At-Tahrimسُوۡرَةُ التّحْریم

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكَۖ تَبۡتَغِي مَرۡضَاتَ أَزۡوَٰجِكَۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
۱﴿
اے نبی، جو چیز اللہ نے آپ کےلیے حلال کر دی ہے آپ اسے (قسم کھا کر) کیوں (اپنے اوپر) حرام کرتے ہیں، (کیا) آپ اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہیں؟ اور (اے نبی) اللہ بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
قَدۡ فَرَضَ ٱللَّهُ لَكُمۡ تَحِلَّةَ أَيۡمَٰنِكُمۡۚ وَٱللَّهُ مَوۡلَىٰكُمۡۖ وَهُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ
۲﴿
اللہ نے تم لوگوں کےلیے تمھاری قسموں کے توڑنے کا کفّارہ مقرّر کر دیا ہے (لہٰذا اے نبی، آپ بھی اپنی قسم توڑ کر کفّارہ ادا کر دیجیے اور اللہ کی حلال کردہ چیز کو اپنے لیے حلال ہی رہنے دیجیے) اور (اس بات کو ذہن نشین رکھیے کہ) اللہ تم سب کا کارساز ہے اور وہ علم والا، حکمت والا ہے
وَإِذۡ أَسَرَّ ٱلنَّبِيُّ إِلَىٰ بَعۡضِ أَزۡوَٰجِهِۦ حَدِيثٗا فَلَمَّا نَبَّأَتۡ بِهِۦ وَأَظۡهَرَهُ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهُۥ وَأَعۡرَضَ عَنۢ بَعۡضٖۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِۦ قَالَتۡ مَنۡ أَنۢبَأَكَ هَٰذَاۖ قَالَ نَبَّأَنِيَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡخَبِيرُ
۳﴿
اور جب نبی نے اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی سے چُپکے سے ایک بات کہی (تو انھوں نے اسے چُھپایا نہیں بلکہ ظاہرکر دیا) تو جب انھوں نے ظاہر کر دیا اور اللہ نے (اپنے) نبی کو اس (افشائے راز) کی اطلاع دی تو نبی نے اس (راز) کی بعض باتوں کو انھیں جتا دیا اور بعض باتوں سے اعراض کیا، جب نبی نے ان (بیوی) کو اس بات سے آگاہ کیا تو وہ (حیران ہو کر) پوچھنے لگیں آپ کویہ بات کس نے بتائی (کہ میں نے راز ظاہرکر دیا)، نبی نے کہا مجھے العلیمُ الخبیر (اللہ) نے یہ بات بتائی
إِن تَتُوبَآ إِلَى ٱللَّهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوبُكُمَاۖ وَإِن تَظَٰهَرَا عَلَيۡهِ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ مَوۡلَىٰهُ وَجِبۡرِيلُ وَصَٰلِحُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۖ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ بَعۡدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ
۴﴿
(اے نبی کی بیویو) اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرو (تو تمھارے حق میں بہتر ہے) تمھارے دِل (غلط بات کی طرف) مائل ہو گئے ہیں اور اگر تم نبی کے مقابلے میں ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو اللہ، جبریل اور (تمام) صالح مومنین اس کے مددگار ہیں اور (یہ ہی نہیں بلکہ) ان کے علاوہ تمام فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں
عَسَىٰ رَبُّهُۥٓ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبۡدِلَهُۥٓ أَزۡوَٰجًا خَيۡرٗا مِّنكُنَّ مُسۡلِمَٰتٖ مُّؤۡمِنَٰتٖ قَٰنِتَٰتٖ تَـٰٓئِبَٰتٍ عَٰبِدَٰتٖ سَـٰٓئِحَٰتٖ ثَيِّبَٰتٖ وَأَبۡكَارٗا
۵﴿
اگر وہ تم کو طلاق دے دیں تو ہو سکتا ہے کہ ان کا ربّ (تمھارے) بدلے میں ان کو تم سے بہتر بیویاں دے دے (جو) مسلمات، مومنات، فرماں بردار، توبہ کرنے والی، عبادت گزار، اور روزہ رکھنے والی (ہوں) بیوہ بھی ہوں اور کنواری بھی
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ وَأَهۡلِيكُمۡ نَارٗا وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلَـٰٓئِكَةٌ غِلَاظٞ شِدَادٞ لَّا يَعۡصُونَ ٱللَّهَ مَآ أَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ
۶﴿
اے ایمان والو، اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتّھر ہیں، اس پر (ایسے) فرشتے (مقرّر) ہیں جو (بڑے) تندخو اور سخت مزاج ہیں، اللہ جو حکم بھی ان کو دے وہ (اُس کی تعمیل کرتے ہیں اور کبھی) اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ وہی کرتے ہیں جس کا انھیں حکم ملتا ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَا تَعۡتَذِرُواْ ٱلۡيَوۡمَۖ إِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
۷﴿
(اور اے رسول، جب قیامت کا دن ہو گا تو اس دن اللہ کافروں سے فرمائے گا) اے کافرو، آج بہانے نہ بناؤ، جو عمل تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے (آج) تمھیں ان ہی کا بدلہ ملے گا
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ تُوبُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ تَوۡبَةٗ نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَيُدۡخِلَكُمۡ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ يَوۡمَ لَا يُخۡزِي ٱللَّهُ ٱلنَّبِيَّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥۖ نُورُهُمۡ يَسۡعَىٰ بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَبِأَيۡمَٰنِهِمۡ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَتۡمِمۡ لَنَا نُورَنَا وَٱغۡفِرۡ لَنَآۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
۸﴿
اے ایمان والو، اللہ سے خالص دِل سے توبہ کرو، ہو سکتا ہے کہ تمھارا ربّ تمھاری بُرائیوں کو دور کر دے اور تم کو قیامت کے دن ایسی جنّتوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس دن اللہ نبی کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے کبھی رُسوا نہیں کرے گا، ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے داہنی طرف (ان کے ساتھ ساتھ) چل رہا ہو گا (اور) وہ (اس طرح) دعا کر رہے ہوں گے اے ہمارے ربّ ہمارے لیے ہمارے نور کو کامل کر دے اور ہماری مغفرت فرما، بےشک تو ہر چیز پر قادر ہے
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ جَٰهِدِ ٱلۡكُفَّارَ وَٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡۚ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
۹﴿
اے نبی کفّار اور منافقین سے جہاد کیجیے اور ان پر سختی کیجیے، ان کا ٹھکانہ جہنّم ہے اور وہ (بہت) بُرا ٹھکانہ ہے
ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱمۡرَأَتَ نُوحٖ وَٱمۡرَأَتَ لُوطٖۖ كَانَتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَٰلِحَيۡنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗا وَقِيلَ ٱدۡخُلَا ٱلنَّارَ مَعَ ٱلدَّـٰخِلِينَ
۱۰﴿
کافروں کےلیے اللہ نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی مثال بیان فرماتا ہے، دونوں ہمارے بندوں میں سے دو۲ نیک بندوں کی زوجیّت میں تھیں، ان دونوں نے ان دونوں (نیک بندوں) کی خیانت کی (کافروں سے ساز باز اور ان کےلیے جاسوسی کرتی رہیں) تو وہ (نیک بندے) اللہ کے مقابلے میں ان دونوں عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آ سکے اور ان سے کہہ دیا گیا کہ (دوزخ میں) داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ
وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱمۡرَأَتَ فِرۡعَوۡنَ إِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ٱبۡنِ لِي عِندَكَ بَيۡتٗا فِي ٱلۡجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِن فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهِۦ وَنَجِّنِي مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ
۱۱﴿
اور (اے رسول) مومنین کےلیے اللہ فرعون کی بیوی کی مثال بیان فرماتا ہے جب انھوں نے کہا اے میرے ربّ میرے لیے اپنے پاس جنّت میں گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال سے نجات دے اور مجھے اس ظالم قوم سے بچا
وَمَرۡيَمَ ٱبۡنَتَ عِمۡرَٰنَ ٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمَٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِۦ وَكَانَتۡ مِنَ ٱلۡقَٰنِتِينَ
۱۲﴿
اور (اللہ مومنین کےلیے) مریم بنتِ عمران (کی مثال بھی بیان فرماتا ہے) جنھوں نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی تو ہم نے ان میں روح پھونک دی وہ اپنے ربّ کی باتوں کی اور اُس کی کتابوں کی تصدیق کرتی تھیں اور وہ (ہمارے) فرماں بردار (بندوں) میں سے تھیں

Share This Surah, Choose Your Platform!