُلُوبِهِمۡ‌ۚ قُلِ ٱسۡتَهۡزِءُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ مُخۡرِجٞ مَّا تَحۡذَرُونَ
۶۴﴿
منافقین ڈرتے رہتے ہیں (کہیں ایسا نہ ہو) کہ کوئی ایسی سورت نازل ہو جائے جو (مسلمین کو) ان کے دِلوں کی باتوں سے خبردار کر دے، (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ (اے منافقین) تم (اسلام کا) مذاق اڑائے جاؤ، جس بات سے تم ڈرتے ہو (اور اسے دِل میں چُھپاتے ہو) اللہ اسے ضرور ظاہر کر کے رہے گا
The hypocrites fear lest a Surah (chapter of the Qur'an) should be revealed about them, showing them (believers) what is in their hearts. (O Prophet!) Say: "(O Hypocrites! Go ahead and) mock (of Islam)! But certainly, Allah will reveal all that you fear. (and conceal in your hearts)"
وَلَئِن سَأَلۡتَهُمۡ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلۡعَبُ‌ۚ قُلۡ أَبِٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُونَ
۶۵﴿
اور (اے رسول) اگر آپ ان سے (ان کے مذاق اڑانے کے متعلّق) دریافت کریں تو یہ کہیں گے کہ ہم تو یوں ہی بات چیت اور ہنسی دِل لگی کر رہے تھے، (تو اے رسول، پھر) آپ (ان سے) پوچھیے کہ کیا تم (اپنی دِل لگی کےلیے) اللہ اور اُس کی آیات اور اُس کے رسول کا مذاق اڑاتے ہو؟
If you (O Prophet!) ask them (about their mocks), they declare: "We were only talking idly and joking." (Then O Prophet!) Say (to them): "Was it at Allah, and His verses and His Messenger that you were mocking?"
لَا تَعۡتَذِرُواْ قَدۡ كَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَٰنِكُمۡ‌ۚ إِن نَّعۡفُ عَن طَآئِفَةٖ مِّنكُمۡ نُعَذِّبۡ طَآئِفَةَۢ بِأَنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ
۶۶﴿
(تمھارے عذر اور بہانے سب جھوٹے ہیں) تم عذر و بہانے نہ بناؤ، تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے (اب اس کی صفائی سے کوئی فائدہ نہیں) اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف بھی کر دیں تو دوسری جماعت کو (ضرور) سزا دیں گے اس لیے کہ وہ یقینًا مجرم ہیں
(Your excuses are all lies) Make no excuse; you disbelieved after you had believed. (Now, it is useless to clarify) If We (even) pardon some of you (a group), We will (certainly) punish others amongst you because they were indeed criminals.
ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ بَعۡضُهُم مِّنۢ بَعۡضٖ‌ۚ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمُنكَرِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَقۡبِضُونَ أَيۡدِيَهُمۡ‌ۚ نَسُواْ ٱللَّهَ فَنَسِيَهُمۡ‌ۚ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ
۶۷﴿
منافق مرد اور عورتیں (سب) ایک دوسرے کے (دوست) ہیں، لوگوں کو بُری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور نیک کاموں سے روکتے ہیں اور (جب خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو) مٹھیاں بند کر لیتے ہیں، وہ اللہ کو بھول گئے، اللہ ان کو اس بھول جانے کی سزا دے گا، بےشک منافقین (بڑے) نافرمان ہیں
The hypocrites, men and women, are (helpers of) one from another; they enjoin (on the people) what is forbidden in Islam), and forbid (people) from what is ordained, and (when time comes to spend) they close their fists They have forgotten Allah, so He has forgotten them. Verily, the hypocrites are the disobedient to Allah.
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتِ وَٱلۡكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَا‌ۚ هِيَ حَسۡبُهُمۡ‌ۚ وَلَعَنَهُمُ ٱللَّهُ‌ۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ مُّقِيمٞ
۶۸﴿
اللہ نے منافق مردوں، منافق عورتوں اور (ان کے علاوہ تمام) کفّار کو آتشِ جہنّم کی وعید سنا دی ہے، جہنّم میں وہ ہمیشہ رہیں گے (اور) وہی ان کےلیے کافی ہے، اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے اور ان کےلیے دائمی عذاب ہے
Allah has promised the hypocrites - men and women - and (all) the disbelievers, (warning of) the Fire of Hell; therein shall they abide. It will suffice them. Allah has cursed them and for them is the lasting torment.
كَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ كَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنكُمۡ قُوَّةٗ وَأَكۡثَرَ أَمۡوَٰلٗا وَأَوۡلَٰدٗا فَٱسۡتَمۡتَعُواْ بِخَلَٰقِهِمۡ فَٱسۡتَمۡتَعۡتُم بِخَلَٰقِكُمۡ كَمَا ٱسۡتَمۡتَعَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُم بِخَلَٰقِهِمۡ وَخُضۡتُمۡ كَٱلَّذِي خَاضُوٓاْ‌ۚ أُوْلَـٰٓئِكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ‌ۖ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ
۶۹﴿
(اے منافقین تمھاری حالت بالکل ان لوگوں جیسی ہو گی) جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں (حالانکہ) وہ قوّت کے لحاظ سے تم سے زیادہ مضبوط تھے اور مال اور اولاد بھی تم سے زیادہ رکھتے تھے (لیکن یہ چیزیں ان کے کچھ کام نہیں آئیں)، انھوں نے (دنیا سے) اپنے نصیب کے مطابق فائدہ اٹھایا تو جس طرح تم سے پہلے لوگوں نے اپنے نصیب کے مطابق فائدہ اٹھایا اسی طرح تم بھی اپنے نصیب کے مطابق فائدہ اٹھا رہے ہو اور جس طرح (وہ مذاق اڑانے کےلیے غور و) خوض کرتے رہے تم بھی کر رہے ہو (جو حشر ان کا ہوا وہی حشر تمھارا بھی ہو گا) ایسے لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت (دونوں جگہ) ضائع ہو گئے اور یہ ہی لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں
(O Polytheists!) Like those before you: they were mightier than you in power, and more abundant in wealth and children (but nothing had benefitted them). They had enjoyed their portion (awhile from this world), so enjoy your portion (awhile) as those before you enjoyed their portion (awhile); and you indulged in play and pastime (and in telling lies against Allah and His Messenger as they indulged in play and pastime. (You will face the same ending as they had before) Such are they whose deeds are in vain in this world and in the Hereafter. Such are they who are the losers.
أَلَمۡ يَأۡتِهِمۡ نَبَأُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ قَوۡمِ نُوحٖ وَعَادٖ وَثَمُودَ وَقَوۡمِ إِبۡرَٰهِيمَ وَأَصۡحَٰبِ مَدۡيَنَ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتِ‌ۚ أَتَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ‌ۖ فَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ
۷۰﴿
کیا ان کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں یعنی قومِ نوح، قومِ عاد، قومِ ثمود، قومِ ابراہیم، اصحابِ مدین اور الٹی ہوئی بستیوں والے، ان (تمام قوموں) کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے (لیکن وہ ایمان نہیں لائے تو دیکھ لو ان کا حشر کیسا ہوا) اللہ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ تو خود اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے
Has not the story reached them of those before them? The people of Nuh, 'Ad, and Thamud, the people of Ibrahim, the dwellers of Madyan and the cities overthrown; to (all of) them came their Messengers with clear signs. (but they did not believe then what was his ending) So it was not Allah Who wronged them, but they used to wrong themselves.
وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖ‌ۚ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَيُطِيعُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ‌ۚ أُوْلَـٰٓئِكَ سَيَرۡحَمُهُمُ ٱللَّهُ‌ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ
۷۱﴿
اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں، وہ نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور بُرے کام سے منع کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں، یہ ہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گا، بےشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے
The believers, men and women, are supporters of one another; they enjoin (on the people) what is ordained to do, and forbid (people) from what is forbidden; they perform As-Salat, and give the Zakat, and obey Allah and His Messenger. Allah will have His Mercy on them. Surely Allah is All-Mighty, All-Wise.
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا وَمَسَٰكِنَ طَيِّبَةٗ فِي جَنَّـٰتِ عَدۡنٖ‌ۚ وَرِضۡوَٰنٞ مِّنَ ٱللَّهِ أَكۡبَرُ‌ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۷۲﴿
مومن مردوں اور مومن عورتوں سے اللہ نے ایسے باغات کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور دائمی (سرسبز و شاداب رہنے والے) باغوں میں عمدہ عمدہ مکانات کا وعدہ بھی کیا ہے (وہاں اللہ ان سے راضی ہو گا) اور اللہ کی رضا تو سب سے بڑی (نعمت) ہے (اور) یہ بہت بڑی کامیابی ہے
Allah has promised the believers - men and women, - Gardens under which rivers flow to dwell therein forever, and beautiful mansions in Gardens of 'Adn. (Allah will be pleased with them therein. But the greatest bliss is the Good Pleasure of Allah. That is the supreme success.
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ جَٰهِدِ ٱلۡكُفَّارَ وَٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ‌ۚ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُ‌ۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
۷۳﴿
اے نبی آپ کفّار اور منافقین سے جہاد کیجیے اور ان پر سختی کیجیے (تا کہ یہ اپنی شرارتوں سے باز آجائیں آخرت میں تو) ان کا ٹھکانہ جہنّم ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانہ ہے
O Prophet! Strive hard against the disbelievers and the hypocrites, and be harsh against them (so that they stop from their naughty deeds, in the Hereafter), their abode is Hell, - and worst indeed is that destination.
يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ مَا قَالُواْ وَلَقَدۡ قَالُواْ كَلِمَةَ ٱلۡكُفۡرِ وَكَفَرُواْ بَعۡدَ إِسۡلَٰمِهِمۡ وَهَمُّواْ بِمَا لَمۡ يَنَالُواْ‌ۚ وَمَا نَقَمُوٓاْ إِلَّآ أَنۡ أَغۡنَىٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ مِن فَضۡلِهِۦ‌ۚ فَإِن يَتُوبُواْ يَكُ خَيۡرٗا لَّهُمۡ‌ۖ وَإِن يَتَوَلَّوۡاْ يُعَذِّبۡهُمُ ٱللَّهُ عَذَابًا أَلِيمٗا فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ‌ۚ وَمَا لَهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٖ
۷۴﴿
یہ لوگ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انھوں نے (آپ کے یا اسلام کے خلاف) کوئی بات نہیں کہی حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ انھوں نے کفر کی بات کہی تھی اور یہ لوگ اسلام لانے کے بعد کافر ہو گئے ہیں، مزید برآں انھوں نے ایک ایسی بات کا بھی ارادہ کیا تھا جس پر وہ قادر نہیں ہو سکے، یہ اور کسی بات کا بدلہ نہیں لے رہے سوائے اس بات کا کہ اللہ اور اُس کے رسول نے اللہ کے فضل سے انھیں مال دار کر دیا، اگر یہ لوگ توبہ کر لیں تو ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر منھ موڑیں تو اللہ ان کو دنیا میں بھی دردناک عذاب دے گا اور آخرت میں بھی اور روئے زمین پر نہ ان کا کوئی دوست ہو گا اور نہ مددگار
They swear by Allah that they said nothing (against you or Islam), but in fact they said the word of disbelief, and they disbelieved after accepting Islam, and furthermore, they resolved that which they were unable to carry out, and they could not take any revenge to do so except that Allah and His Messenger had enriched them of His Bounty. If then they repent, it will be better for them, but if they turn away, Allah will punish them with a painful torment in this worldly life and in the Hereafter. And there is none for them on earth as a protector or a helper.
۞وَمِنۡهُم مَّنۡ عَٰهَدَ ٱللَّهَ لَئِنۡ ءَاتَىٰنَا مِن فَضۡلِهِۦ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
۷۵﴿
ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنھوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اللہ انھیں اپنے فضل سے (مال) عطا کرے گا تو وہ ضرور (اللہ کے راستے میں) صدقہ دیں گے اور نیک بن جائیں گے
And of them are some who made a covenant with Allah (saying): "If He bestowed on us of His Bounty (wealth), we will verily give alms and will be certainly among those who are righteous."
فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُم مِّن فَضۡلِهِۦ بَخِلُواْ بِهِۦ وَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ
۷۶﴿
پھر جب اللہ نے اپنےفضل سے انھیں (مال) دیا تو بُخل کرنے لگے اور رُوگردانی کرتے ہوئے (اپنے عہد سے) پھرگئے
Then when He gave them of His Bounty (wealth), they became niggardly, and turned away (from covenant) and averse.
فَأَعۡقَبَهُمۡ نِفَاقٗا فِي قُلُوبِهِمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ يَلۡقَوۡنَهُۥ بِمَآ أَخۡلَفُواْ ٱللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُواْ يَكۡذِبُونَ
۷۷﴿
تو اللہ نے ان کی وعدہ خلافی اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے اس دن تک کےلیے جس دن یہ اللہ سے ملاقات کریں گے بطورِ سزا کے ان کے دِلوں میں نفاق ڈال دیا
So, He punished them by putting hypocrisy into their hearts till the Day whereon they shall meet Him, because they broke that (covenant with Allah) which they had promised to Him and because they used to tell lies.
أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوَىٰهُمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ عَلَّـٰمُ ٱلۡغُيُوبِ
۷۸﴿
کیا انھیں نہیں معلوم کہ اللہ (کو ان کے دِل کا حال معلوم ہے وہ) ان کے بھیدوں کو بھی جانتا ہے اور ان کی سرگوشیوں سے بھی واقف ہے، بےشک اللہ تمام غیبوں کا جاننے والا ہے
Know they not that Allah knows (all what is in their hearts and) their secret ideas, and their secret counsels, and that Allah is the All-Knower of things unseen.
ٱلَّذِينَ يَلۡمِزُونَ ٱلۡمُطَّوِّعِينَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ فِي ٱلصَّدَقَٰتِ وَٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهۡدَهُمۡ فَيَسۡخَرُونَ مِنۡهُمۡ سَخِرَ ٱللَّهُ مِنۡهُمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ
۷۹﴿
جو لوگ صدقات (کے سلسلے) میں ان مومنین پر طعنہ زنی کرتے ہیں جو اپنی خوشی سے (اللہ کے راستے میں دِل کھول کر) خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر (طعنہ زنی کرتے ہیں) جو (خیرات کرنے کےلیے) کچھ نہیں پاتے سوائے مزدوری (سے کمائی ہوئی قلیل رقم) کے، پھر (یہ ہی نہیں بلکہ) ان (خیرات کرنے والوں) کا مذاق بھی اڑاتے ہیں (تو ایسے لوگوں کو) اللہ (ضرور) مذاق کی سزا دے گا، ان کےلیے دردناک عذاب تیّار ہے
Those who defame such of the believers who give charity (in Allah's Cause) voluntarily, and such who could not find to give charity (in Allah's Cause wholeheartedly) except what is available to them (after earning)- (not only this) so they mock at them (believers); Allah will throw back their mockery on them (such people), and they shall have a painful torment.
ٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ أَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ إِن تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِينَ مَرَّةٗ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡ‌ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ
۸۰﴿
(اے رسول) آپ ان لوگوں کےلیے مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں (دونوں برابر ہیں) اگر آپ ان کےلیے ستر۷۰ مرتبہ بھی مغفرت کی دعا کریں گے تب بھی اللہ ان کی مغفرت نہیں کرے گا، یہ اس لیے کہ انھوں نے اللہ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کیا (لہٰذا یہ مغفرت کے مستحق نہیں رہے) اور اللہ فاسقوں کو راہِ راست پر چلا کر منزلِ مقصود پر نہیں پہنچایا کرتا
Whether you (O Prophet!) ask forgiveness for them or ask not forgiveness for them - (and even) if you ask seventy times for their forgiveness - Allah will not forgive them because they have disbelieved in Allah and His Messenger. (Therefore, they do not deserve for forgiveness) And Allah does not guide (to the right destination) those people who are disobedient to Allah.
فَرِحَ ٱلۡمُخَلَّفُونَ بِمَقۡعَدِهِمۡ خِلَٰفَ رَسُولِ ٱللَّهِ وَكَرِهُوٓاْ أَن يُجَٰهِدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَالُواْ لَا تَنفِرُواْ فِي ٱلۡحَرِّ‌ۗ قُلۡ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرّٗا‌ۚ لَّوۡ كَانُواْ يَفۡقَهُونَ
۸۱﴿
جو لوگ رسول کی مخالفت کرتے ہوئے (جنگ کےلیے روانہ نہ ہوئے اور مدینہ ہی میں) پیچھے رہ گئے وہ (اپنے گھروں میں) بیٹھے رہنے سے بہت خوش ہیں، انھوں نے اللہ کے راستے میں اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ جہاد کرنے کو ناپسند کیا (یہ ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی یہ کہہ کر روکنے لگے کہ) گرمی میں نہ نکلو، (اے رسول) آپ (ان سے) کہہ دیجیے کہ جہنّم کی آگ اس سے بھی زیادہ گرم ہے، اے کاش! وہ (اس بات کو) سمجھتے
Those who stayed away (they did not depart from Madinah and stayed at their homes,) rejoiced in their staying behind the Messenger of Allah; they hated to strive and fight with their properties and their lives in the Cause of Allah, and (not only this but started stopping others to do so as well,) they said: "March not forth in the heat." Say: "The Fire of Hell is more intense in heat"; if only they could understand (this)!
فَلۡيَضۡحَكُواْ قَلِيلٗا وَلۡيَبۡكُواْ كَثِيرٗا جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
۸۲﴿
جوعمل یہ کر رہے ہیں اس کے بدلے میں انھیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ
So let them laugh a little and (they will) cry much as a recompense of what they used to earn.
فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّهُ إِلَىٰ طَآئِفَةٖ مِّنۡهُمۡ فَٱسۡتَـٔۡذَنُوكَ لِلۡخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخۡرُجُواْ مَعِيَ أَبَدٗا وَلَن تُقَٰتِلُواْ مَعِيَ عَدُوًّا‌ۖ إِنَّكُمۡ رَضِيتُم بِٱلۡقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٖ فَٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡخَٰلِفِينَ
۸۳﴿
(اور اے رسول) اگر اللہ آپ کو ان میں سے کسی جماعت کے پاس لوٹا کر لے جائے اور وہ آپ سے (جہاد کےلیے) نکلنے کی اجازت طلب کریں تو آپ (ان سے) کہہ دیجیے کہ تم کبھی بھی میرے ساتھ نہیں نکل سکتے اور نہ میرے ساتھ دشمن سے لڑ سکتے ہو، تم نے پہلی مرتبہ (گھروں میں) بیٹھے رہنے کو پسند کیا، اب بھی تم پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
(And O Prophet!) If Allah brings you back to a party of them, and they ask your permission to go out (to fight), say: "Never shall you go out with me nor fight an enemy with me; you were pleased to sit (inactive) on the first occasion, then you sit (now) with those who lag behind."
وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰٓ أَحَدٖ مِّنۡهُم مَّاتَ أَبَدٗا وَلَا تَقُمۡ عَلَىٰ قَبۡرِهِۦٓ‌ۖ إِنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَمَاتُواْ وَهُمۡ فَٰسِقُونَ
۸۴﴿
اور (اے رسول) ان میں سے جب کوئی مرے تو آپ کبھی بھی اس کے جنازہ کی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا (اس لیے کہ) انھوں نے اللہ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور ایسی حالت میں مر گئے کہ وہ نافرمان تھے
And (O Prophet!) never pray (funeral prayer) for any of them (hypocrites) who dies, nor stand at his grave. Certainly, they disbelieved in Allah and His Messenger, and died while they were disobedient to Allah
وَلَا تُعۡجِبۡكَ أَمۡوَٰلُهُمۡ وَأَوۡلَٰدُهُمۡ‌ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُعَذِّبَهُم بِهَا فِي ٱلدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ أَنفُسُهُمۡ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ
۸۵﴿
(اے رسول) ان کے مال اور ان کی اولاد (کی کثرت) آپ کو تعجّب میں نہ ڈالے (یہ ہماری رضا کی دلیل نہیں ہے بلکہ) ان کے ذریعے اللہ ان کو دنیا میں عذاب دینا چاہتا ہے اور (اللہ یہ بھی چاہتا ہے کہ) جب ان کی جان نکلے تو ایسی حالت میں نکلے کہ یہ کافر ہوں
And (O Prophet!) let not (the abundance of) their wealth or their children amaze you. (This is not the proof of Our pleasure) Allah's Plan is to punish them with these things in this world, and (Allah also wishes ) that their souls shall depart (die) while they are disbelievers.
وَإِذَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٌ أَنۡ ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَجَٰهِدُواْ مَعَ رَسُولِهِ ٱسۡتَـٔۡذَنَكَ أُوْلُواْ ٱلطَّوۡلِ مِنۡهُمۡ وَقَالُواْ ذَرۡنَا نَكُن مَّعَ ٱلۡقَٰعِدِينَ
۸۶﴿
اور (اے رسول، ان کی تو یہ حالت ہے کہ) جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے (جس میں یہ حکم ہوتا ہے) کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اُس کے رسول کے ساتھ ہو کر جہاد کرو تو ان میں سے جو مَقدِرت والے ہیں وہی آپ سے (جنگ میں نہ جانے کی) اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو آپ چھوڑ ہی دیجیے تا کہ جو لوگ (گھروں میں) بیٹھے رہیں گے ہم بھی ان کے ساتھ (بیٹھے) رہیں
And (O Prophet!) when a Surah (chapter from the Qur'an) is revealed, enjoining them to believe in Allah and to strive hard and fight along with His Messenger, the wealthy among them ask your leave to exempt them (from Jihad) and say, "Leave us (behind), we would be with those who sit (at home)."
رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُونَ
۸۷﴿
ان کو عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں رہ جانا پسند آیا، ان کے دِلوں پر مُہر لگ گئی ہے لہٰذا یہ سمجھ نہیں سکتے
They are content to be with those (the women) who sit behind (at home). Their hearts are sealed up, so they understand not.
لَٰكِنِ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ جَٰهَدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ‌ۚ وَأُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلۡخَيۡرَٰتُ‌ۖ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ
۸۸﴿
لیکن رسول اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے (کتنے اچّھے ہیں کہ) انھوں نے اپنے مالوں سے بھی جہاد کیا اور اپنی جانوں سے بھی جہاد کیا ان کےلیے (دنیا اور آخرت میں) بھلائیاں ہیں اور یہ لوگ فلاح پانے والے ہیں
But the Messenger and those who believed with him (how good are they who) strove hard and fought with their wealth and their lives (in Allah's Cause). Such are they for whom are the good things (in this world and in the Hereafter), and it is they who will be successful.
أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمۡ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا‌ۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۸۹﴿
ان کےلیے اللہ نے ایسے باغات تیّار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے (اور) یہ بہت بڑی کامیابی ہے
For them Allah has got ready Gardens under which rivers flow, to dwell therein forever. (and) That is the supreme success.
وَجَآءَ ٱلۡمُعَذِّرُونَ مِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ لِيُؤۡذَنَ لَهُمۡ وَقَعَدَ ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ‌ۚ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
۹۰﴿
اور (اے رسول) دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے آپ کے پاس آئے کہ ان کو اجازت دی جائے اور کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنھوں نے (اپنے اسلام کا غلط دعویٰ کر کے) اللہ اور اُس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا (وہ بغیر اجازت کے ہی گھر میں) بیٹھے رہے، ان میں سے جو لوگ کافر ہیں اللہ ان کو عنقریب دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا
And those who made excuses from the Bedouins came (to you, O Prophet!) asking your permission to exempt them (from the battle), and (by claiming false of Islam) those who had lied to Allah and His Messenger sat at home (without asking the permission for it); a painful torment will seize those of them who disbelieve.
لَّيۡسَ عَلَى ٱلضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى ٱلۡمَرۡضَىٰ وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُواْ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ‌ۚ مَا عَلَى ٱلۡمُحۡسِنِينَ مِن سَبِيلٖ‌ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۹۱﴿
(جہاد میں شریک نہ ہونے کا) کمزوروں پر کوئی گناہ نہیں اور نہ بیماروں پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان لوگوں پر کوئی گناہ ہے جن کو خرچ کرنے کےلیے روپیہ پیسہ میسّر نہیں بشرط یہ کہ وہ اللہ اور اُس کے رسول کی خیر خواہی کرتے رہیں، نیکی کرنے والوں پر (اللہ کی طرف سے) کوئی الزام نہیں (اللہ نے ان کا عذر قبول کر لیا اور ان کو معاف کر دیا) اور اللہ (تو) بہت معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
There is no blame on those who are weak or ill or who find no resources to spend [in holy fighting (Jihad)], if they are sincere and true (in duty) to Allah and His Messenger. No ground (of complaint from Allah) can there be against the good-doers. (Allah has accepted their excuse and forgave them). And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ إِذَا مَآ أَتَوۡكَ لِتَحۡمِلَهُمۡ قُلۡتَ لَآ أَجِدُ مَآ أَحۡمِلُكُمۡ عَلَيۡهِ تَوَلَّواْ وَّأَعۡيُنُهُمۡ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمۡعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُواْ مَا يُنفِقُونَ
۹۲﴿
اور (اے رسول) نہ ان لوگوں پر (کوئی الزام) ہے جو آپ کے پاس آئے تا کہ آپ انھیں سواری دیں، (تو وہ بھی جہاد میں شریک ہو جائیں) آپ نے کہہ دیا کہ میرے پاس کوئی سواری نہیں ہے کہ تمھیں سوار ہونے کےلیے دوں تو وہ لوٹ گئے اور اس صدمے سے کہ ان کے پاس خرچ کرنے کےلیے کچھ نہیں تھا ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے
And (O Prophet!) Nor (is there blame) on those who came to you to be provided with mounts (So they can take part in Jihad), when you said: "I can find no mounts for you," they turned back, while their eyes overflowing with tears of grief that they could not find anything to spend.
۞إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسۡتَـٔۡذِنُونَكَ وَهُمۡ أَغۡنِيَآءُ‌ۚ رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ ٱلۡخَوَالِفِ وَطَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
۹۳﴿
الزام تو ان لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود آپ سے (جہاد پر نہ جانے کی) اجازت مانگتے ہیں (انھوں نے) اس بات کو پسند کیا کہ عورتوں کے ساتھ وہ بھی (گھروں میں بیٹھے) رہیں، اللہ نے ان کے دِلوں پر مُہر لگا دی ہے لہٰذا وہ (اپنے نفع، نقصان کو) سمجھتے ہی نہیں
The ground (of complaint) is only against those who are rich, and yet ask exemption (from doing Jihad). They are content to be with (the women) who sit behind (at home) and Allah has sealed up their hearts so that they know not (what they are gaining or losing).
يَعۡتَذِرُونَ إِلَيۡكُمۡ إِذَا رَجَعۡتُمۡ إِلَيۡهِمۡ‌ۚ قُل لَّا تَعۡتَذِرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ لَكُمۡ قَدۡ نَبَّأَنَا ٱللَّهُ مِنۡ أَخۡبَارِكُمۡ‌ۚ وَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُۥ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۹۴﴿
(اور اے ایمان والو) جب تم (جہاد سے واپسی پر) ان (منافقین) کے پاس جاؤ گے تو یہ لوگ تم سے (طرح طرح کے) عذر بیان کریں گے، (اے رسول) آپ (ان سے) کہہ دینا کہ تم کوئی عذر بیان نہ کرو، ہم تمھاری باتوں پر یقین نہیں کریں گے، ہمیں تو اللہ نے تمھارے حالات (سب پہلے ہی) بتا دیے ہیں مزید برآں اللہ اور اُس کا رسول تمھارے اعمال کو ابھی اور دیکھیں گے، پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (اللہ) کے پاس لوٹائے جاؤ گے پھر وہ تمھیں بتائے گا کہ تم کیا کیا کرتے رہے تھے
They (the hypocrites) will present their excuses to you (O believers), when you return to them. Say (O Prophet!) "Present no excuses, we shall not believe you. Allah has already informed us of the news concerning you. Furthermore, Allah and His Messenger will observe your deeds. In the end you will be brought back to the All-Knower of the unseen and the seen, then He (Allah) will inform you of what you used to do."
سَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمۡ إِذَا ٱنقَلَبۡتُمۡ إِلَيۡهِمۡ لِتُعۡرِضُواْ عَنۡهُمۡ‌ۖ فَأَعۡرِضُواْ عَنۡهُمۡ‌ۖ إِنَّهُمۡ رِجۡسٞ‌ۖ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
۹۵﴿
(اے ایمان والو) جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو وہ تمھارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تا کہ تم ان سے رُوگردانی کرو تو تم ان سے رُوگردانی ہی کرنا، وہ ناپاک ہیں، ان کا ٹھکانہ جہنّم ہے (اور) یہ بدلہ ہے ان کے اعمال کا جو وہ کرتے رہے ہیں
They will swear by Allah to you when you (O believer!) return to them, that you may turn away from them. So turn away from them. Surely, they are impure, and Hell is their dwelling place (and) a recompense for that which they used to earn.
يَحۡلِفُونَ لَكُمۡ لِتَرۡضَوۡاْ عَنۡهُمۡ‌ۖ فَإِن تَرۡضَوۡاْ عَنۡهُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَرۡضَىٰ عَنِ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡفَٰسِقِينَ
۹۶﴿
وہ تمھارے سامنے (بار بار) قسمیں کھائیں گے تا کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ تو اگر تم ان سے راضی بھی ہو جاؤ گے (تو اس سے ان کو کیا فائدہ پہنچے گا) اللہ تو (کبھی بھی) فاسق لوگوں سے راضی نہیں ہو گا
They will swear (frequently) to you that you may be pleased with them, but if you are pleased with them (there is no use of it), certainly Allah will never be pleased with the people who are rebellious
ٱلۡأَعۡرَابُ أَشَدُّ كُفۡرٗا وَنِفَاقٗا وَأَجۡدَرُ أَلَّا يَعۡلَمُواْ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ
۹۷﴿
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں (اور بھی) زیادہ سخت ہیں اور وہ اسی قابل ہیں کہ جو احکام اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیے ہیں ان سے واقف نہ ہوں (اس کی مصلحت کو اللہ ہی جانتا ہے، بےشک) اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے
The Bedouins are the worst in disbelief and hypocrisy, and more likely to be in ignorance of the limits which Allah has revealed to His Messenger. And (indeed) Allah is All-Knower (of its expedience), All-Wise.
وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغۡرَمٗا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَ‌ۚ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ ٱلسَّوۡءِ‌ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
۹۸﴿
اور (اے رسول) بعض دیہاتی ایسے بھی ہیں کہ جو کچھ وہ (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمھارے لیے (زمانے کی) گردشوں کے منتظر رہتے ہیں (حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ) گردش (زمانہ) کی بُرائی ان ہی پر واقع ہو گی، (اللہ ان کی باتیں سن بھی رہا ہے، اسے علم ہے یہ کیا کیا کر رہے ہیں) بےشک اللہ سننے والا، جاننے والا ہے
And (O believer!) of the Bedouins there are some who look upon what they spend (in Allah's Path) as a ransom and watch for calamities for you, on them be the calamity of evil. And (surely) Allah is All-Hearer, All-Knower.
وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَٰتٍ عِندَ ٱللَّهِ وَصَلَوَٰتِ ٱلرَّسُولِ‌ۚ أَلَآ إِنَّهَا قُرۡبَةٞ لَّهُمۡ‌ۚ سَيُدۡخِلُهُمُ ٱللَّهُ فِي رَحۡمَتِهِۦٓ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۹۹﴿
اور (اے رسول) بعض دیہاتی ایسے بھی ہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے تقرّب اور رسول کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں، انھیں معلوم ہو جانا چاہیے کہ وہ (یعنی خرچ کرنا) یقینًا ان کےلیے تقرّب (اِلہٰی) کا باعث ہے، اللہ عنقریب ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا، بےشک اللہ بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے
And (O Prophet! what so far) of the Bedouins there are some who believe in Allah and the Last Day, and look upon what they spend in Allah's Cause as means of getting closer to Allah, and a cause of receiving the Messenger's invocations. Indeed, these are a means of getting closer for them. Allah will admit them to His Mercy. Certainly, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلۡأَوَّلُونَ مِنَ ٱلۡمُهَٰجِرِينَ وَٱلۡأَنصَارِ وَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحۡسَٰنٖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُ وَأَعَدَّ لَهُمۡ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي تَحۡتَهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗا‌ۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۱۰۰﴿
اور (اے رسول) جن لوگوں نے مہاجرین و انصار میں سے (ایمان لانے میں) سبقت کی اور وہ لوگ جنھوں نے بحسنُ و خوبی ان کی پیروی کی ان (سب) سے اللہ راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں، اللہ نے ان کےلیے ایسے باغات تیّار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے (اور) یہ (بہت) بڑی کامیابی ہے
And (O Prophet!) the foremost (to embrace Islam) of the emigrants and the Ansar and also those who followed them exactly (fantastically). Allah is well-pleased with (all of) them as they are well-pleased with Him. He (Allah) has prepared for them Gardens under which rivers flow, to dwell therein forever. (And) That is the (greatest) supreme success.
وَمِمَّنۡ حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مُنَٰفِقُونَ‌ۖ وَمِنۡ أَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ مَرَدُواْ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعۡلَمُهُمۡ‌ۖ نَحۡنُ نَعۡلَمُهُمۡ‌ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٖ
۱۰۱﴿
اور (اے ایمان والو) تمھارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور مدینہ والوں میں سے بھی بعض لوگ (منافق) ہیں، یہ لوگ نفاق پر (قائم ہیں اور) سرکشی میں مبتلا ہیں، (اے رسول) آپ ان کو نہیں جانتے ہم انھیں جانتے ہیں، ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر (قیامت کے دن) ان کو بڑے عذاب کی طرف لوٹا دیں گے
And among the Bedouins around you, some are hypocrites, and so are some among the people of Al-Madinah who persist in hypocrisy exceeding in transgression; you (O Prophet!) know them not, We know them. We shall punish them twice, and thereafter they shall be brought back to a great (horrible) torment (on the day of Recompense)
وَءَاخَرُونَ ٱعۡتَرَفُواْ بِذُنُوبِهِمۡ خَلَطُواْ عَمَلٗا صَٰلِحٗا وَءَاخَرَ سَيِّئًا عَسَى ٱللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيۡهِمۡ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ
۱۰۲﴿
(ان کے علاوہ) کچھ اور بھی لوگ ہیں جنھوں نے اچّھے اور بُرے عمل کو خلط ملط کیا ہے (اچّھے عمل بھی کیے ہیں اور بُرے عمل بھی کیے ہیں) اور (اب) وہ اپنے گناہوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں عنقریب اللہ ایسے لوگوں کی توبہ قبول فرمائے گا، بےشک اللہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے
And (except this, there are) others who have acknowledged their sins, they have mixed a deed that was righteous with another that was evil (they used to do right and evil deeds). Perhaps Allah will turn unto them in forgiveness. Surely, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
خُذۡ مِنۡ أَمۡوَٰلِهِمۡ صَدَقَةٗ تُطَهِّرُهُمۡ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيۡهِمۡ‌ۖ إِنَّ صَلَوٰتَكَ سَكَنٞ لَّهُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
۱۰۳﴿
(اے رسول) آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیا کریں (تا کہ) اس کے ذریعے آپ ان کو پاک و صاف کرتے رہیں، اور آپ ان کےلیے دعا بھی کیا کریں اس لیے کہ آپ کی دعا ان کےلیے موجبِ تسکین ہوتی ہے، اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے
(O Prophet!) Take Sadaqah (alms) from their wealth in order to purify them and sanctify them with it, and invoke Allah for them. Verily! Your invocations are a source of security for them; and Allah is All-Hearer, All-Knower.
أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ يَقۡبَلُ ٱلتَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهِۦ وَيَأۡخُذُ ٱلصَّدَقَٰتِ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ
۱۰۴﴿
کیا انھیں نہیں معلوم کہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور صدقات قبول فرماتا ہے اور یہ کہ بےشک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
Know they not that Allah accepts repentance from His slaves and takes the Sadaqat (alms, charity), and (surely) that Allah Alone is the One Who forgives and accepts repentance, Most Merciful?
وَقُلِ ٱعۡمَلُواْ فَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُۥ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ‌ۖ وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۱۰۵﴿
اور (اے رسول) آپ (ان سے) کہہ دیجیے کہ عمل کیے جاؤ اللہ اور اُس کا رسول اور تمام مومنین تمھارے اعمال کو دیکھیں گے (کہ واقعی تم نے خلوص سے توبہ کی ہے یا نہیں) پھر (قیامت کے روز) تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (اللہ) کے پاس لوٹائے جاؤ گے پھر وہ تمھیں بتائے گا کہ تم (دنیا میں) کیا کیا کرتے رہے تھے
And say (O Prophet! to them) "Do deeds! Allah will see your deeds, and (so will) His Messenger and (all) the believers (whether you confessed sincerely or not). And (on the Day of Recompense) you will be brought back to the All-Knower of the unseen and the seen (Allah). Then He will inform you of what you used to do. (in this world)"
وَءَاخَرُونَ مُرۡجَوۡنَ لِأَمۡرِ ٱللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمۡ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيۡهِمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ
۱۰۶﴿
اور ان کے علاوہ کچھ لوگ اور ہیں جن (کے معاملے) کو اللہ کے حکم (آنے) تک مؤخّر کر دیا گیا ہے، (اللہ کو اختیار ہے) چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف کر دے، (ہر کام اللہ کے علم اور حکمت پر مبنی ہوتا ہے) بےشک اللہ علم والا، حکمت والا ہے
And (except there are some) others (who) are made to await for Allah's Decree (to come), (Allah has full authority) whether He will punish them or will forgive them (All depend on Allah’s decree and Will). And Allah is All-Knowing, All-Wise.
وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مَسۡجِدٗا ضِرَارٗا وَكُفۡرٗا وَتَفۡرِيقَۢا بَيۡنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَإِرۡصَادٗا لِّمَنۡ حَارَبَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ مِن قَبۡلُ‌ۚ وَلَيَحۡلِفُنَّ إِنۡ أَرَدۡنَآ إِلَّا ٱلۡحُسۡنَىٰ‌ۖ وَٱللَّهُ يَشۡهَدُ إِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
۱۰۷﴿
اور (اے رسول) جن لوگوں نے (ایمان والوں کو) نقصان پہنچانے، کفر کرنے، مومنین میں پھوٹ ڈالنے اور جو لوگ پہلے اللہ اور اُس کے رسول سے لڑ چکے ہیں ان کےلیے گھات کی جگہ فراہم کرنے کےلیے مسجد بنوائی ہے (ان کا اعتبار نہ کریں) وہ تو قسمیں کھا کر کہیں گے کہ سوائے بھلائی کے ہمارا اور کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں
And (O Prophet!) as for those who put up a mosque by way of harm and disbelief and to disunite the believers and as an outpost for those who warred against Allah and His Messenger aforetime, (believe them not) they will indeed swear that their intention is nothing but good. Allah bears witness that they are certainly liars.
لَا تَقُمۡ فِيهِ أَبَدٗا‌ۚ لَّمَسۡجِدٌ أُسِّسَ عَلَى ٱلتَّقۡوَىٰ مِنۡ أَوَّلِ يَوۡمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ‌ۚ فِيهِ رِجَالٞ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُواْ‌ۚ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُطَّهِّرِينَ
۱۰۸﴿
(اے رسول) آپ اس مسجد میں (جا کر کبھی) کھڑے بھی نہ ہوں البتّہ وہ مسجد جس کی بنیاد روزِ اوّل سے تقوے پر رکھی گئی ہے اس بات کی حق دار ہے کہ آپ اس میں (جا کر) کھڑے ہوں، اس میں ایسے لوگ ہیں جو (خوب) پاک و صاف رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک و صاف رہنے والوں ہی کو پسند کرتا ہے
(O Prophet!) Never stand you therein (to pray). Verily, the mosque whose foundation was laid from the first day on piety is more worthy that you stand therein (to pray). In it are men who love to clean and to purify themselves. And Allah loves those who make themselves clean and pure.
أَفَمَنۡ أَسَّسَ بُنۡيَٰنَهُۥ عَلَىٰ تَقۡوَىٰ مِنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٰنٍ خَيۡرٌ أَم مَّنۡ أَسَّسَ بُنۡيَٰنَهُۥ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٖ فَٱنۡهَارَ بِهِۦ فِي نَارِ جَهَنَّمَ‌ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۱۰۹﴿
(اے ایمان والو ، بتاؤ؟) وہ شخص جو اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور خوشنودی پر رکھے بہتر ہے یا وہ شخص بہتر ہے جو اپنی عمارت کی بنیاد بوسیدہ بند کے کنارے پر رکھے پھر وہ عمارت اس کو دوزخ کی آگ میں لے کر گر جائے (ان لوگوں نے اسلام کی مخالفت کا ارادہ کر کے بہت بڑا ظلم کیا) اور اللہ ظلم کرنے والوں کو (کبھی) منزلِ مقصود کی طرف رہنمائی نہیں کرتا
(O believers!) Is it then he who laid the foundation of his building on piety to Allah and His Good Pleasure better, or he who laid the foundation of his building on the brink of an undetermined precipice ready to crumble down, so that it crumbled to pieces with him into the Fire of Hell. And Allah guides not the people who are cruel (by indulging in activities against Islam).
لَا يَزَالُ بُنۡيَٰنُهُمُ ٱلَّذِي بَنَوۡاْ رِيبَةٗ فِي قُلُوبِهِمۡ إِلَّآ أَن تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
۱۱۰﴿
یہ عمارت جو انھوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دِلوں میں موجبِ اضطراب رہے گی سوائے اس صُورت کے کہ ان کے دِل ہی پاش پاش ہو جائیں اللہ (کو ان کے دِل کی باتوں کا خوب علم ہے اس لیے کہ وہ) جاننے والا، حکمت والا ہے
The building which they built will never cease to be a cause of anxiety and doubt in their hearts unless their hearts are cut to pieces. (i.e. till they die). And Allah is All-Knowing (whatever in their hearts), All-Wise.
۞إِنَّ ٱللَّهَ ٱشۡتَرَىٰ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ أَنفُسَهُمۡ وَأَمۡوَٰلَهُم بِأَنَّ لَهُمُ ٱلۡجَنَّةَ‌ۚ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيَقۡتُلُونَ وَيُقۡتَلُونَ‌ۖ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا فِي ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَٱلۡإِنجِيلِ وَٱلۡقُرۡءَانِ‌ۚ وَمَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ مِنَ ٱللَّهِ‌ۚ فَٱسۡتَبۡشِرُواْ بِبَيۡعِكُمُ ٱلَّذِي بَايَعۡتُم بِهِۦ‌ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۱۱۱﴿
بےشک اللہ نے مومنین سے جنّت کے عوض ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اسی لیے) وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں، قتل کرتے ہیں اور قتل بھی ہو جاتے ہیں، اللہ (تعالیٰ) کا یہ وعدہ توریت، انجیل اور قرآن میں لکھا ہوا ہے اور اس کا پورا کرنا اُس کی ذمّہ داری ہے اور (اے ایمان والو) اللہ سے زیادہ اپنے وعدے کو پورا کرنے والا کون ہو سکتا ہے لہٰذا تم نے جو سودا اللہ سے کیا ہے اس پر خوشی مناؤ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے (جو تم کو میسّر ہوئی ہے)
Verily, Allah has purchased of the believers their lives and their wealth for (the price) that theirs shall be the Paradise. They fight in Allah's Cause, so they kill (others) and are killed. It is a promise in truth which is binding on Him in the Taurat and the Injeel and the Qur'an. And who is truer to his covenant than Allah (to fulfil the promise)? (Who can fulfil His promise other than Allah) Then (O believers) rejoice in the bargain which you have concluded. That is the supreme success (which you have availed)
ٱلتَّـٰٓئِبُونَ ٱلۡعَٰبِدُونَ ٱلۡحَٰمِدُونَ ٱلسَّـٰٓئِحُونَ ٱلرَّـٰكِعُونَ ٱلسَّـٰجِدُونَ ٱلۡأٓمِرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱلنَّاهُونَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَٱلۡحَٰفِظُونَ لِحُدُودِ ٱللَّهِ‌ۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
۱۱۲﴿
(یہ سودا کرنے والے وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو) توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کام کا حکم دینے والے، بُرائیوں سے روکنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہوں (ایسے لوگ تو بس مومنین ہو سکتے ہیں لہٰذا اے رسول) آپ مومنین کو خوش خبری سنا دیجیے
(The believers whose lives Allah has bargained are) those who turn to Allah in repentance, who worship (Him), who praise (Him), who fast, who bow down (in prayer), who prostrate themselves (in prayer), who enjoin (on people) good deed and forbid (people) from bd deed, and who observe the limits set by Allah (such people are true believers therefore, O Prophet!). And give glad tidings to the believers.
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن يَسۡتَغۡفِرُواْ لِلۡمُشۡرِكِينَ وَلَوۡ كَانُوٓاْ أُوْلِي قُرۡبَىٰ مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ أَنَّهُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَحِيمِ
۱۱۳﴿
(اور اے رسول) اس بات کے ظاہر ہو جانے کے بعد کہ مشرکین (ہمیشہ) دوزخ میں رہیں گے نبی اور ایمان والوں کےلیے یہ زیبا نہیں کہ وہ ان کےلیے مغفرت کی دعا کریں خواہ وہ ان کے رشتے دار ہی کیوں نہ ہوں
(O Prophet!) It is not (proper) for the Prophet and those who believe to ask Allah's Forgiveness for the polytheists, even though they be of kin, after it has become clear to them that they are the dwellers of the Fire (forever).
وَمَا كَانَ ٱسۡتِغۡفَارُ إِبۡرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوۡعِدَةٖ وَعَدَهَآ إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥٓ أَنَّهُۥ عَدُوّٞ لِّلَّهِ تَبَرَّأَ مِنۡهُ‌ۚ إِنَّ إِبۡرَٰهِيمَ لَأَوَّـٰهٌ حَلِيمٞ
۱۱۴﴿
اور (وہ) جو ابراہیم نے اپنے والد کےلیے مغفرت کی دعا کی تھی تو محض اس وجہ سے کہ وہ اس سے (مغفرت کی دعا کرنے کا) وعدہ کر چکے تھے لیکن جب ان کو (بذریعہ وحی) معلوم ہو گیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے (اس لیے مغفرت کی دعا جائز نہیں) تو وہ اس سے بیزار ہو گئے (اور دعا کرنی ترک کر دی) بےشک ابراہیم بڑے نرم دِل اور بُردبار تھے
And (that) Ibrahim's invoking (of Allah) for his father's forgiveness was only because of a promise he had made to him (his father). But when it became clear to him that he (his father) is an enemy of Allah (and it is not permissible for him to seek forgiveness for his father), he dissociated himself from him (and left invoking). Verily Ibrahim was the one who invokes Allah with humility, glorifies Him and remembers Him much and was forbearing.
وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوۡمَۢا بَعۡدَ إِذۡ هَدَىٰهُمۡ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ
۱۱۵﴿
اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ قرار دے جب تک انھیں وہ تمام چیزیں نہ بتا دے جن سے انھیں بچنا چاہیے، بےشک اللہ کو ہر (اچّھی اور بُری) چیز کا علم ہے
And Allah (is not so and) will never lead a people astray after He has guided them until He makes clear to them as to what they should avoid. Verily, Allah is the All-Knower of everything (bad and good).
إِنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُ‌ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٖ
۱۱۶﴿
آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کےلیے ہے، وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے اور (اے لوگو) اُس کے علاوہ تمھارا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار
Verily, Allah! Unto Him belongs the dominion of the heavens and the earth, He gives life and He causes death. And (O People!) besides Allah you have neither any protector nor any helper.
لَّقَد تَّابَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلنَّبِيِّ وَٱلۡمُهَٰجِرِينَ وَٱلۡأَنصَارِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ ٱلۡعُسۡرَةِ مِنۢ بَعۡدِ مَا كَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٖ مِّنۡهُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ‌ۚ إِنَّهُۥ بِهِمۡ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ
۱۱۷﴿
اللہ نے نبی پر اور ان مہاجرین و انصار پر جنھوں نے تنگی کے زمانے میں نبی کا ساتھ دیا بڑا فضل و کرم کیا باوجود اس کے کہ ان میں سے ایک فریق کے دِل ٹیڑھے ہونے کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن اللہ نے (ان کو دِل کی کجی سے بچا لیا اور) ان پر بھی فضل و کرم کیا بےشک اللہ ان (سب) پر بڑا ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے
Allah has blessed upon the Prophet, the emigrants and the Ansar who followed him (the prophet) in the time of distress, after the hearts of a group among them had nearly deviated, but He (Allah) (saved them from the deviation of their heart and) blessed upon them with bounty. Certainly, He is unto them full of Kindness, Most Merciful.
وَعَلَى ٱلثَّلَٰثَةِ ٱلَّذِينَ خُلِّفُواْ حَتَّىٰٓ إِذَا ضَاقَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَضَاقَتۡ عَلَيۡهِمۡ أَنفُسُهُمۡ وَظَنُّوٓاْ أَن لَّا مَلۡجَأَ مِنَ ٱللَّهِ إِلَّآ إِلَيۡهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوبُوٓاْ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ
۱۱۸﴿
اور اللہ نے ان تینوں پر بھی بڑا فضل کیا جن کا معاملہ مؤخّر کر دیا گیا تھا (اس تاخیر کے زمانے میں ان پر بڑی سختی کی گئی) یہاں تک کہ جب زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہو گئی اور ان کی جانیں ان پر وبال بن گئیں اور انھوں نے یہ یقین کر لیا کہ اللہ (کے غضب) سے بچنے کا اللہ کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں تو اللہ نے ان پر نظرِ رحمت فرمائی (اور انھیں توفیق دی) کہ وہ توبہ کریں، بےشک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور (بہت) رحم کرنے والا ہے
And (He also did bless upon) the three (they remained in distress during their bycot) till for them the earth, vast as it is, was straitened and their ownselves were straitened to them, and they perceived that there is no fleeing from Allah(‘s anger), and no refuge but with Him. Then, He took mercy upon them (accepted their repentance so), that they might beg for His pardon. Verily, Allah is the One Who forgives and accepts repentance, Most Merciful.
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَكُونُواْ مَعَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
۱۱۹﴿
اے ایمان والو، اللہ سے ڈرتے رہو اور (آئندہ ایسا نہ کرنا کہ ایمان والوں کا ساتھ نہ دو، بلکہ ہمیشہ) سچّوں کے ساتھ رہا کرو
O you who believe! Be afraid of Allah (never do this again from being not with the believers) , and be (always) with those who are true.
مَا كَانَ لِأَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ وَمَنۡ حَوۡلَهُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ أَن يَتَخَلَّفُواْ عَن رَّسُولِ ٱللَّهِ وَلَا يَرۡغَبُواْ بِأَنفُسِهِمۡ عَن نَّفۡسِهِۦ‌ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ لَا يُصِيبُهُمۡ ظَمَأٞ وَلَا نَصَبٞ وَلَا مَخۡمَصَةٞ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا يَطَـُٔونَ مَوۡطِئٗا يَغِيظُ ٱلۡكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنۡ عَدُوّٖ نَّيۡلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُم بِهِۦ عَمَلٞ صَٰلِحٌ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجۡرَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ
۱۲۰﴿
اہلِ مدینہ اور اہلِ مدینہ کے اِردگرد جو دیہاتی رہتے ہیں ان کےلیے یہ زیبا نہیں کہ اللہ کے رسول (تو جنگ کےلیے جائیں اور وہ ان) کے پیچھے (اپنے گھروں میں آرام سے) بیٹھے رہیں اور (نہ یہ زیبا ہے) کہ ان کی جان سے زیادہ اپنی جان کو عزیز رکھیں (اور یہ جہاد کی ترغیب جو انھیں دی جا رہی ہے تو) اس کی وجہ یہ ہے کہ مجاہدین کو اللہ کے راستے میں پیاس، محنت و مشقّت اور بھوک کی جو تکلیف پہنچتی ہے یا وہ (اللہ کے راستے میں) ایسی جگہ کو روندتے ہوئے چلے جاتے ہیں جس جگہ کو روندنے سے کفّار کو غصّہ آتا ہے یا وہ (میدانِ جنگ میں) دشمن سے کوئی چیز چھین لیتے ہیں تو (اس قسم کی ہر بات پر) ان کےلیے عملِ نیک لکھا جاتا ہے (جس کا اجر انھیں اللہ کے ہاں ملے گا) بےشک اللہ نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا
It was not becoming of the people of Al-Madinah and the Bedouins of the neighbourhood to remain behind Allah's Messenger (when fighting in Allah's Cause) and (it was not becoming of them) to prefer their own lives to his life (by remaining at home). (and the motivation to fight in Allah’s path which is being given to them,) That is because they suffer neither thirst nor fatigue, nor hunger in the Cause of Allah, nor they take any step to raise the anger of disbelievers nor inflict any injury upon an enemy but is written to their credit as a deed of righteousness. Surely, Allah wastes not the reward of the good doers.
وَلَا يُنفِقُونَ نَفَقَةٗ صَغِيرَةٗ وَلَا كَبِيرَةٗ وَلَا يَقۡطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ لِيَجۡزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحۡسَنَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
۱۲۱﴿
اسی طرح کم یا زیادہ جو کچھ وہ (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں یا (اللہ کے راستے میں) وہ کسی وادی کو طے کرتے ہیں تو یہ بھی ان کےلیے (ان کے نامۂ اعمال میں) لکھ لیا جاتا ہے تاکہ جو کچھ عمل (نیک) وہ کرتے رہے ہیں اللہ ان کو اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائے
Nor do they spend anything (in Allah's Cause) - small or great - nor cross a valley (in Allah’s Cause), but is written to their credit that Allah may recompense them with the best of what they used to do (good deeds)
۞وَمَا كَانَ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ لِيَنفِرُواْ كَآفَّةٗ‌ۚ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرۡقَةٖ مِّنۡهُمۡ طَآئِفَةٞ لِّيَتَفَقَّهُواْ فِي ٱلدِّينِ وَلِيُنذِرُواْ قَوۡمَهُمۡ إِذَا رَجَعُوٓاْ إِلَيۡهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُونَ
۱۲۲﴿
اور (اے ایمان والو) یہ مناسب نہیں کہ سب کے سب (علمِ دین حاصل کرنے کےلیے) نکل کھڑے ہوں، ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ہر جماعت میں سے چند لوگ دین (کا علم حاصل کرنے اور اس) میں سمجھ پیدا کرنے کےلیے نکلیں، پھر جب وہ (علمِ دین میں سمجھ پیدا کر لیں تو اپنی) جماعت کے لوگوں کی طرف لوٹیں اور انھیں (اللہ کے عذاب سے) ڈرائیں تاکہ وہ (اللہ کی نافرمانی سے) بچیں
And (O believers!) it is not (proper) for the believers to go out (to seek beneficial knowledge) all together. Of every troop of them, a group only should go forth, that they (who are left behind) may seek knowledge in (Islamic) religion, and that they may warn their people when they (have attained the beneficial knowledge and) return to them, so that they may beware (of evil of torment so that they may avoid evil deeds).
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَٰتِلُواْ ٱلَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ ٱلۡكُفَّارِ وَلۡيَجِدُواْ فِيكُمۡ غِلۡظَةٗ‌ۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ
۱۲۳﴿
اے ایمان والو ، اپنے قرب و جوار کے کافروں سے جنگ کرو اور ہونا یہ چاہیے کہ کافر تم میں سختی (یعنی قوّت و شجاعت) محسوس کریں اور (اے ایمان والو) یہ (اچّھی طرح) سمجھ لو کہ اللہ متّقیوں کے ساتھ ہے (کسی قسم کی زیادتی نہ کرنا اس لیے کہ یہ تقویٰ کے خلاف ہے)
O you who believe! Fight those of the disbelievers who are close to you, and let them find harshness (bravery and power) in you; and (O Believers!) know (clearly) that Allah is with those who are the pious.
وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٞ فَمِنۡهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمۡ زَادَتۡهُ هَٰذِهِۦٓ إِيمَٰنٗا‌ۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فَزَادَتۡهُمۡ إِيمَٰنٗا وَهُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ
۱۲۴﴿
اور (اے رسول، ان منافقین کی تو یہ حالت ہے کہ) جب کوئی (نئی) سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں بعض لوگ (ایک دوسرے سے) پوچھتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں کس کے ایمان میں اضافہ کیا (آپ کہہ دیجیے کہ) ان کے ایمان میں اضافہ کیا جو (حقیقی معنوں میں) ایمان لے آئے ہیں اور (وہ تو ایسے لوگ ہیں کہ جب کبھی کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہی نہیں ہوتا بلکہ) وہ (اس کے نازل ہونے سے بہت) خوش ہوتے ہیں
An (O Prophet! the state of the hypocrites is that) whenever there comes down a chapter from the Qur'an, some of them (hypocrites) say to each other): "Which of you has had his Faith increased by it?". (Say to them) As for those who (truly) believe, it has increased their Faith, and (whenever a chapter is sent down and does not only increase faith but) they rejoice.
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا إِلَىٰ رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ
۱۲۵﴿
اور رہے وہ لوگ جن کے دِلوں میں (نفاق اور حسد کی) بیماری ہے تو (نئی سورت نازل ہونے سے) ان (کے نفاق اور حسد) کی گندگی میں اضافہ ہوتا ہے اور انھیں جب موت آتی ہے تو اس حالت میں آتی ہے کہ وہ کافر ہوتے ہیں
But as for those in whose hearts is a disease (of jealousy and hypocrisy), (whenever a chapter is sent down) it will add suspicion and doubt to their suspicion, disbelief and doubt; and they die while they are disbelievers.
أَوَلَا يَرَوۡنَ أَنَّهُمۡ يُفۡتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٖ مَّرَّةً أَوۡ مَرَّتَيۡنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمۡ يَذَّكَّرُونَ
۱۲۶﴿
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک یا دو۲ مرتبہ فتنے میں مبتلا کیے جاتے ہیں پھر بھی نہ تو توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت حاصل کرتے ہیں
See they not that they are put in trial once or twice every year? Yet, they turn not in repentance, nor do they learn a lesson (from it).
وَإِذَا مَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٞ نَّظَرَ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ هَلۡ يَرَىٰكُم مِّنۡ أَحَدٖ ثُمَّ ٱنصَرَفُواْ‌ۚ صَرَفَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُم بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ
۱۲۷﴿
اور جب کوئی (نئی) سورت نازل ہوتی ہے تو ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں (پھر پوچھتے ہیں) تمھیں کوئی دیکھ تو نہیں رہا (یہ کہہ کر) پھر وہ (اپنے گھروں کو) لوٹ جاتے ہیں اللہ نے بھی ان کے دِلوں کو (قبولِ حق سے) پھیر دیا اس لیے کہ وہ کچھ سمجھتے ہی نہیں (تو انھیں کیا سمجھایا جائے)
And whenever there comes down a chapter from the Qur'an, they look at one another (saying): "Does any one see you?" Then they turn away (to their homes). Allah has turned their hearts (to accept the truth) because they are a people that understand not (then what would they understand?)
لَقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُولٞ مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ عَزِيزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيصٌ عَلَيۡكُم بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ
۱۲۸﴿
(اے لوگو) تمھارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول آ گئے ہیں، (جن کی خیر خواہی اور شفقت کا حال یہ ہے کہ) تمھاری تکلیف ان پر (بڑی) گراں گزرتی ہے، وہ تمھاری فلاح و بہبود کے بڑے خواہش مند رہتے ہیں اور مومنین پر تو وہ (خصوصیت کے ساتھ) بہت (ہی) مہربان اور بہت (ہی) رحم کرنے والے ہیں
Verily, (O People!) there has come unto you a Messenger from amongst yourselves (who possess the traits of being well wisher and pettiness to the extent so that) It grieves him that you should receive any injury or difficulty. He (Muhammad ﷺ) is anxious over you; (what so far about) for the believers (he ﷺ is) full of pity, kind, and merciful.
فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ حَسۡبِيَ ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ‌ۖ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ‌ۖ وَهُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ
۱۲۹﴿
(ایسے رسول کے آ جانے کے بعد بھی) اگر یہ لوگ منھ موڑتے ہیں (اور ایمان نہیں لاتے) تو (اے رسول) آپ کہہ دیجیے کہ (میں کسی کی حمایت کا محتاج نہیں) میرے لیے اللہ کافی ہے، اُس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں، میرا بھروسہ اُسی پر ہے، وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے
But (after the prophet is sent down) if they turn away (and do not believe), say (O Prophet!): "(I do not need any support) Allah is sufficient for me. None has the right to be worshipped but He, in Him I put my trust and He is the Lord of the Mighty Throne."

Share This Surah, Choose Your Platform!