At-Taghabunسُوۡرَةُ التّغَابُن

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۖ لَهُ ٱلۡمُلۡكُ وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ
۱﴿
جو چیزیں آسمان میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں سب اللہ کی تسبیح پڑھتی ہیں، اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کےلیے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ فَمِنكُمۡ كَافِرٞ وَمِنكُم مُّؤۡمِنٞۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ
۲﴿
(اے لوگو) وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا لہٰذا (ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تم سب اُس پر ایمان لے آتے لیکن ایسا ہوا نہیں) تم میں سے بعض کافر ہیں اوربعض مومن ہیں اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ
۳﴿
اُسی نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا، اُسی نے تمھاری صُورت بنائی اور بہت اچّھی صُورت بنائی اور اُسی کی طرف تمھیں لوٹ کر جانا ہے
يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
۴﴿
وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، وہ جانتا ہے جو کچھ تم چُھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو، (یہ ہی نہیں بلکہ) اللہ تو دِل کی باتوں کو بھی جانتا ہے
أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ نَبَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبۡلُ فَذَاقُواْ وَبَالَ أَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
۵﴿
(اے لوگو) کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنھوں نے (تم سے) پہلے (اللہ کے رسولوں کا) انکار کیا تھا، انھوں نے اپنے کیے کی سزا کا مزا چکھا اور (قیامت کے دن) ان کےلیے دردناک عذاب ہے
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأۡتِيهِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٞ يَهۡدُونَنَا فَكَفَرُواْ وَتَوَلَّواْۖ وَّٱسۡتَغۡنَى ٱللَّهُۚ وَٱللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٞ
۶﴿
یہ (سزا ان کو) اس لیے (دی گئی) کہ (جب) ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل لے کر آئے تو انھوں نے کہا کیا کوئی آدمی ہمیں ہدایت دے گا؟ (یہ کہہ کر) انھوں نے (ان کا) انکار کیا اور (ہدایت سے) منھ پھیر لیا تو پھر اللہ نے بھی (ان سے) لاپرواہی کی اور اللہ بڑا بے نیاز اور تعریف والا ہے
زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَن لَّن يُبۡعَثُواْۚ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ
۷﴿
(اور اے رسول) کافروں کا دعویٰ ہے کہ (مرنے کے بعد) وہ ہرگز (دوبارہ) نہیں اٹھائے جائیں گے، آپ کہہ دیجیے کیوں نہیں، میرے ربّ کی قسم تم کو ضرور اٹھایا جائے گا، پھرتمھیں خبر دی جائے گی کہ تم (دنیا میں) کیا کیا کرتے رہے تھے اور یہ (کام) اللہ کےلیے (بڑا) آسان ہے
فَـَٔامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِيٓ أَنزَلۡنَاۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ
۸﴿
تو (اے کافرو، اب بھی وقت ہے) اللہ پر، اُس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے ایمان لے آؤ اور (اگر ایمان نہیں لاؤگے تو) اللہ (تمھارے اعمال سے غافل نہیں ہے وہ) جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے (اچّھی طرح) باخبر ہے
يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ ٱلۡجَمۡعِۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلتَّغَابُنِۗ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُدۡخِلۡهُ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
۹﴿
جس دن وہ تم کو اس دن کےلیے جمع کرے گا جو دن جمع ہونے کےلیے (مقرّر) ہے، وہ ایسا دن ہو گا کہ جس دن ایک شخص دوسرے شخص کو نقصان میں مبتلا کرے گا (یعنی ایک دوسرے کی نیکیوں یا بُرائیوں میں کمی کرے گا) پھر جو اللہ پر ایمان لایا اور نیک عمل کرتا رہا اللہ اس کی بُرائیاں دور کر دے گا اور ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے، (اور) یہ (بہت) بڑی کامیابی ہے
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآ أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ خَٰلِدِينَ فِيهَاۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
۱۰﴿
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ لوگ دوزخ والے ہیں، وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ (بہت) بُری جگہ ہے
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ يَهۡدِ قَلۡبَهُۥۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ
۱۱﴿
(اے لوگو) جو مصیبت بھی (کسی کو) پہنچتی ہے وہ اللہ کے حکم سے (پہنچتی ہے) اور جو شخص اللہ پر ایمان لے آئے تو اللہ اس کے دِل کو ہدایت بخشتا ہے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے
وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَۚ فَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ
۱۲﴿
(اور اے لوگو) اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، پھر اگر تم (اطاعت رسول سے) منھ موڑو تو ہمارے رسول کے ذِمّے تو بس صاف صاف پہنچا دینا ہے
ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
۱۳﴿
اللہ (ہی الٰہ ہے) اُس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں اور مومنین کو اللہ ہی پر توکّل کرنا چاہیے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ مِنۡ أَزۡوَٰجِكُمۡ وَأَوۡلَٰدِكُمۡ عَدُوّٗا لَّكُمۡ فَٱحۡذَرُوهُمۡۚ وَإِن تَعۡفُواْ وَتَصۡفَحُواْ وَتَغۡفِرُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ
۱۴﴿
اے ایمان والو، تمھاری بعض بیویاں اور تمھاری بعض اولاد تمھاری دشمن ہوتی ہیں، لہٰذا ان سے بچتے رہا کرو (کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمھیں گمراہ کر دیں) اور اگر تم (ان کے قصور) معاف کرو، در گزر کرو اور بخش دو تو اللہ بھی بخشنے والا، (بہت) رحم کرنے والا ہے
إِنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ
۱۵﴿
(اے ایمان والو) تمھارے مال اور تمھاری اولاد آزمائش کی چیزیں ہیں اور (اگر تم آزمائش میں پورے اترے تو) اللہ کے ہاں (تمھارے لیے) اجرِ عظیم ہے
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ مَا ٱسۡتَطَعۡتُمۡ وَٱسۡمَعُواْ وَأَطِيعُواْ وَأَنفِقُواْ خَيۡرٗا لِّأَنفُسِكُمۡۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفۡسِهِۦ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ
۱۶﴿
(اے ایمان والو) جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو، (احکامِ الہٰی کو) سنو اور اطاعت کرو اور (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے رہو، (یہ) تمھارے لیے بہتر ہے اور جو شخص نفس کے بُخل سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
إِن تُقۡرِضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا يُضَٰعِفۡهُ لَكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ
۱۷﴿
(اے ایمان والو) اگر تم اللہ کو قرضِ حسنہ دو گے تو اللہ اس کو تمھارے لیے کئی گنا کر دے گا اور تمھاری مغفرت فرمائے گا اور اللہ بڑا قدردان اور بُردبار ہے
عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
۱۸﴿
وہ پوشیدہ اور ظاہر باتوں کا جاننے والا، غالب اور حکمت والا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!