At-Talaq سُوۡرَةُ الطّلاَق

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ إِذَا طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحۡصُواْ ٱلۡعِدَّةَۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ رَبَّكُمۡۖ لَا تُخۡرِجُوهُنَّ مِنۢ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخۡرُجۡنَ إِلَّآ أَن يَأۡتِينَ بِفَٰحِشَةٖ مُّبَيِّنَةٖۚ وَتِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّهِ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهُۥۚ لَا تَدۡرِي لَعَلَّ ٱللَّهَ يُحۡدِثُ بَعۡدَ ذَٰلِكَ أَمۡرٗا
۱﴿
اے نبی، جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دو تو ان کی عدّت کے شروع میں طلاق دو، پھر عدّت (کی مدّت) کو گنتے رہو اور اللہ (یعنی) اپنے ربّ سے ڈرتے رہو، عدّت کے زمانے میں ان کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود ہی نکلیں سوائے اس صُورت کے کہ وہ کوئی کھلی بے حیائی کریں (تو تم ان کو نکال سکتے ہو) یہ اللہ کی حدیں ہیں (ان سے تجاوز نہ کرو) اور جو شخص اللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا تو وہ اپنے اوپر ہی ظلم کرے گا، آپ کو نہیں معلوم شاید طلاق کے بعد (عدّت کے زمانے میں) اللہ (بہتری کی) کوئی صُورت پیدا کر دے (اور دونوں میں پھر ملاپ ہو جائے)
فَإِذَا بَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمۡسِكُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ فَارِقُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٖ وَأَشۡهِدُواْ ذَوَيۡ عَدۡلٖ مِّنكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلشَّهَٰدَةَ لِلَّهِۚ ذَٰلِكُمۡ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مَخۡرَجٗا
۲﴿
پھر جب مطلّقہ عورتیں (عدّت کی) مدّت پوری کر لیں تو یا ان کو معروف کے مطابق (اپنی زوجیّت میں) رہنے دو یا معروف کے مطابق انھیں (اپنے سے) علیٰحدہ کر دو اور اپنے میں سے دو۲ عادل مردوں کو گواہ کرلو اور اللہ کےلیے گواہی کو (سچّائی کے ساتھ) قائم رکھو، جو شخص اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اس (قرآن) کے ذریعے نصیحت کی جا رہی ہے (اسے چاہیے کہ احکامِ الہٰی کی تعمیل میں کوتاہی نہ کرے، اللہ سے ڈرتا رہے) اور جوشخص اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کےلیے (مصائب سے) بچنے کی سبیل پیدا کر دے گا
وَيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُۚ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا
۳﴿
اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (رزق ملنے کا) اسے وہم و گمان بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ رکھے تو اللہ اس کےلیے کافی ہے، بےشک اللہ اپنے کام کو (جس کے کرنے کا وہ ارادہ کرے) پورا کر کے رہتا ہے، (بےشک) اللہ نے ہر چیز کو (ایک مقرّرہ) اندازے پر پیدا کیا ہے
وَٱلَّـٰٓـِٔي يَئِسۡنَ مِنَ ٱلۡمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمۡ إِنِ ٱرۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَٰثَةُ أَشۡهُرٖ وَٱلَّـٰٓـِٔي لَمۡ يَحِضۡنَۚ وَأُوْلَٰتُ ٱلۡأَحۡمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مِنۡ أَمۡرِهِۦ يُسۡرٗا
۴﴿
اور (اے ایمان والو) تمھاری بیویوں میں سے جو بیویاں اذیّتِ ماہانہ سے ناامید ہو چکی ہوں اگر تمھیں (ان کی عدّت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدّت تین۳ مہینے (ہو گی) اور وہ عورتیں جن کو اذیّتِ ماہانہ شروع نہ ہوئی ہو (ان کی عدّت بھی تین۳ مہینے ہو گی) اور جو عورتیں حمل سے ہوں ان کی عدّت وضعِ حمل تک ہو گی اور (اے ایمان والو) جوشخص اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا
ذَٰلِكَ أَمۡرُ ٱللَّهِ أَنزَلَهُۥٓ إِلَيۡكُمۡۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُعۡظِمۡ لَهُۥٓ أَجۡرًا
۵﴿
یہ اللہ کا حکم ہے جو اُس نے تمھاری طرف نازل کیا ہے اور جوشخص اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس سے اس کی بُرائیوں کو دور کر دے گا اور اس کےلیے اجر (و ثواب) کو (بہت) بڑا کر دے گا
أَسۡكِنُوهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنتُم مِّن وُجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُواْ عَلَيۡهِنَّۚ وَإِن كُنَّ أُوْلَٰتِ حَمۡلٖ فَأَنفِقُواْ عَلَيۡهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّۚ فَإِنۡ أَرۡضَعۡنَ لَكُمۡ فَـَٔاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأۡتَمِرُواْ بَيۡنَكُم بِمَعۡرُوفٖۖ وَإِن تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَهُۥٓ أُخۡرَىٰ
۶﴿
(اے ایمان والو) مطلّقہ عورتوں کو اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں تم خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کےلیے (کسی قسم کی) تکلیف نہ پہنچاؤ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو وضع حمل تک ان کا خرچ اٹھاؤ، پھر اگر وہ تمھاری خاطر (بچّے کو) دودھ پلائیں تو ان کو اس کی اجرت دو اور آپس میں معروف کے مطابق مشورہ کر لیا کرو اور اگر تم تنگ دست ہو تو کوئی اور عورت اس کی خاطر دودھ پلائے
لِيُنفِقۡ ذُو سَعَةٖ مِّن سَعَتِهِۦۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيۡهِ رِزۡقُهُۥ فَلۡيُنفِقۡ مِمَّآ ءَاتَىٰهُ ٱللَّهُۚ لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا مَآ ءَاتَىٰهَاۚ سَيَجۡعَلُ ٱللَّهُ بَعۡدَ عُسۡرٖ يُسۡرٗا
۷﴿
وسعت والے کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے اور جس کی روزی تنگ ہو تو وہ بھی جتنا اللہ نے اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرے، اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر جو کچھ اس کو دیا ہے اس کے مطابق،عنقریب اللہ تنگی کے بعد آسانی پیدا کر دے گا
وَكَأَيِّن مِّن قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِۦ فَحَاسَبۡنَٰهَا حِسَابٗا شَدِيدٗا وَعَذَّبۡنَٰهَا عَذَابٗا نُّكۡرٗا
۸﴿
اور (اے رسول) کتنی ہی بستیاں ہیں جنھوں نے اپنے ربّ اور اُس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان سے سخت حساب لیا اور ان کو بہت بڑے عذاب میں مبتلا کر دیا
فَذَاقَتۡ وَبَالَ أَمۡرِهَا وَكَانَ عَٰقِبَةُ أَمۡرِهَا خُسۡرًا
۹﴿
انھوں نے اپنے کیے کی سزا کا مزا چکھا اور ان کے کام کا انجام نقصان (ہی نقصان) رہا
أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمۡ عَذَابٗا شَدِيدٗاۖ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ يَـٰٓأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ قَدۡ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيۡكُمۡ ذِكۡرٗا
۱۰﴿
اللہ نے ان کےلیے شدید عذاب تیّار کر رکھا ہے لہٰذا اے عقل والو، (یعنی اے وہ لوگو) جو ایمان لے آئے ہو اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ نے تمھاری طرف ذِکر نازل کر دیا ہے
رَّسُولٗا يَتۡلُواْ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ مُبَيِّنَٰتٖ لِّيُخۡرِجَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ مِنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِۚ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعۡمَلۡ صَٰلِحٗا يُدۡخِلۡهُ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ قَدۡ أَحۡسَنَ ٱللَّهُ لَهُۥ رِزۡقًا
۱۱﴿
(اور) ایک رسول کو (بھیج دیا ہے) جو تم کو اللہ کی واضح آیات پڑھ پڑھ کر سناتا ہے تاکہ وہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کر رہے ہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے اور جوشخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ اس کو ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، (ایسے لوگ) ان میں ہمیشہ رہیں گے، جنّتی کےلیے اللہ نے بہت اچّھا رزق تیّار کر رکھا ہے
ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ سَبۡعَ سَمَٰوَٰتٖ وَمِنَ ٱلۡأَرۡضِ مِثۡلَهُنَّۖ يَتَنَزَّلُ ٱلۡأَمۡرُ بَيۡنَهُنَّ لِتَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ وَأَنَّ ٱللَّهَ قَدۡ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عِلۡمَۢا
۱۲﴿
اللہ ہی ہے جس نے سات۷ آسمان پیدا کیے اور ان ہی کے مِثل سات۷ زمینیں (پیدا کیں) آسمانوں اور زمینوں میں (اللہ کے) احکام نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تمھیں معلوم ہو جائے کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ نے ہر چیز کو اپنے علم کے لحاظ سے گھیر رکھا ہے

Share This Surah, Choose Your Platform!